­
رود موسیٰ کے کناروں پر موجود مکینوں کی منتقلی کے فیصلہ کی شدت سے مخالفت - مسلم ٹوڈے
پیر, جون 2, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

رود موسیٰ کے کناروں پر موجود مکینوں کی منتقلی کے فیصلہ کی شدت سے مخالفت

Rubina by Rubina
ستمبر 28, 2024
in بھارت, سیاست
234 0
0
رود موسیٰ کے کناروں پر موجود مکینوں کی منتقلی کے فیصلہ کی شدت سے مخالفت
567
SHARES
452
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد۔ حکومت کے موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے منصوبہ کے تحت کئے جانے والے رود موسیٰ کے کناروں پر موجود مکینوں کی منتقلی کے فیصلہ کی شدت سے مخالفت شروع ہوچکی ہے اور دونوں شہروں کے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع نلگنڈہ کے بھی بعض علاقوں میں عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے موسیٰ ندی کے کنارے رہنے والے مکینوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے موسیٰ ندی کے کنارے بسی آبادیوں کی منتقلی کے فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا ۔ لنگر حوض ‘ راجندر نگر‘ مغل کا نالہ اور دیگر علاقوں کے علاوہ چیتنیہ پوری کالونی ‘ موسیٰ نگر ‘ کے مکینوں نے بھی سڑک پر نکلتے ہوئے احتجاج کیا ۔ حکومت تلنگانہ نے رود موسیٰ کے کنارے موجود بستیوں کے مکینوں کی منتقلی کے احکام جاری کرتے ہوئے سروے کا آغاز کیا ہے اور اس سروے کے دوران عہدیدارو ںکو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس میں عوامی برہمی کے بعد اب عوامی احتجاج شروع کیا جاچکا ہے۔ موسی ریورفرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی نگرانی میں موسیٰ ندی کے حدود کے تعین اور طاس موسیٰ میں کئے گئے قبضہ جات کی برخواستگی کے سلسلہ میں جاری سروے کے دوران اب عوامی احتجاج کا آغاز ہونے لگا ہے۔ راجند رنگر‘ لنگر حوض ‘ مغل کا نالہ ‘ مغل نگر کے مکینوں نے آج بستیوں میں ریالی منظم کرتے ہوئے حکومت سے موسیٰ ندی کے حدود میں تعمیر کئے گئے مکانات کے انہدام کے فیصلہ سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بے گھر کرتے ہوئے حکومت ندی کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کر رہی ہے۔احتجاجیوں نے مغل کے نالہ کے قریب سڑک پر پہنچ کر راستہ روکو احتجاج منظم کیا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ چیتنیہ پوری کالونی میں بھی ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے سروے کی مخالفت کرتے ہوئے مکینوں نے عہدیداروں کو کالونی میں داخل ہونے سے روک دیا اور ان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں واپس جانے پر مجبور کردیا۔ بتایاجاتا ہے کہ احتجاجی مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مکانات چھوڑ کر ڈبل بیڈ روم مکانات میں منتقل ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں اسی لئے وہ اس منصوبہ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موسیٰ ندی کے کناروں پر موجود سلم بستیوں کے مکینوں کو بظاہر کوئی سیاسی سرپرستی حاصل نہیں ہورہی ہے لیکن پس پردہ احتجاجیوں کو متعلقہ عوامی نمائندوں کی سرپرستی حاصل ہے اور وہ اپنے رائے دہندوں کو اس بات کا تیقن دے رہے ہیں کہ وہ اگر احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر آتے ہیں تو ایسی صورت میں وہ حکومت پر دباؤ ڈالتے ہوئے اس منصوبہ کو ملتوی کرواسکتے ہیں اسی لئے دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر اچانک عوامی احتجاج کا آغاز کیاگیا ہے۔ دونوں شہروں سے موسیٰ ندی گذرنے کے راستوں پر جہاں آبادیاں بسی ہوئی ہیں ان علاقوں کے مکینوں کے ذریعہ کروائے جانے والے ان احتجاجی پروگرامس کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے تحقیق کی جا رہی ہے کہ ان احتجاجیوں کو کن سیاسی جماعتوں اور قائدین کی سرپرستی حاصل ہے کیونکہ بیشتر سیاسی جماعتوں نے موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے پراجکٹ کی حمایت کرتے ہوئے موسیٰ ندی کے طاس میں موجود قبضہ جات کی برخواستگی کے سلسلہ میں آمادگی ظاہر کی ہے لیکن اب عوامی برہمی کو دیکھتے ہوئے اپنے موقف کو عوام اور حکومت دونوں ہی کے پاس بہتر رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ محکمہ بلدی نظم ونسق کے عہدیداروں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے موسیٰ ندی کے طاس میں موجود قابضین کی ڈبل بیڈ روم فلیٹس میں منتقلی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور کئی مکینوں کو ان کے فلیٹس حوالہ کرنے کے اقدامات بھی شروع کئے جاچکے ہیں۔

Previous Post

عدالت کا وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم، الیکٹورل بانڈز کے ذریعے خورد برد کا الزام

Next Post

ایئر کوالٹی منیجمنٹ کمیشن تماشائی: سپریم کورٹ

Next Post
ایئر کوالٹی منیجمنٹ کمیشن تماشائی: سپریم کورٹ

ایئر کوالٹی منیجمنٹ کمیشن تماشائی: سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -