پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

موسیٰ ندی و میٹرو ٹرین پراجکٹ کیلئے فنڈس جاری کرنے مرکز سے نمائندگی

Rubina by Rubina
اکتوبر 8, 2024
in بھارت, سیاست
367 0
0
موسیٰ ندی و میٹرو ٹرین پراجکٹ کیلئے فنڈس جاری کرنے مرکز سے نمائندگی
653
SHARES
363
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی امیت شاہ اور منوہر لال کھٹر سے ملاقات، سیلاب کے نقصانات پر رپورٹ پیش
حیدرآباد ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر ہاؤزنگ اور شہری ترقی منوہر لال کھٹر سے ملاقات کی اور تلنگانہ کے مختلف پراجکٹس کیلئے مرکزی فنڈس کی اجرائی کی اپیل کی۔ چیف منسٹر نے حیدرآباد کے جامع سیوریج ماسٹر پلان کو مرکز کی امرت 2.0 اسکیم میں شمولیت کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج ماسٹر پلان کو خصوصی پراجکٹ کے طور پر ترجیح دے کر فنڈس جاری کئے جائیں۔ چیف منسٹر نے مرکزی وزیر کو حیدرآباد کی تاریخی اہمیت سے واقف کرایا اور کہا کہ شہر میں آج بھی قدیم سیوریج سسٹم ہے جو موجودہ ضرورتوں کیلئے ناکافی ہے۔ چیف منسٹر نے شہر کے اطراف واقع میونسپلٹیز میں مناسب سیوریج سسٹم کی عدم موجودگی کے نتیجہ میں عوام کو دشواروں کا حوالہ دیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حیدرآباد اور اس کے اطراف کی میونسپلٹیز میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے مقاصد کی تکمیل ضروری ہے تاکہ حیدرآباد کو عالمی معیار کے شہر میں تبدیل کیا جائے ۔ چیف منسٹر نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ جامع سیوریج ماسٹر پلان کی تفصیلی پراجکٹ رپورٹ تیار کی گئی ہے جس کے تحت حیدرآباد اور اطراف کی 27 میونسپلٹیز کا احاطہ کیا جائیگا۔ موجودہ پلان کے تحت 17212.69 کروڑ سے 7444 کیلو میٹر عصری سیوریج سسٹم کو ترقی دی جائیگی۔ چیف منسٹر نے مرکزی وزیر کو پراجکٹ رپورٹ پیش کرکے امرت 2.0 اسکیم یا پھر خصوصی پراجکٹ کے تحت معاشی امداد کی درخواست کی۔ چیف منسٹر نے موسیٰ ندی ترقیاتی پراجکٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ حیدرآباد میں موسیٰ ندی 55 کیلو میٹر کا احاطہ کرتی ہے اور 110 کیلو میٹر تک ڈرینج کا پانی ندی میں شامل ہورہا ہے۔ موسیٰ ندی کو صاف بنانے پراجکٹ رپورٹ تیار کی گئی۔ 4000 کروڑ خرچ سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے پراجکٹ کیلئے مرکز سے تعاون کی اپیل کی۔ حیدرآباد میٹرو ریل مرحلہ دوم کی توسیع سے واقف کراتے ہوئے انہوں نے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں ناگول تا شمس آباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ تک 36.8 کیلو میٹر ، رائے درگم سے کوکاپیٹ تک 11.6 کیلو میٹر ، مہاتما گاندھی بس اسٹیشن تا چندرائن گٹہ 7.5 کیلو میٹر ، میاں پور تا پٹن چیرو 13.4 کیلو میٹر اور ایل بی نگر تا حیات نگر 7.1 کیلو میٹر پراجکٹ کی تفصیلات پیش کیں ۔ میٹرو ٹرین مرحلہ دوم میں جملہ 76.4 کیلو میٹر کی توسیع کی جائے گی جس پر 24269 کروڑ مصارف ہونگے۔ ملاقات کے موقع پر چیف سکریٹری شانتی کماری، رکن پارلیمنٹ کرن کمار ریڈی اور حکومت کے مشیر جتیندر ریڈی موجود تھے۔منوہر لال کھٹر سے ملاقات سے قبل چیف منسٹر نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ ستمبر میں شدید بارش اور سیلاب کے نتیجہ میں بھاری نقصانات پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مناسب امداد کی درخواست کی۔ انہوں نے امیت شاہ کو تلنگانہ کے مرکز سے زیر التواء مسائل سے واقف کرایا ۔آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے تحت تلنگانہ سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی درخواست کی۔

Previous Post

’’بی جے پی کی پالیسیوں سے ہرطبقہ پریشان ہے‘‘

Next Post

ترقیاتی کاموںپر کانگریس قائدین کی سرگرمی ‘ماجد حسین چراغ پا

Next Post
ترقیاتی کاموںپر کانگریس قائدین کی سرگرمی ‘ماجد حسین چراغ پا

ترقیاتی کاموںپر کانگریس قائدین کی سرگرمی ‘ماجد حسین چراغ پا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist