پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

شملہ مسجد معاملہ: سنجولی میں کشیدگی کے پیش نظر چپّے چپّے پر پولیس جوان مستعد، دفعہ 163 نافذ

Rubina by Rubina
ستمبر 11, 2024
in بھارت, سیاست
675 0
0
شملہ مسجد معاملہ: سنجولی میں کشیدگی کے پیش نظر چپّے چپّے پر پولیس جوان مستعد، دفعہ 163 نافذ
654
SHARES
592
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شملہ: ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ کے سنجولی میں واقع مسجد میں تعمیر کی مخالفت میں بدھ کو مخصوص تنظیموں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر مخالفت کے خدشہ کے پیش نظر صبح سے ہی پولیس چوکس نظر آئی۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کے ذریعہ پورے علاقے میں دفعہ 163 نافذ کر دیا گیا جو رات تک موثر رہے گا۔ اس دوران کسی بھی طرح کی مخالفت یا مظاہرہ و جلوس نکالنے پر پوری طرح پابندی رہے گی۔ نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے پورا سنجولی علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہو چکا ہے جبکہ مسجد مقام کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔
غور طلب رہے کہ مخصوص تنظیموں اور مقامی لوگوں نے 11 بجے سے سنجولی میں پُرامن طریقے سے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد چپے چپے پر پولیس جوان تعینات کر دیے گئے۔ حالات پر قابو رکھنے کے لیے ضلع پولیس نے ریاست کی سبھی چھ بٹالین تعینات کر دی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ شروع کرکے سنجولی کی طرف جانے والے سبھی راستوں پر پولیس کے جوان تعینات کر دیے ہیں۔
مظاہرین کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سبھی داخلی دروازوں پر گزشتہ رات سے ہی پولیس کے جوان پہرا دے رہے ہیں۔ گاڑیوں میں آنے جانے والوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔
شملہ کے ڈپٹی کمشنر انوپم نے بتایا کہ سنجولی علاقے میں دفعہ 163 نافذ ہے اور بغیر اجازت کے دھرنا-مظاہرہ کرنے والوں پر کارروائی کی جائے گی۔ یہاں 5 یا اس سے زیادہ لوگوں کے ایک مقام پر جمع ہرنے پر مکمل پابندی ہے۔ حالانکہ اس دوران علاقے میں عام زندگی پوری طرح سے بحال رہے گی اور اسکولوں سمیت تمام سرکاری و نجی دفاتر اور بازار کھلیں رہیں گے۔
واضح ہو کہ مسجد تنازعہ کے معاملے پر مخصوص تنظیموں کی ضلع انتظامیہ کے ساتھ منگل کی دیر رات ہوئی بات چیت ناکام ثابت ہوئی تھی جس کے بعد ان تنظیموں نے سنجولی بازار میں مظاہرہ کی بات کہی تھی۔ ہماچل دیو بھومی سنگھرش سمیتی کے سنیل چوہان نے کہا کہ ہم پُرامن مظاہرہ کرنے جا رہے ہیں، ہمارا مقصد سماج کو بیدار کرنا ہے۔
واضح ہو کہ مسجد تنازعہ کے معاملے پر مخصوص تنظیموں کی ضلع انتظامیہ کے ساتھ منگل کی دیر رات ہوئی بات چیت ناکام ثابت ہوئی تھی جس کے بعد ان تنظیموں نے سنجولی بازار میں مظاہرہ کی بات کہی تھی۔ ہماچل دیو بھومی سنگھرش سمیتی کے سنیل چوہان نے کہا کہ ہم پُرامن مظاہرہ کرنے جا رہے ہیں، ہمارا مقصد سماج کو بیدار کرنا ہے۔

 

Previous Post

سنگل جج کے فیصلہ کے خلاف ڈیویژن بنچ پر اپیل:کڈیم سری ہری

Next Post

ملائکہ اروڑہ کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر کی خودکشی،

Next Post
ملائکہ اروڑہ کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر کی خودکشی،

ملائکہ اروڑہ کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر کی خودکشی،

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist