اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

رتناگیری میں مسلم علاقے میں آر ایس ایس کی پریڈ، مقامی افراد پر نعرے بازی کا الزام

Rubina by Rubina
اکتوبر 13, 2024
in بھارت, سیاست
768 0
0
رتناگیری میں مسلم علاقے میں آر ایس ایس کی پریڈ، مقامی افراد پر نعرے بازی کا الزام
657
SHARES
442
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہر سال دسہرہ کے پہلے والی رات آر ایس ایس کی جانب سے نکالی جانے والی پریڈ (پتھ سنچالن) اس بار رتناگیری میں کشیدگی کا باعث بن گئی۔ بی جے پی اور سکل ہندو سماج کے لوگوں نے اس پر ہنگامہ مچانے کی کوشش کی، پولیس نے ۴؍ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور حالات کو فوری طور پر قابو کیا۔ یہ چاروں افراد مسلمان ہیں ۔ یاد رہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آر ایس ایس کی پریڈ کسی مسلم علاقے میں نکالی گئی ہو۔
یاد رہے کہ ہر سال دسہرہ سے ایک رات پہلے آر ایس ایس کا یونیفارم پہنے ہوئے سوئم سیوکوں کی پریڈ نکالی جاتی ہے۔ عام طور پر یہ پریڈ ایسے علاقوں میں نکالی جاتی ہے جہاں آر ایس ایس سے وابستہ افراد کی آبادی ہو۔ لیکن اس بار رتنا گیری میں مسلم آبادی والے علاقے ’کوکن نگر‘ سے اسے نکالا گیا۔ سوئم سیوک اپنے کندھے پر ڈنڈے لئے بینڈ بجاتے چلے جا رہے تھے کہ ایک گلی میں کچھ مقامی باشندے کھڑے تھے جو ظاہر ہے کہ مسلمان تھے۔ پولیس سوئم سیوکوں کو اپنی حفاظت میں آگے لے جا رہی تھی ۔ اسی دوران مبینہ طور پر مقامی باشندوں میں سے کسی نے نعرہ بلند کیا۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ ایک مقامی سابق کارپوریٹر کے کہنے پر ایسا کیا گیا۔ اس پر سکل ہندو سماج اور بی جے پی کے کارکنان علاقے میں جمع ہوئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ یہ دیکھ کر دوسری طرف کے لوگ بھی جمع ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق بی جے پی کے ضلع صدر راجیش ساونت، سابق رکن اسمبلی بال مانے سچن وہاڑ کر، دیپک پٹوردھن اور سکل ہندو سماج کے کئی کارکنان پولیس اسٹیشن پہنچے اور ہنگامہ کرنے لگے کہ مقامی لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا جائے۔ ان کا الزام تھا کہ آر ایس ایس کی پریڈ کےدوران کوکن نگر میں کسی نے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگائے۔ اس کی وجہ سے ان کے’ مذہبی جذبات‘ مجروح ہوئے ہیں۔ یہ سبھی وہاں دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ مجبوراً پولیس نے صبح ۴؍ بجے مقامی افراد کے خلاف معاملہ درج کیا۔ کوکن نگر پولیس اسٹیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’ ہم نے ۲؍ الگ الگ ایف آر درج کی ہیں، جن میں ۵؍ لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ان سبھی کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔ البتہ کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔‘‘
معاملے پر اشتعال انگیزی
اس معاملے پر مین اسٹریم میڈیا نے اشتعال انگیزی شروع کر دی ہے۔ انڈیا ٹی وی نے تو پریڈ پر پتھرائو کی خبر چلا دی جبکہ ری پبلک ٹی وی نے بتایا کہ آر ایس ایس کی پریڈ میں ہنگامہ مچایا گیا۔ اور ان دنوں اشتعال انگیزی پر مامور نتیش رانے نے ٹویٹر پر واقعے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے۔ انہوں نےکہا ’’ رتناگیری میں آر ایس ایس کا پر امن مارچ نکل رہا تھا تبھی کچھ ’جہادی ذہنیت‘ کے لوگوں نے ’ اللہ اکبر‘ کے نعرے لگائے۔ یہ آر ایس ایس کے مارچ کو خراب کرنے کی کوشش تھی۔‘‘ نتیش نے دعویٰ کیا کہ ’’ کچھ افراد ہیں جو ہندوئوں کی اکثریت والے اس ملک کو اسلامی ملک میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ مہاراشٹر حکومت ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔‘‘ انہوں نے ہندوئوںکو ایسے لوگوں سے خبردار رہنے اور ان کے خلاف پوری طرح متحد ہوجانے کی تلقین بھی کی۔

Previous Post

ٹاملناڈو ٹرین حادثہ: جائے حادثہ پر درستگی کا کام جاری

Next Post

ایران کے حملے میں اسرائیل کو ۵۳؍ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے: اسرائیلی میڈیا کا انکشاف

Next Post
ایران کے حملے میں اسرائیل کو ۵۳؍ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے: اسرائیلی میڈیا کا انکشاف

ایران کے حملے میں اسرائیل کو ۵۳؍ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے: اسرائیلی میڈیا کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist