پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ہندوستان کے کسی حصہ کو ’پاکستان‘ نہیں کہا جا سکتا:سپریم کورٹ

Rubina by Rubina
ستمبر 26, 2024
in بھارت, سیاست
358 0
0
ہندوستان کے کسی حصہ کو ’پاکستان‘ نہیں کہا جا سکتا:سپریم کورٹ
678
SHARES
573
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو کہا کہ ہندوستان کے کسی بھی حصے کو ’پاکستان‘نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ ملک کی علاقائی سالمیت کے خلاف ہے ۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ،جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی، جج سوریہ کانت اور رشی کیش رائے پر مشتمل آئینی بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس وی سریشانند کے بنگلورو کے ایک حصے کو پاکستان کہنے کے معاملے میں ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے سخت لہجے میں یہ تبصرہ کیا۔آئینی بنچ نے تاہم اس معاملے میں جسٹس سریشانند کے اس معاملے میں عام معافی مانگنے کے پیش نظر ان کے خلاف شروع کی گئی ازخود نوٹس کارروائی کو بند کر دیا۔آئینی بنچ نے کہا کہ جسٹس سریشانند نے اپنی دو مختلف کارروائیوں کے دوران بنگلورو کے ایک حصے کو پاکستان بتانے اور ایک خاتون وکیل کے خلاف ذاتی ریمارکس کرنے پر معذرت خواہی کی ہے ۔ اس کے پیش نظر ان کے خلاف ازخود نوٹس کارروائی روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے سماعت کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے وکلاء، ججوں اور مدعیان سے کہا کہ وہ عدالت میں پیش ہونے کے دوران کسی بھی حالت میں اس طرح کے طرز عمل میں شامل نہ ہوں۔ انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ کارروائی کا براہ راست ٹیلی کاسٹ نہ صرف عدالت بلکہ عوام کیلئے بھی قابل رسائی ہے۔ بنچ نے کہاکہ ججوں کے طور پر ہماری زندگی کے تجربات پر مبنی رجحانات ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک جج کو اپنے رجحانات سے بھی آگاہ ہونا چاہیے ۔ اس طرح کے شعور کی بنیاد پر ہی ہم غیر جانبداری فراہم کرنے کے اپنے فرض سے وفادار ہو سکتے ہیں۔ ہنگامی مشاہدات تعصب کی ایک حد تک نشاندہی کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر جب وہ کسی صنف یا برادری کے خلاف ہوں۔ جسٹس سریشانند نے مبینہ طور پر بنگلورو کے ایک مسلم اکثریتی علاقہ کو پاکستان کہا تھا۔
جسٹس سریشانند کو ایک الگ معاملے میں ایک خاتون وکیل کے خلاف صنفی غیرحساس تبصرہ کرتے ہوئے بھی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا ایکس پر بہت سے لوگوں نے ان کے تبصروں پر اعتراض کیا تھا۔
اس کے بعد عدالت عظمیٰ نے 20 ستمبر کو اس معاملے میں ازخود نوٹس کی کارروائی شروع کی اور متعلقہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل سے رپورٹ طلب کی تھی۔

Previous Post

سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر نوکریاں دینے کی پالیسی پر فیصلہ محفوظ

Next Post

’’ہندوستان میں سیاحت کا شعبہ بلندیوں کی طرف گامزن ہے‘‘

Next Post
’’ہندوستان میں سیاحت کا شعبہ بلندیوں کی طرف گامزن ہے‘‘

’’ہندوستان میں سیاحت کا شعبہ بلندیوں کی طرف گامزن ہے‘‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist