اتوار, جون 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ہیمنت سورین کا وقف ترمیمی بل کیخلاف قرارداد منظور کرنے کا وعدہ

Rubina by Rubina
اکتوبر 10, 2024
in بھارت, سیاست
657 0
0
ہیمنت سورین کا وقف ترمیمی بل کیخلاف قرارداد منظور کرنے کا وعدہ
654
SHARES
556
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ ہیمنت سورین
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے وقف ترمیمی بل کو غیر آئینی، غیر جمہوری اور بی جےپی کی فرقہ وارانہ ذہنیت اور سماج کو بانٹنے کی سوچ کا آئینہ قرار دیا ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا ءبورڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے کہی۔ وقف کانفرنس کے موقع پر یہ ملاقات عمل میں آئی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میری حکومت پوری طرح آپ کے ساتھ ہے ہم کل ہی اپنی کابینہ سے اس کے خلاف ایک قرارداد منظور کریں گے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے ممبران پارلیمنٹ بھی پوری طاقت سے ایوان میں اس کی مخالفت کریں گے۔
جاری ایک ریلیز کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بور ڈ کے وفد کی قیادت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی ۔ وفد میں بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی، ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس، مولانا ابو طالب رحمانی، ممبر بورڈ اور جھارکھنڈ میں موجود بورڈ کے ممبران ڈاکٹر محمد یٰسین قاسمی، مولانا مفتی نذر توحید اور ڈاکٹر مجید عالم شامل تھے۔
اقلیتی امور کے وزیر حفیظ الحسن انصاری نے اس ملاقات کیلئے کلیدی رول ادا کیا اور ملاقات میں بھی موجود رہے ۔ سب سے پہلے صدر بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نےتفصیل سے اسلام میں اوقاف کی اہمیت اور اس کے تقاضوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جتنی اوقافی املاک ہیں وہ سرکار کی زمینیں نہیں ہیں بلکہ بہت سارے مسلمانوں نے ہر دور میں مساجد، عیدگاہوں، قبرستان، درگاہ و مدارس کیلئے بطور صدقہ جاریہ اپنی ذاتی املاک کو وقف کیا ہے اور کئی خیراتی و فلاح و بہبود کے لئے بھی اپنی املاک کو وقف کیا ہے جس سے مسلم و غیر مسلم سبھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ مولانا نے بتایا کہ موجودہ وقف ترمیمی بل ۲۰۲۴ء کے ذریعے کس طرح حکومت وقف ایکٹ ۱۹۹۵ء کو کمزور کرکے سینٹرل وقف کونسل اور وقف بورڈز کو براہ راست اپنے کنٹرول میں لے کر وقف املاک پر قبضے کا راستہ ہموار کررہی ہے۔
خالد سیف اللہ رحمانی نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ اگر وقف بل پارلیمنٹ میں دوبارہ پیش کیا گیا تو ہم چاہیں گے کہ آپ کے ممبران پارلیمنٹ اس کی پُرزور مخالفت کریں اور اسے مسترد کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا حکومت کا پہلا نشانہ تو مسلمان اور ان کی اوقافی املاک ہوسکتی ہیں تاہم اس کے بعد اندیشہ ہے کہ سکھوں، عیسائیوں، بودھوں اور ہندوؤں کی اوقاف کا بھی نمبر آئے گا۔ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے بورڈ کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مسلمانوں کا ایک مشترکہ اور متفقہ پلیٹ فارم ہے ۔ بورڈ کی آواز تمام مسلمانوں کی آواز ہے۔ وفد نے بورڈ کی جانب سے بل کے جائزہ پر مبنی ایک تفصیلی نوٹ بھی وزیر اعلیٰ کو سونپا اور ان کے پُرجوش اور حوصلہ افزا اظہار خیال اور حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Previous Post

مکھیہ منتری میّاں سمّان یوجنا کے تحت منظور شدہ تمام مستفیدین کو تیسری قسط کی ادائیگی کا پروگرام منعقد

Next Post

بے مثال اداکاری کی ملکہ ریکھاآج بھی دلکش اور حسین ہیں

Next Post
بے مثال اداکاری کی ملکہ ریکھاآج بھی دلکش اور حسین ہیں

بے مثال اداکاری کی ملکہ ریکھاآج بھی دلکش اور حسین ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist