پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

امورِ خانہ داری خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث نہیں

Rubina by Rubina
ستمبر 28, 2024
in بھارت
675 0
0
امورِ خانہ داری خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث نہیں
457
SHARES
663
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اکثر خواتین امور خانہ داری کو اپنی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہیں۔ انہیں کچھ کرنے کو کہا جائے تو وہ فوراً ہتھیار ڈال دیتی ہیں۔ کیا شوہر اور بچوں کے لئے کھانا بنانا اتنا بڑا بوجھ ہے کہ اس کے بعد عورت کی ساری تخلیقی صلاحیتیں ماند پڑ جاتی ہیں؟ اگر اس حساب سے دیکھا جائے تو یقیناً ہماری مائیں نہایت غیر ترقی یافتہ اور پسماندہ عورتیں تھیں! پھر یہ بھی سوچنے والی بات ہے کہ ان غیر ترقی یافتہ خواتین نے اتنے اچھے طریقے سے ہماری پروش و تر بیت کیسے کرلی؟ اس کے علاوہ یہ سوال بھی ہے کہ کیا آج کے دور میں کچن کے کاموں کے لئے مددگار رکھنا مناسب ہے؟ کیا یہ اکثریتی عوام کے لئے اتنا آسان ہے؟ پھر ایسے میں کیا خواتین گرہستی سنبھال کر اور کچن کی ذمہ داریاں اٹھا کر شوہر کے ساتھ معاشی معاونت نہیں کر رہیں؟ یا پھر عورت کے گھر سے باہر نکل کر کمانے کو ہی معاشی معاونت اور عورت کی ترقی کا زینہ سمجھا جائے؟ آخر بیشتر خواتین نے یہ کیوں فرض کر لیا ہے کہ اگر کوئی خاتون اپنا گھر اور گرہستی سنبھال رہی ہے اور کچن میں کھانا بنا رہی ہے تو وہ خود کو ضائع کر رہی ہے اور ان سارے کاموں میں اس کی خوشی اور رضامندی شامل نہیں ہے؟ اس پر خود بخود یہ بھی فرض کر لیا گیا ہے کہ ہر پروفیشنل خاتون کچن سے دوری اختیار کرنے کو ترجیح دیتی ہے؟
لیکن حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے۔ ہر دور میں خواتین نے گھر گرہستی کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔ رانی لکشمی بائی نے گھر گرہستی سنبھال کر اپنا راج پاٹ بھی سنبھالا۔ لڑنے کی باری آئی تو پیٹھ پر بچے کو لے کر میدان جنگ میں کود پڑیں۔ ایسی انگنت مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں۔ موجودہ دور میں بھی بہت سی ڈاکٹر، انجینئر، بینکر، استاد، اور دیگر شعبوں سے وابستہ خواتین کو بڑے شوق اور خوشی سے کچن سنبھالتے اور بہت عمدہ کھانا بناتے دیکھا ہے۔
خواتین کی اکثریت بخوشی اپنا کچن سنبھالنے پر آمادہ رہی ہیں۔ خاتون خانہ بن کر اپنے افراد خانہ کو گھر کا کھانا بنا کے کھلانے میں خوشی محسوس کرتی ہیں۔ اور پرسکون ماحول فراہم کرتی ہیں۔ ایسے میں چند خواتین جو اس بات پر مصر ہیں کہ وہ اپنے کچن کو تالا لگا کر ترقی کا سفر طے کرنے اپنے گھر سے باہر نکل کھڑی ہو جائے تو کہاں تک یہ درست ہے کہ کوئی خاتون گھر سے باہر نکل کر ’’ترقی یافتہ‘‘ ہوچکی ہے یا ہوجائے گی؟ پھر خواتین نے کچن کو کیوں اپنا ممنوعہ علاقہ سمجھ لیا ہے؟ آخر یہ سمجھنے میں کیا قباحت ہے کہ کچن سنبھالنا بوجھ نہیں ہے۔ یہ بھی ایک ہنر ہے۔ اور اس سے ہماری ترقی رکتی نہیں ہے۔ ہمیں اس جانب مثبت رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو اس بات کا علم ہے کہ کوکنگ ایک آرٹ ہے اور کچن ویمن آرٹسٹس کے لئے یہ ان کا آرٹ اسٹوڈیو اور ورک اسٹیشن ہے۔ کبھی اپنی نظر کی وسعت سے یہ بھی دیکھئے اور سوچئے کہ یہی کچن کسی خاتون کیلئے باعث مسرت بھی تو ہوسکتا ہے۔
کوکنگ کوئی بوجھ نہیں، خواتین اسے بطور مشغلہ اپنا سکتی ہیں۔ مختلف قسم کے پکوان بنا کر پوری دلجمعی اور دلچسپی سے اس میں مہارت حاصل کرسکتی ہیں بلکہ کئی خواتین بہترین شیف ہونے کا تمغہ حاصل کر چکی ہیں۔ پھر یہ بوجھ کیسے ہوا؟ ہمیں بس اپنی سوچ کو مثبت رخ دینے کی ضرورت ہے۔ وہیں پروفیشنل خواتین کوکنگ کو ’’اینٹی ڈپریسنگ تھیراپی‘‘ کے طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔ کچن ایک ایسی جگہ ہے جہاں تمام
فکر کو خیر آباد کہا جاسکتا ہے۔ جو خواتین پرفیشنل نہیں ہیں وہ کوکنگ کو اپنا پروفیشن بنا سکتی ہیں۔ میٹرو شہر میں خواتین کی ڈبہ سروس اس ضمن میں بہترین کارکردگی گردانا جاسکتا ہے۔ وہیں نئے نئے پکوان کی تراکیب بھی ایجاد کی جاسکتی ہیں جس سے خواتین خانہ داری کی صلاحیتوں میں نکھار لاسکتی ہیں۔ اپنی کوکنگ کی مہارتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اس کو بزنس میں تبدیل کرسکتی ہیں۔ کلاؤڈ کچن کی ڈیمانڈ بھی ہے۔ اسی طرح کھانا بناتے ہوئے آن لائن کلاسیز شروع کرسکتی ہیں۔ مختلف مضامین سیکھ سکتی ہیں۔ یا کوکنگ کی ہی کلاسیز شروع کر سکتی ہیں۔ اس طرح وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ترقی کی راہ ہموار کرسکتی ہیں۔
موجودہ دور میں بیشتر خواتین دفتر اور گھر، دونوں بخوبی سنبھال رہی ہیں۔ ہمارے اطراف ہی جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوجائے گا کہ وہ بہترین انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہیں۔ بچوں کی تربیت کو بھی فراموش نہیں کرتی ہیں۔ ایسی خواتین دوسروں کیلئے مثال ہیں۔ حالانکہ اس میں خواتین کے گھر والوں کا ساتھ بھی اہمیت رکھتا ہے۔
خواتین یہ نہ بھولیں کہ وہ اس کائنات کی عظیم تخلیق ہے۔ اور اسے بھی صلاحیتوں کے ساتھ خلق کیا گیا ہے جیسے مرد کو۔ خواتین کو چاہئے کہ اپنی حدود کا تعین کریں اور اپنی سوچ کو بدل کر مثبت نظریہ اپنائیں۔ منفی سوچ اور اس طرح کچن کو ترقی کی رکاوٹ سمجھنے والوں سے دوری اختیار کریں۔ آپ کچن کے ساتھ جڑے رہتے ہوئے بھی اپنے خوابوں کی تعبیر بن سکتی ہیں۔

Previous Post

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی ایک روزہ دورہ پر کل حیدرآباد آمد

Next Post

مولانا کلیم صدیقی کیس میں ذیلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج

Next Post
مولانا کلیم صدیقی کیس میں ذیلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج

مولانا کلیم صدیقی کیس میں ذیلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist