پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اتراکھنڈ: یتی رام سوروپانند گری نے کی اقلیتوں کے خلاف بیان بازی، معاملہ درج

Rubina by Rubina
ستمبر 14, 2024
in بھارت, سیاست
765 0
0
اتراکھنڈ: یتی رام سوروپانند گری نے کی اقلیتوں کے خلاف بیان بازی، معاملہ درج
657
SHARES
443
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: اتراکھنڈ پولیس نے اس ہفتے کی شروعات میں اتر پردیش کے مہنت یتی رام سوروپانند پردہرادون میں اقلیتوں کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز بیان دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق،یتی رام سوروپانند غازی آباد ضلع کے ڈاسنہ میں واقع شیو شکتی دھام کے مہنت ہیں، اور ان کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف مختلف گروپوں کے درمیان نفرت پھیلانے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔اس وائرل ویڈیو میں یتی رام سوروپانند کو مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہندوؤں کو اقلیتی برادری کے لوگوں سے خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے ہتھیار رکھنا چاہیے۔دہرادون میں پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، انہوں نے وائرل ویڈیو کا از خود نوٹس لیا ہے اور یتی رام سوروپانند گری کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے میں تفتیش جاری ہے۔دہرادون کے ایس ایس پی اجئے سنگھ نے کہا، ‘ہماری سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم نے پایا کہ اس تقریر میں استعمال کیے گئے الفاظ (مخصوص) ذات/مذہب کے خلاف تھے اور ہیٹ اسپیچ کے دائرے میں آتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق جب بھی پولیس کو ہیٹ اسپیچ کا چلتا ہے وہ فوراً ایف آئی آر درج کر تی ہے۔ اس لیے جانچ کے بعد ایس آئی دیویندر گپتا کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔شکایت کے مطابق، یتی رام سوروپانند گری نے منگل (10 ستمبر) کو پریس کلب آف دہرادون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مبینہ طور پر یہ بیان بازی کی تھی۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وشو دھرم سنسد، جس میں کئی سنت شرکت کرنے والے ہیں، اس سال 14 دسمبر سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگی۔ انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ وہ اس سنسد کے دوران اتراکھنڈ کو ‘اسلام سے پاک’ بنانے پر بات کریں گے۔انہوں نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا کہ اقلیتی برادری اکثریتی برادری سے زیادہ بچے پیدا کر رہی ہے اور ہندو ‘نامرد’ ہو چکے ہیں۔

ان کے خلاف ایف آئی آر بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 196 (مذہب، نسل، مقام پیدائش، رہازش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا اور ہم آہنگی کے خلاف متعصبانہ کام کرنا) اور 353 (عوامی شرپسندی کو بڑھاوا دینا) کے تحت درج کی گئی تھی۔
دہرادون کے ایس ایس پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایسی پوسٹ کو مشتہر نہ کریں جس سے سماج میں مذہب، ذات یا علاقے کی بنیاد پر نفرت پھیلتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایسی پوسٹوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سپریم کورٹ نےہیٹ اسپیچ معاملے میں سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر اس لیے دی جا رہی ہیں کیونکہ حکومت کمزور اور بے اختیار ہے۔ یہ بروقت کارروائی نہیں کرتی اوریہ اس وقت رک جائے گا، جب سیاست اور مذہب کو الگ کردیا جائے گا۔

Previous Post

کولکتہ عصمت دری، قتل، ممتا خود ڈاکٹروں سے ملنے پہنچی

Next Post

کیجریوال کی ضمانت پر ’انڈیا اتحاد‘ کے لیڈران کااطمینان کا اظہار

Next Post
کیجریوال کی ضمانت پر ’انڈیا اتحاد‘ کے لیڈران کااطمینان کا اظہار

کیجریوال کی ضمانت پر ’انڈیا اتحاد‘ کے لیڈران کااطمینان کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist