پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

نیپال: سیلاب اور لینڈ سلائیڈ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ۱۹۳؍ ہوگئی

Rubina by Rubina
ستمبر 30, 2024
in بھارت
356 0
0
نیپال: سیلاب اور لینڈ سلائیڈ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ۱۹۳؍ ہوگئی
567
SHARES
462
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیپال میں موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کے نیتجے میں ایک ہفتے میں مہلوکین کی تعداد ۱۹۳؍ ہوگئی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ نیپال کی پولیس کی جانب سے جاری کئےگئے بیان کے مطابق اب بھی ۳۱؍ افراد کے گمشدہ ہونے کی اور ۹۶؍ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ٹریفک جام میں پھنسی کم از کم تین بسیں کھٹمنڈو سے تقریباً۱۶؍کلومیٹر کی دوری کے فاصلے پر ہائی وے پر ایک مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے دب گئی تھیں جس سے تین درجن افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے دوران بس کے مسافر سوئے ہوئے تھے۔ کھٹمنڈو میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تین ہائی وے بلاک ہوگئے تھے جس کی وجہ سے مسافروں نے سفر کیلئے پرتھوی ہائی وے کا انتخاب کیا۔ مسافروں نے ہائی وے سے پتھر، مٹی اور ٹوٹے ہوئے درخت ہٹائے جو سیلاب میں بہہ کر ہائی وے پر آگئے تھے۔
ملک میں اتوار اور آج موسم بہتر ہے جس کی وجہ سے راحت رسانی کے کام میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ کھٹمنڈو کے جنوبی علاقےمیں رہنے والے افراد پانی کے بہاؤ کے کم ہونے کے بعد اپنے گھروں سے پانی نکال رہے تھے۔کھٹمنڈو میں بارش سے ہونے والے حادثات کے نتیجے میں تقریباً ۳۴؍ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کھٹمنڈو، نیپال میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر متاثر ہونے والے شہروں میں سے ایک ہے۔ نیپال کی پولیس اور فوجی بھی راحت رسانی کے کام میں شریک ہیں جبکہ سڑکوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری آلات کی مدد لی جا رہی ہے۔ نیپال کی حکومت نے اگلے ۳؍ دنوں کیلئے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ ہمالیائی ملک میں موسم باراں کا آغاز جون میں ہوا تھا جو عام طور پر ستمبر کے آخر میں ختم ہوتا ہے۔

Previous Post

ایئر کوالٹی منیجمنٹ کمیشن تماشائی: سپریم کورٹ

Next Post

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

Next Post
بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist