صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 28 ستمبر کو حیدرآباد کا ایک روزہ دورہ کریں گی۔ وہ راشٹرپتی نیلائم بلارم میں قیام کریں گی۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے صدر جمہوریہ کے دورہ کے سلسلہ میں وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ صدر جمہوریہ انڈین ایرفورس کے خصوصی طیارہ کے ذریعہ صبح 11.40 بجے حکیم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں گی۔ دوپہر 12.10 بجے نلسار یونیورسٹی آف لاء شاہ میر پیٹ پہنچیں گی اور یونیورسٹی کے 21 ویں سالانہ کانووکیشن سے خطاب کریں گی۔ یونیورسٹی میں لنچ کے بعد سہ پہر 3.35 بجے راشٹرپتی نیلائم پہنچیں گی۔ صدر جمہوریہ شام 4.00 بجے راشٹرپتی نیلائم میں بھارتیہ کلا مہا اتسو 2024 کا افتتاح کریں گی۔ شام 5.55 بجے صدر جمہوریہ انڈین ایرفورس کے خصوصی طیارہ سے حکیم پیٹ ایرپورٹ سے دہلی کیلئے پرواز کریں گی۔ صدر جمہوریہ کے دورہ کے انتظامات پر چیف سکریٹری شانتی کماری نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کر تے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ صدر جمہوریہ کے قیام اور نلسار یونیورسٹی آمد کے موقع پر کئی اہم سڑکوں پر ٹریفک کا رخ تبدیل کردیا جائے گا۔ 1