ہفتہ, جون 14, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے سفاکانہ حملے

Rubina by Rubina
اکتوبر 16, 2024
in بھارت, سیاست
657 0
0
غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے سفاکانہ حملے
567
SHARES
683
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیلی افواج نے حماس کے خلاف کارروائی کے لیے غزہ کے شمال میں واقع جبالیہ کے گرد گھیرا تنگ کر تے ہوئے کارروائی میں مزید ۴۰؍ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جبالیہ میں الفلوجہ کے قریب اسرائیلی حملوں سے کم از کم ۱۱؍ افراد شہید ہوئے، دوسری جانب جنوب میں مشرقی خان یونس میں بنی سُہیلہ میں اسرائیلی میزائل نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ۱۰؍ افراد شہید ہوئے۔منگل کی صبح غزہ کے مضافاتی علاقے سبرا میں اسرائیلی فضائی حملوں سے ۳؍ گھر تباہ ہو گئے، مقامی سول ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ انہوں نے جائے وقوع سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جبکہ ۱۲؍ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ۔وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں ایک گھر پر ہونے والے حملے میں ۵؍ افراد شہید ہو گئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران ۵۵؍ فلسطینی شہید اور ۳۲۹؍ زخمیوں کواسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ برس ۷؍ اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کے نتیجے میں ۴۲؍ہزار ۳۴۴؍ فلسطینی شہید اور ۹۹؍ہزار ۱۳؍ زخمی ہوئے ہیں۔
حماس کے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے میں حماس کے ساتھ دوبدو جھڑپ میں اُن کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے اہلکارکی شناخت سارجنٹ کورین بیٹن کے نام سے ہوئی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کورین بیٹن کا تعلق روش حائین سے تھا اور بٹالین ۴۵۰؍ کا حصہ تھے۔اسرائیلی فوج کے بقول غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد ۳۵۳؍ ہوگئی۔
اسرائیلی فوج کے لبنان کے شمالی علاقوں پر حملے
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، شمالی علاقوں کو پہلی بار فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں۲۱؍ افراد شہید ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کاز غرتا ڈسٹرکٹ میں ایطو ٹاؤن میں۴؍منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، حزب اللّٰہ کے المنار ٹی وی چینل کے دفتر پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔
تل ابیب پر راکٹوں کی بارش
اسرائیل پرحزب اللہ کے حملوں میں تیزی آگئی۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی طرف میزائل حملے کیے جس سے لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں چلے گئے جبکہ خطرے کے پیش نظر بین گورین ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔ حزب اللہ نےکامیئل پر بھی راکٹ برسائے ،جس میں کئی اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے عیتا الشعب میں بھی اسرائیلی فوج پر گائیڈڈ میزائل سے حملے کیے۔

Previous Post

جھارکھنڈ اسمبلی کے ساتھ ہی کئی ریاستوں میں ضمنی انتخابات کااعلان

Next Post

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

Next Post
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist