جموں کشمیر اور ہریانہ کے ریاستی اسمبلی انتخابات ۲۰۲۴ء میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ جموں کشمیر میں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس کا اتحاد آگے ہے جبکہ ہریانہ میں بی جے پی آگے چل رہی ہے۔
جموں کشمیر
کانگریس: 6
نیشنلسٹ پارٹی: 41
بی جے پی: 29
پی ڈی پی: 4
ہریانہ
بی جے پی: 50
کانگریس: 34
ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تیسری مدت کیلئے حکومت بنانے کیلئے تیار ہے جبکہ جموں کشمیر میں این سی اور کانگریس اتحاد آگے ہے۔ دونوں ہی ریاستوں میں حکومت بنانے کیلئے ۴۶؍ سیٹوں کی ضرورت ہے۔
ہریانہ کے جولنا انتخابی حلقے سے ونیش پھوگاٹ جیت گئی ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے لیڈر یوگیش کمار کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ ونیش نے ۶؍ ہزار ۱۵؍ووٹوں سے بی جے پی کے لیڈر کو شکست دی ہے۔ علاوہ ازیں جموں کشمیر میں عمر عبداللہ کے وزیر اعلیٰ بننے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔