پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات: تیسرے اور آخری مرحلہ کی آج پولنگ

Rubina by Rubina
اکتوبر 1, 2024
in بھارت, سیاست
546 0
0
جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات: تیسرے اور آخری مرحلہ کی آج پولنگ
865
SHARES
575
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر :جموں و کشمیر انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلہ محیں منگل کو 40 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ آخری مرحلہ میں 415 امیدوار اپنی سیاسی قسمت آزمارہے ہیں۔ ووٹنگ کل صبح 7 بجے سے 40 اسمبلی حلقوں میں شروع ہوگی۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں منگل 1 اکتوبر کو ووٹ ڈالنے کیلئے پوری طرح تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے منجملہ 40 سیٹوں کیلئے کل 415 امیدوار میدان میں ہیں۔ تیسرے مرحلے کی پولنگ میں تقریباً 39.18 لاکھ ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔آخری مرحلہ میںجموں و کشمیر کے سات اضلاع کے 5,060 پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہونے والی ہے۔ منگل کو ہونے والی 40 نشستوں میں سے 16 کشمیر کے علاقے میں جبکہ 24 جموں صوبے میں ہیں۔کشمیر کے 16 اسمبلی حلقوں میں کرناہ، ترہگام، کپواڑہ، لولاب، ہندواڑہ، لنگیٹ، سوپور، رفیع آباد، اوڑی، بارہمولہ، گلمرگ، واگورا کریری، پتن، سوناواری، بانڈی پورہ اور گریز (ایس ٹی) شامل ہیں۔جموں کے24 حلقوں میں ادھم پور ویسٹ، ادھم پور ایسٹ، چنانی، رام نگر (ایس سی)، بنی، بلاور، بسوہلی، جسروٹا، کٹھوعہ (ایس سی)، ہیرا نگر، رام گڑھ (ایس سی)، سانبہ، اور وجے پور، بشنہ (ایس سی) شامل ہیں۔ سوچیت گڑھ (ایس سی)، آر ایس پورہ، جموں جنوبی، بہو، جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ، جموں شمالی، مارہ (ایس سی)، اکھنور (ایس سی) اور چھمب میں ووٹنگ ہوگا۔پولیس کی جانب سے رائے دہی کیلئے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔بانڈی پورہ: ضلع انتخابی افسر مظور احمد قادری (کے اے ایس) نے اتوار کو کہا کہ 30 ستمبر کی شام چھ بجے کے بعد انتخابی مہم پر پابندیاں عائد کر دی گئی۔ ڈی ای او بانڈی پورہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تین حلقوں میں 230 مقامات پر 312 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور ہر پولنگ اسٹیشن پر تمام ضروری بنیادی سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات سے متعلق کسی بھی دھمکی اور غیر منصفانہ طرز عمل کی نگرانی کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ بانڈی پورہ ضلع میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے یکم اکتوبر کو ہموار پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ہر حلقے میں پنک خواتین کے لیے خاص طور سے پولنگ اسٹیشنز بنائے کئے گئے۔ معذور افراد کے لیے ریڈ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں تمام تر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ ڈی ای او نے پولنگ کے موقعے پر کیے گئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کی تفصیلی جانکاری دی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ ہے۔ اس پولنگ کے بعد تمام امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہو جائے گی اور آنے والے آٹھ اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Previous Post

’’دوسرا چاند ‘‘کیا ہے اور اسے کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟

Next Post

جدوجہد کا دور اچھا بھی معلوم ہوتا ہے اور تکلیف دہ بھی لگتا ہے

Next Post
جدوجہد کا دور اچھا بھی معلوم ہوتا ہے اور تکلیف دہ بھی لگتا ہے

جدوجہد کا دور اچھا بھی معلوم ہوتا ہے اور تکلیف دہ بھی لگتا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist