منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

یہ الیکشن آئین کی لڑائی ہے : راہل گاندھی

Rubina by Rubina
اکتوبر 4, 2024
in بھارت, سیاست
546 0
0
یہ الیکشن آئین کی لڑائی ہے : راہل گاندھی
657
SHARES
662
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہریانہ اسمبلی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کے آخری دن جمعرات کوراہل گاندھی نے بی جے پی اور دوسری چھوٹی پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔راہل گاندھی نے ہریانہ کے نوح اور مہندر گڑھ میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں جلسہ ٔ عام سے خطاب کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ملک کے عوام کو جو کچھ بھی حاصل ہوا ہے، وہ آئین نے دیا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ جہاں بی جے پی نے نفرت کا بازارگرم کر رکھا ہےوہاں نے ہم نے محبت کی دکان کھولی ہے۔بی جے پی والے نفرت پھیلاتے ہیں اور ملک کو توڑنے کا کام کرتے ہیں۔راہل نے کہا کہ اس الیکشن میں لڑائی آئین کیلئےہے۔ ملک کے غریب عوام کو جو ملا ہے آئین نے دیا ہے۔ یہ عوام کا آئین ہے اور یہ آپ کی حفاظت کرتا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے کانگریس کارکنوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ جنگل میں شیر اکیلا رہتا ہے لیکن کانگریس میں سارے شیر ایک ساتھ گھومتے نظر آئیں گے۔ کانگریس کارکن کی فطرت یہ ہے کہ وہ نفرت کو نفرت سے نہیں محبت سے کاٹتا ہے۔
راہل نے کہا کہ آئین نہیں رہا تو غریبوں کیلئے کچھ نہیں بچے گا۔ ساری دولت ختم ہو جائے گی اور سب کچھ منتخب بیس پچیس لوگوں کے ہاتھ میں ہو گا۔ کانگریس پارٹی ہر الیکشن میں نظریات کی جنگ لڑتی ہے۔
امریکہ کی کہانی سناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وہ امریکہ میں ہریانہ کے لوگوں سے ملے اور انہوں نے انہیں(راہل کو) اپنی پریشانی کے بارے میں بتایا کہ انہیں ہریانہ میں روزگار نہیں مل سکتا، اس لئے انہوں نے اپنا فارم بیچ دیا اور۵۰؍ لاکھ روپے دے کر امریکہ چلے گئے۔ مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے پھر پنامہ کے جنگلوں سے ہوتے ہوئے امریکہ پہنچے۔
کانگریس کی ضمانتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ہریانہ کی خواتین کے بینک کھاتوں میں ہر ماہ ۲؍ہزار روپے جمع کرائے جائیں گے ۔ ہم کسانوں کو گارنٹی کے ساتھ ایم ایس پی دیں گے۔ ۳۰۰؍ یونٹ مفت بجلی فراہم کریں گے۔ چھوٹی پارٹیاں گھوم رہی ہیں۔ یہ بی جے پی کی اے، بی، سی، ڈی، ای، ایف ٹیمیں ہیں۔ ان کا ساتھ نہ دیں۔ کانگریس کو ووٹ دیں۔
بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگ اس آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی کہا کہ ہریانہ کے عوام نے کانگریس کی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، کانگریس کا طوفان آ رہا ہے اور عوام کی حکومت بننے جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق نوح اور مہندر گڑھ دونوں ہی انتخابی ریلیوں میں عوام کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی ۔ اس بھیڑ کو دیکھ کر راہل گاندھی بہت پُرجوش نظر آئے اور کہا کہ ’’بی جے پی میڈیا اور ایجنسیوں پر دباؤ ڈال کر ان کو ڈراتی ہے اور آئین پر حملہ کرتی ہے۔ کانگریس حکومت کبھی ایسا نہیں کرتی۔
پُرجوش نوجوانوں کے ذریعہ کانگریس کی حمایت میں نعرے بازی کے درمیان راہل گاندھی نے بے روزگاری و مہنگائی کا موضوع بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’نوجوانوں کو امریکہ میں روزگار مل جائے گا، لیکن آج ہریانہ میں روزگار نہیں مل سکتا ۔ وزیر اعظم مودی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، لیکن یہ نہیں بتاتے کہ ہریانہ بے روزگاری میں اوّل مقام پر کیسے پہنچا؟ کانگریس کو بے روزگاری اور مہنگائی والا ہریانہ نہیں چاہئے، ترقی کرنے والا ہریانہ چاہئے۔‘‘
بی جے پی کے ساتھ ساتھ چھوٹی چھوٹی پارٹیوں پر بھی راہل گاندھی نے حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہریانہ میں بی جے پی کے اشارے پر چھوٹی چھوٹی پارٹیاں کام کر رہی ہیں۔ یہ سبھی بی جے پی کی اے، بی، سی، ڈی ٹیمیں ہیں۔ آپ انہیں حمایت مت دیجیے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ کانگریس کو اپنا ووٹ دے اور بی جے پی کی حکومت کو ہٹانے کا کام کرے۔‘‘ اپنی تقریر میں انھوں نے تین سیاہ زرعی قوانین کا بھی ایشو اٹھایا اور اگنی ویر منصوبہ کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگنی ویر منصوبہ کا پہلا ہدف جوانوں کی ٹریننگ، پنشن، کینٹین اور معاوضہ میں خرچ ہونے والا پیسہ چھیننا ہے، اور دوسرا ہدف فوج کے جوانوں کو ملنے والی سہولیات کا پیسہ اڈانی اور اس کی ڈیفنس کمپنی کو دینا ہے۔

 

Previous Post

حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ آج، کربلا میں ہوگی تدفین!

Next Post

بہار کے 18 اضلاع سیلاب سے متاثر، نتیش کمار آج متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے

Next Post
بہار کے 18 اضلاع سیلاب سے متاثر، نتیش کمار آج متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے

بہار کے 18 اضلاع سیلاب سے متاثر، نتیش کمار آج متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist