پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کولکاتہ: سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود ڈاکٹروں کا احتجاج جاری

Rubina by Rubina
ستمبر 12, 2024
in بھارت, سیاست
567 0
0
کولکاتہ: سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود ڈاکٹروں کا احتجاج جاری
766
SHARES
664
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: کولکاتہ کی ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور مرڈرمعاملے کو لے کر جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈاکٹروں کو منگل (10 ستمبر) کی شام 5 بجے تک کام پر واپس آنے کی دی گئی مہلت بھی ختم ہوچکی ہے، تاہم ڈاکٹروں کا احتجاج بدستور جاری ہے۔سپریم کورٹ نے ڈاکٹروں کو فوراً پر کام پر واپس آنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ڈاکٹر منگل کی شام 5 بجے تک کام پر واپس آتے ہیں تو ان کے خلاف کوئی منفی کارروائی نہیں کی جائے گی۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، دریں اثناء مغربی بنگال حکومت نے احتجاج کررہے ڈاکٹروں سے بات چیت کی پہل کی ہے، جس پر ڈاکٹر بھی متفق ہیں تاہم وہ 25 سے 35 کے وفد کے ساتھ حکومت سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں جبکہ حکومت نے ایک ای میل کے ذریعے 10 ڈاکٹروں کے وفد کو بات چیت کے لیے بلایا تھا۔رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جونیئر ڈاکٹروں کی مشترکہ تنظیم نے احتجاج شروع کردیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔منگل کو ڈاکٹروں نے کولکاتہ شہر کے کرونامئی اسکوائر سے محکمہ صحت کے ایڈمنسٹریشن بلڈنگ سواستھیہ بھون تک ایک ریلی نکالی اور اپنے مطالبات تسلیم کیے جانے تک وہیں بیٹھنے کی بات کہی۔ اس دوران انہوں نے کئی نعرے بھی لگائے۔علوم ہو کہ سرکاری عمارت پر بڑی تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے۔

اس سے قبل، سوموا (9 ستمبر) کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران بنگال حکومت کے وکیل کپل سبل نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے ریاست میں مبینہ طور پر 23 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ تاہم، ڈاکٹروں نے اس دعوے پر سوال اٹھایا ہے۔واضح ہو کہ جونیئر ڈاکٹروں نے ممتا بنرجی حکومت سے ان کے مطالبات پر توجہ دینے کو کہا ہے۔ جبکہ حکومت نے ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدھ (11 ستمبر) کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں اور ‘اپنی بے گناہی ثابت کریں’۔یہ نوٹس عوامی طور پر دستیاب کر ایا گیا ہے۔دریں اثنا، علی پور کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے تفتیشی ایجنسی سے کہا ہے کہ وہ آر جی کر اسپتال کی مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں گرفتار سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور چار دیگر ملزمان کو شخصی طور پر عدالت میں پیش کرے۔فی الحال سندیپ گھوش کو عدالت نے 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

واضح ہو کہ ممتا بنرجی حکومت کو گزشتہ ماہ اسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور مرڈر کے معاملے میں مسلسل احتجاج کا سامنا ہے۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ نے تمام مظاہرین سے درگا پوجا کے تہوار کے لیے واپس آنے کو کہا تھا، جس کے لیے انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزیراعلیٰ کا یہ بیان نہ تو احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کو پسند آیا اور نہ ہی بنگال کے مظاہرین کو۔ مقامی میڈیا نے متعدد ڈاکٹروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ان حالات میں تہوار منانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔کولکاتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال کے ایک ٹرینی ڈاکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا،’انسانیت کا احساس رکھنے والا کوئی ایسی تجویز کیسے دے سکتا ہے؟‘معلوم ہو کہ درگا پوجا، جو بنگال کا سب سے بڑا تہوار ہے اور ساتھ ہی ساتھ سب سے بڑی اقتصادی سرگرمی بھی، آنے والے مہینے میں 9 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔
میڈیا سے اپنے خطاب میں سی ایم بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کولکاتہ پولیس کمشنر ونیت گوئل کئی بار ان کے پاس آئے اور انہیں استعفیٰ کی پیشکش کی۔ گوئل کو ترنمول کانگریس کا قریبی سمجھا جاتا ہے اور احتجاج کرنے والے ڈاکٹر مسلسل ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ انہوں نے درگا پوجا کی وجہ سے گوئل کی درخواست قبول نہیں کی۔

 

 

Previous Post

سلمان خان نے کونسی فلم کا صرف ‘1 روپیہ’ معاوضہ وصول کیا تھا؟ ہیروئن کون تھی؟

Next Post

مزید 20 سیٹیں مل جاتیں تو 400 پار والے جیل میں ہوتے

Next Post
مزید 20 سیٹیں مل جاتیں تو 400 پار والے جیل میں ہوتے

مزید 20 سیٹیں مل جاتیں تو 400 پار والے جیل میں ہوتے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist