اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

’’ آسام حکومت، مسلمانوں کو اجاڑکر عدالت کے حکم کی بھی توہین کررہی ہے‘‘

Rubina by Rubina
ستمبر 26, 2024
in بھارت, سیاست
871 0
0
’’ آسام حکومت، مسلمانوں کو اجاڑکر عدالت کے حکم کی بھی توہین کررہی ہے‘‘
352
SHARES
665
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تجاوزات کے نام پر آسام حکومت کی جانب سے جاری انہدامی کارروائی پر آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے قومی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نےشدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے ہیمنت بسوا سرما حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ہٹ دھرم قرار دیا ہے اور کہا کہ حکومت مسلمانوں کے گھروں کو کو مسمار کرنے اور ان کو بے گھر کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔
بدھ کوجاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ’’ یہ حکومت گوہاٹی ہائی کورٹ کے حکم کی دھجیاں اڑانے میں بھی جھجھک محسوس نہیں کر رہی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آسام سرکار کے سربراہ ہیمنت بسوا سرما اپنے آپ کو تانا شاہ سمجھنے لگے ہیں جس کے لئے اِس جمہوری ملک کا قانون اور عدالت کا حکم کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہے، اسلئے ایسے شخص کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، اسے فوری طور پر بر خاست کیا جانا چاہئے۔ ‘‘
مولانا بدرالدین اجمل نے مذکورہ باتیں اس پس منظر میں کہی ہیں کہ آسام سرکار مسلسل مسلمانوں کی اکثریت آبادی والے گاؤں کے لوگوں کو بے گھر کر رہی ہے اگرچہ اس کی زد میں کچھ غیر مسلم گھر بھی آرہے ہیں مگر حقیقت یہی ہے کہ سرکار مسلم اکثریتی گاؤں کو انخلاکے نام پر نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بے گھر لوگوں کو گھر مہیا کرائے مگر آسام سرکار غریبوں کو بغیر کوئی متبادل کے بے گھر کرنے میں مصروف ہے اور وہ اس پر فخر محسوس کرتی ہے جو شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی آہ نے بڑے بڑے تانا شاہوں کی نیا ڈبوئی ہے، اسلئے اس سرکار کا بھی خاتمہ ہوگا اور ظالم اپنی سزا ضرور بھگتے گا۔
یو ڈی ایف سربراہ نے کہا کہ کامروپ ضلع کے سوناپور گاؤں میں بے دخلی کے خلاف احتجاج کرنے والے دو مسلم نوجوانوں کے پولیس فائرنگ میں ہلاکت کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔ مگر سرکار اپنی ہٹ دھرمی سے باز آنے کا نام نہیں لے رہی ہے چنانچہ اب سرکار نے گوالپارا ضلع کے لکھی پور سرکل میں واقع بندرماتھا گاؤں جہاں تقریبا دوہزار لوگوں پر مشتمل آبادی ہے، اسی طرح اشوڈوبی گاؤں جہاں تقریبا سات ہزار لوگوں پر مشتمل آبادی ہے، ان سب لوگوں کو نوٹس بھیج کرحکم دیاہے کہ تمام لوگ گھر اور گاؤں خالی کر دیں۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس معاملے میں متاثرین نے گوہاٹی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جس نے۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو اپنے فیصلہ میں واضح طور پر سرکار کو حکم دیا ہے کہ محکمہ جنگلات کی اگر زمین کسی کے قبضہ میں ہے تو اسے افسران خالی کراسکتے ہیں لیکن اگر سرکار کی سرکل کی زمین ہے تو اسے اگلی شنوائی یعنی۲؍ دسمبر۲۰۲۴ء تک اپنی حالت پر برقرار رکھا جائے۔ اس سلسلہ میں میری ہدایت پر جمعیۃ علماء آسام کے وفد گوالپارہ کے ڈسٹرکٹ کمشنر سے ملے او ر لوگوں کو اجاڑے جانے کے سلسلہ کو فورا بند کرنے کی مانگ کی، اس کے بعد ریاست کے گورنر سے بھی ملکر میمورنڈم پیش کیا جس میں واضح طور پر تمام حقائق بیان کئے گئے ہیں کہ جن لوگوں کو اجاڑنے کے لئے سرکار بے صبر ہو رہی ہے وہ سب ہندوستانی ہیں۔ ‘‘ مولانا نے بتایا کہ ان سبھی کے پاس اپنی شہریت کے دستاویز موجود ہیں، انکے نام۱۹۵۱ء کے این آر سی میں درج ہیں، ووٹر لسٹ میں بھی ان کے نام موجود ہیں، ان کے پاس بجلی کا بل ہے، ان دونوں گاؤں میں ۱۹۶۵ء اور۱۹۷۸ء، اسی طرح ۱۹۸۰ء میں قائم شدہ سرکاری اسکول اور عبادت گاہیں ہیں۔

Previous Post

مجھے یاد رکھنا چاہیے…: کنگنا رناوت نے فارم کے قوانین پر ریمارکس واپس لے لیے

Next Post

این اے ڈی اے نے ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

Next Post
این اے ڈی اے نے ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

این اے ڈی اے نے ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist