اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مبینہ تبدیلیٔ مذہب کیس میں مولانا کلیم صدیقی اورعمر گوتم قصور وار قراردئیے گئے

Rubina by Rubina
ستمبر 11, 2024
in بھارت, تعلیم, سیاست
567 0
0
مبینہ تبدیلیٔ مذہب کیس میں مولانا کلیم صدیقی اورعمر گوتم قصور وار قراردئیے گئے
786
SHARES
707
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مبینہ تبدیلیٔ مذہب کےمعاملہ میں این آئی اے ؍اے ٹی ایس کی خصوصی عدالت نے مولانا کلیم صدیقی اورعمر گوتم سمیت ۱۶ ؍افراد کو متعدد دفعات کے تحت قصور وار قرار دے دیا ہے ۔ ان تمام افراد کے خلاف ملک سے غداری ، مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے سمیت دیگرسنگین دفعات عائد کی گئی تھیں۔ قصوروار قرار دئیے جانے کے بعد سبھی ۱۶؍افراد کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سرکاری وکیل ایم کے سنگھ کے مطابق، اے ٹی ایس نے مجموعی طور پر ۱۷؍ افرادکے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی لیکن ایک ملزم ادریس قریشی کو ہائی کورٹ سے اسٹے ملنے کی وجہ سے انہیں قصور وار نہیں قرار دیا گیا ہے ۔ بدھ کو خصوصی عدالت کے جج وویکا نند شرن ترپاٹھی سبھی ملزمین کو سزا سنائیں گے۔ جن دفعات میں ملزمین کوقصور وارقراردیا گیا ہے ان میں دس سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے ۔
اس سے قبل این آئی اے ؍اے ٹی ایس عدالت کے خصوصی جج وویکا نند شرن ترپاٹھی نے مولاناکلیم صدیقی اور عمرگوتم کے علاوہ ۱۶؍ افراد کو گروہ بنا کر دوسرے مذہب کےلوگوں کوروپے ، شادی اور ملازمت دلانے کالالچ دے کر سازش کے تحت غیر قانونی طور پر مذہب تبدیل کرانے کا قصوروار قرار دیا۔ خصوصی عدالت نے اس معاملہ میں سبھی ملزمین کو دفعہ ۴۱۷ ؍، ۱۲۰ -بی ، ۱۵۳ – اے، ۱۵۳ -بی ، ۲۹۵-اے ، ۱۲۱- اے ، ۱۲۳؍ اور غیر قانونی تبدیلی مذہب کی دفعہ ۳؍ ،۴؍ اور ۵کے تحت قصور وارٹھہرایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مبینہ تبدیلیٔ مذہب کا یہ معاملہ ۲۰۲۱ء میں اس وقت سامنے آیا جب اتر پردیش پولیس نے دعویٰ کیا تھاکہ ریاست میں تبدیلی مذہب کے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ پولیس کا الزام تھا کہ اس نیٹ ورک کے ذریعے خاص طور پر کمزور اور پسماندہ طبقات کے افراد کو فریب دہی اور لالچ کے ذریعے زبردستی اسلام قبول کرایا جا رہا تھا۔مولانا کلیم صدیقی پر الزام تھا کہ وہ اس نیٹ ورک کی قیادت کر رہے تھے اور مالی امداد فراہم کر رہے تھے تاکہ بڑے پیمانے پر پسماندہ طبقات کے لوگوں کا مذہب تبدیل کرایا جا سکے۔ ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مولانا اور ان کے ساتھیوں نے غیر قانونی طریقہ سے مذہب تبدیل کرانے کے لئے دیگر ریاستوں میں بھی کئی سرگرمیاں انجام دیں۔مولانا کے وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ تبدیلیٔ مذہب ایک شخصی حق ہے اور اس کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چا ہئے۔ مولانا پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں کیوں کہ کوئی بھی کسی کا بھی مذہب زبردستی تبدیل نہیں کرواسکتا۔ مولانا نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف الزامات سیاسی اور مذہبی بنیادوں پر عائد کئے گئے ہیں تاکہ ان کی خدمات کو نقصان پہنچایا جا سکے اور انہیں بدنام کیا جاسکے۔ بہر حال اب مولانا کو قصوروار قرار دے دیا گیا ہے اور بدھ کو انہیں سزا بھی سنادی جائے گی۔

Previous Post

آندھرا پردیش میں مسلسل بارش اور سیلاب سے۴۶؍افراد کی موت

Next Post

’’جب تک ’آپ‘ کی سرکار ہے، کسی کو بے گھر نہیں ہونے دیا جائے گا‘‘

Next Post
’’جب تک ’آپ‘ کی سرکار ہے، کسی کو بے گھر نہیں ہونے دیا جائے گا‘‘

’’جب تک ’آپ‘ کی سرکار ہے، کسی کو بے گھر نہیں ہونے دیا جائے گا‘‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist