اتوار, جون 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اکھلیش کے تیور،ضمنی الیکشن کیلئے ۶؍ ا میدواروں کا اعلان

Rubina by Rubina
اکتوبر 10, 2024
in بھارت, سیاست
768 0
0
اکھلیش کے تیور،ضمنی الیکشن کیلئے ۶؍ ا میدواروں کا اعلان
654
SHARES
582
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہریانہ انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس کو اتحادیوں نے آنکھیں دکھانا شروع کردیا ہے ۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جہاں یوپی اسمبلی کی ۱۰؍ سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں۶؍ سیٹوںپر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا وہیں دہلی میںعام آدمی پارٹی نے بھی اسمبلی الیکشن اکیلےلڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ اکھلیش یادو نے ضمنی انتخابات کیلئے ۶؍ امیدوا روں کی فہرست جاری کی ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس مشترکہ طور پر ٹکٹوں کا اعلان کریں گے لیکن ہریانہ کے انتخابی نتائج کے بعد اکھلیش یادو نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ اب انہوں نے’ جیسے کو تیسا‘ فارمولے پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راہل گاندھی کے وعدے کے باوجود کانگریس نے سماج وادی پارٹی کیلئے ہریانہ میں سیٹیں نہیں چھوڑی تھیں۔قابل ذکر ہےکہ اکھلیش یادو نے جن سیٹوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ان میں سے ۲؍ سیٹوں پر کانگریس کی دعویداری تھی۔
کانگریس سے بات کئے بغیر اپنی فہرست جاری کی
ہریانہ کے انتخابی نتائج کے دوسرے دن ہی اکھلیش یادو نے کانگریس کو جھٹکا دیا ۔ کانگریس کو اعتماد میں لیے بغیر انہوں نے ۶؍ ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔ یوپی میں۱۰؍ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ ان میں سے سماج وادی پارٹی نے گزشتہ انتخابات میں۵؍ سیٹیں جیتی تھیں۔ بی جے پی کے پاس۳؍سیٹیں تھیں۔ آر ایل ڈی نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ وہیں بی جے پی کی دوسری حلیف نشاد پارٹی کے پاس ایک سیٹ تھی۔ کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں ۵؍ سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔ کانگریس مانجھوا، پھول پور، غازی آباد، میراپور اور کھیر اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی تھی۔ لیکن اکھلیش یادو نے دباؤ کے ہتھکنڈے کا سہارا لیا ہے۔ جیسے ہی وہ بدھ کو لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے دفتر پہنچے، انہوں نے ۶؍ امیدواروں کا اعلان کردیا ۔ اس طرح ’گٹھ بندھن دھرم‘ کو نبھانے کی ذمہ داری اب کانگریس پر چھوڑ دی گئی ہے۔
`مرکزی قیادت فیصلہ کرے گی کہ آگے کیا کرنا ہے
یوپی کانگریس کے صدر اجے رائے نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ہمیں ابھی اطلاع ملی ہے۔ ہم۵؍ اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ ہم بھی اسی کے مطابق تیاری کر رہے تھے۔ اب مرکزی قیادت فیصلہ کرے گی کہ آگے کیا کرنا ہے۔ کانگریس پارٹی نے فیض آباد کی ملکی پور سیٹ پر دعویٰ بھی کیا تھا ۔ پارٹی نے وہاں۱۶؍اکتوبر کو سنویدھان سبھا منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ فیض آباد سے سماج وادی پارٹی کے مشہور ایم پی اودھیش پرساد پہلے ملکی پور سے ایم ایل اے تھے۔اکھلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سیٹ کو وقار کی جنگ بنا دیا ہے۔ لیکن کانگریس اس سیٹ پر الیکشن لڑنے کا دعویٰ کر رہی تھی۔ پچھلے ایک مہینے میں یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پانچ بار ملکی پور گئے ہیں۔
سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو کے خاندان کے ۶؍افراد ایم پی ہیں۔ اکھلیش سمیت خاندان کے ۵؍ افراد لوک سبھا میں ہیں۔ جب کہ ان کے چچا رام گوپال یادو راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ اب خاندان میں سے اکھلیش کے بھتیجے تیج پرتاپ یادو کو کرہل سے ٹکٹ ملا ہے۔ اکھلیش یادو اس سیٹ سے ایم ایل اے تھے۔ تیج پرتاپ یادو لالو یادو کے داماد ہیں۔ وہ مین پوری سے ایم پی بھی رہ چکے ہیں۔
کانگریس ضرورت سے زیادہ پُراعتماد ہے :آپ
اس دوران بدھ کو دہلی میں عام آدمی پارٹی نے بھی آئندہ اسمبلی الیکشن تنہا لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔پارٹی کی ترجما ن پرینکا ککڑ نے کہا کہ ’’دہلی میںآپ اکیلے الیکشن لڑے گی ، ہم ضرورت سے زیادہ پُر اعتماد کانگریس اور ہٹ دھرم بی جےپی سے تنہالڑنے کے قابل ہیں۔ککڑ نے ہریانہ میںاتحادکو ہینڈل کرنے کے کانگریس کے طریقے کواس فیصلے کا سبب قرار دیا ۔ککڑ نے ہریانہ میںخراب کارکردگی کی وجہ کانگریس کی ضرورت سے زیادہ پُراعتمادی کوبتایا۔
ککڑ نے کہا کہ’’ گزشتہ ۱۰؍ سال سے دہلی اسمبلی میں کانگریس کی ایک بھی سیٹ نہیںہے ، اس کے باوجود ہم نے اسے لوک سبھا انتخابات میں۳؍ سیٹیں دیںلیکن اس نے ہریانہ میںاتحاد کولےکر چلنا ضروری نہیںسمجھا ۔ککڑ نے یہ الزام بھی لگایا کہ کانگریس ہی ہریانہ میں انڈیا اتحاد کی تشکیل میں رکاوٹ بنی۔

 

Previous Post

سماجوادی، بی جے پی اور کانگریس سے بہوجن سماج محتاط رہے: مایاوتی

Next Post

مکھیہ منتری میّاں سمّان یوجنا کے تحت منظور شدہ تمام مستفیدین کو تیسری قسط کی ادائیگی کا پروگرام منعقد

Next Post
مکھیہ منتری میّاں سمّان یوجنا کے تحت منظور شدہ تمام مستفیدین کو تیسری قسط کی ادائیگی کا پروگرام منعقد

مکھیہ منتری میّاں سمّان یوجنا کے تحت منظور شدہ تمام مستفیدین کو تیسری قسط کی ادائیگی کا پروگرام منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist