پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ترقیاتی کاموںپر کانگریس قائدین کی سرگرمی ‘ماجد حسین چراغ پا

Rubina by Rubina
اکتوبر 8, 2024
in بھارت, سیاست
235 0
0
ترقیاتی کاموںپر کانگریس قائدین کی سرگرمی ‘ماجد حسین چراغ پا
657
SHARES
663
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد : حلقہ اسمبلی نامپلی میں آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب مجلسی کارکنوں نے کانگریس قائدین اور کارکنوں پر حملہ کردیا ۔ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے مسئلہ پر تنازعہ تشدد کا سبب بن گیا ۔ رکن اسمبلی ماجد حسین کی موجودگی میں مجلسی کارکنوں نے کانگریس قائدین فیروز خان ، عثمان محمد خان اور حامیوں پر حملہ کردیا ۔تاہم فیروز خان ڈٹے رہے اور عوام کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے رہے ۔ مجلس کی مبینہ غنڈہ گردی کے باوجود میدان نہیں چھوڑا ۔ اس دوران دونوں پارٹیوں کے قائدین ایک دوسرے پپر برس پڑے اور ہاتھا پائی کے علاوہ پتھراؤ کرنے لگے ۔ پولیس کی بھاری جمعیت نے مداخلت کرکے جھگڑے کو تشدد کا رُخ اختیار کرنے سے بچانے کی کوشش کی اور درخواست کرکے فیروز خان کو روانہ کردیا ۔علاقہ میں امن کی برقراری اور عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیروز خان پولیس کی درخواست پر خاموش رہے۔ پولیس کی بھاری جمعیت اور اقدام کے باوجود دونوںکا ہجوم قابو سے باہر تھا ۔ تاہم پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے دونوں گروپس کو قابو میں کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریسی قائد فیروز خان فیروز گاندھی نگر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے پہونچے ۔ترقیاتی کاموں میں تاخیر کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور کانگریس سرگرم قائد عثمان خان کا بھی اسی علاقہ سے تعلق ہے ۔ فیروز خان کی آمد کی اطلاع پر رکن اسمبلی ماجد حسین اپنے حامیوں کے ساتھ فیروز گاندھی نگر پہنچے اور جیسے ہی دونوں کا آمنا سامنا ہوا ، دونوں آپس میںدست گریباں ہوئے اور حامی اپنے قائدین کی بحث و تکرار کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ دونوں گروپس میں ہاتھاپائی اور جھگڑے کے سبب علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس کی بھاری جمعیت کو طلب کرلیا گیا ۔ یہ واقعہ جہاں پیش آیا اس مقام سے آصف نگر پولیس اسٹیشن قریب ہے ۔ پولیس کی مداخلت کے باوجود حالات قابو سے باہر تھے تاہم پولیس نے طاقت کا استعمال نہیں کیا ۔ مجلسی کارکن اور ماجدحسین ‘فیروز خان کی سرگرمی پر برہم تھے اور کنٹراکٹر کو دھمکانے کا الزام لگایا جبکہ کانگریسی قائدین نے ترقیاتی کاموں کے تعلق سے فکرمند ہوکر سوال کیا ۔ علاقہ میں ترقیاتی کاموں میں تاخیر سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ واقعہ کے خلاف ہمایوں نگر پولیس میں شکایت درج کرلی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس وجئے سرینواس نے بتایا کہ حالات قابو میں ہیں اور شکایتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور پولیس نے شکایتیں درج کیںاور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

Previous Post

موسیٰ ندی و میٹرو ٹرین پراجکٹ کیلئے فنڈس جاری کرنے مرکز سے نمائندگی

Next Post

اسمبلی انتخابات ۲۰۲۴ء: جموں کشمیر میں کانگریس اتحاد آگے، ہریانہ میں بی جے پی

Next Post
اسمبلی انتخابات ۲۰۲۴ء: جموں کشمیر میں کانگریس اتحاد آگے، ہریانہ میں بی جے پی

اسمبلی انتخابات ۲۰۲۴ء: جموں کشمیر میں کانگریس اتحاد آگے، ہریانہ میں بی جے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist