اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سی بی ایس ای بورڈ امتحان: صرف انگلش اور ہندی میں لکھنے سے اردو میڈیم طلبہ پریشان

Rubina by Rubina
ستمبر 18, 2024
in بھارت, تعلیم, سیاست
765 0
0
سی بی ایس ای بورڈ امتحان: صرف انگلش اور ہندی میں لکھنے سے اردو میڈیم طلبہ پریشان
653
SHARES
468
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملک کے سب سے بڑ ےاسکول بورڈ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ( سی بی ایس ای ) کے ذریعے طلبہ کو بورڈ امتحانات میں انگریزی اور ہندی کے علاوہ کسی بھی زبان میں لکھنے سے منع کرنے کے فیصلے سے حیدرآباد کی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ( مانو) کے تین  اسکولوں کے لئے پریشانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔
’’مانو‘‘ ماڈل اسکول کے تحت ، نوح (ہریانہ ) اور دربھنگہ (بہار) کی اسکول میں اردو ذریعۂ تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ یہ سی بی ایس ای سے وابستہ ہیں ، جو زبان کے لحاظ سے کسی بھی ذریعہ کو سرکاری طورپر تسلیم نہیں کرتا  بلکہ طلبہ کو اپنا داخلہ فارم بھرتے وقت اپنی پسندکی زبان منتخب کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
سی بی ایس سی کی گورننگ باڈی نے جون میں فیصلہ کیا تھا کہ بورڈ کی اجازت کے بغیر ہندی اور انگریزی کے علاوہ کسی بھی زبان میںلکھے گئے جوابی پرچوں کی جانچ نہیں کی جائے گی۔ صرف دہلی کے اسکولوں کو اجازت حاصل کرنے کے بعد زبان کا انتخاب کرنے کی آزادی ہوگی۔
واضح رہے کہ جاری سال میں سی بی ایس  ای بورڈ  کے سامنے  وجئے واڑہ کے طلبہ کے اردو میں لکھے گئے جوابی  پرچے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ یہ طلبہ مانو سے وابستہ نہیں تھے۔ اس سلسلے میں  منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ’’متعلقہ اسکول کو علاقائی دفتر کی طرف سے ہدایت دی جاسکتی ہے کہ بورڈ کی منظوری کے بغیر ہندی یا انگریز ی کے علاوہ دوسری زبانوں میں لکھے گئے پرچوں کی جانچ نہیں کی جائے گی۔ ہدایت کےباوجود اگر کوئی  طالب علم  بورڈ کی پالیسی کے خلاف جوابی پرچہ ہندی اور انگریزی کے علاوہ کیسی اور زبان میں لکھتا ہے، تو اس کا نتیجہ اس مضمون میں کوئی نمبر دیئے بغیر اعلان کردیا جائے گا۔ ‘‘یاد رہے کہ مانو نے ۲۰۱۰ء میں تین ماڈل اسکول شروع کئے تھے۔ ان میں سے دو اسکول کے عہدیدارو ں نے کہا کہ سی بی ایس ای نے انہیں اختیار دیا تھا کہ وہ  مکمل طور پر اردو ذریعہ ٔ تعلیم  کے ساتھ اسکول جاری رکھ سکتے ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ ۲۰۲۰ء تک مانو کے طلبہ کو  سوالیہ پرچہ انگریزی ، ہندی اور اردو زبان میں دیا جاتا تھا۔ ۲۰۲۱ء سے بورڈ نے اردو میں سوالیہ پرچہ دینا بند کردیئے۔
گزشتہ تین برسوں سے ان تینوں اسکول کے طلبہ سوالیہ پرچہ ہندی اور انگریز ی میں بھیجے جانے کے باوجود اپنا جوابی پرچہ اردو میں لکھتے رہے ہیں۔  اب سی بی ایس ای کے آخری فیصلہ کے بعد ان اسکولوں کے طلبہ کو  اردو میں جوابی پرچہ لکھنے کی اجازت نہیں ہے۔
مانو کے عہدیداروں نے کہا کہ ’’سی بی ایس سی نے اردو میں سوالیہ پرچہ نہیں بھیجنے  کے تعلق سے ہم سے کوئی بات چیت نہیں کی ۔ ہمارے طلبہ کو سوالیہ پرچہ سمجھنےمیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب سے اردو میں سوالیہ پرچہ آنا بند ہوئے ہیں ہم نے سی بی ایس ای کوطلبہ کو ہونے والی دشواریوں کے بارے میں  آگاہ کیا ہے  لیکن بورڈ نے ابھی تک اس مسئلہ کو حل نہیں کیا ہے۔‘‘
مانو میں پولیٹکل سائنس کے پروفیسر افروز عالم نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی مادری زبان میں تعلیم کی وکالت کرتی ہیںاور سی بی ایس ای کے اقدامات اس پالیسی  کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ایک مرتبہ جب طلبہ اردوسیکھنا شروع کردیں تو انہیں اسی میڈیم میں امتحانات دینے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ انہیں انگریزی اور ہندی میںجوابی پرچہ لکھنے کیلئے کہنا نا انصافی ہے۔‘‘
سی بی ایس ای کی امتحانات کنٹرولر سانیم بھردواج نے مانو اسکولوں کو اردو میڈیم اسکول تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس ضمن میں دی ٹیلی گراف اخبار کو  دیئے گئے ایک ای میل کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ ’’اردو میڈیم اسکول صرف دہلی میں ہیں اور ان کی ضرورت کے مطابق انہیں اردو میں سوالیہ پرچے فراہم کئے جاتے ہیں۔‘‘

Previous Post

ذات پر مبنی مردم شماری بہت جلد، اعلان کا انتظار کریں: امیت شاہ

Next Post

وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، امت شاہ، جے پی نڈا نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

Next Post
وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، امت شاہ، جے پی نڈا نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، امت شاہ، جے پی نڈا نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist