اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سائبر سیکورٹی کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ناممکن:امیت شاہ

Rubina by Rubina
ستمبر 11, 2024
in بھارت, سیاست
676 0
0
سائبر سیکورٹی کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ناممکن:امیت شاہ
345
SHARES
576
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سائبر سیکورٹی کو قومی سلامتی کا ایک اہم پہلو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر سیکورٹی کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ناممکن ہے ۔امیت شاہ نے منگل کو یہاں وگیان بھون میں انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سنٹر (I4سی ) کے پہلے یوم تاسیس کی تقریب میں سائبرکرائم کی روک تھام کیلئے کئی اہم اقدامات کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی انسانی زندگی کیلئے ایک نعمت ہے لیکن ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال بہت سے خطرات کو بھی جنم دے رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سائبر سیکیورٹی اب صرف ڈیجیٹل دنیا تک محدود نہیں رہی بلکہ قومی سلامتی کا ایک اہم پہلو بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سائبر سیکورٹی کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ناممکن ہے ۔امیت شاہ نے کہا کہ I4C جیسے پلیٹ فارم اس طرح کے خطرات سے نمٹنے میں بہت بڑا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل آگاہی، ہم آہنگی اور مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اکیلا کوئی ایک ادارہ سائبر اسپیس کو محفوظ نہیں رکھ سکتا۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پلیٹ فارم پر آئیں اور ایک ہی راستے پر آگے بڑھیں۔ وزیر داخلہ نے سائبر فراڈ مٹیگیشن سینٹر کو قوم کے نام وقف کیا اور کوآرڈینیشن پلیٹ فارم (جوائنٹ سائبر کرائم انویسٹی گیشن فیسیلیٹیشن سسٹم) کا آغاز کیا۔ انہوں نے سائبر کمانڈو پروگرام کا افتتاح بھی کیا۔ وزیر داخلہ نے I4C کے نئے لوگو، وژن اور مشن کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بنڈی سنجے کمار، مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو، اسپیشل سکریٹری (داخلی سلامتی)، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز اور پولیس کے ڈائرکٹر جنرلز، سینئر پولیس افسران اور اہلکار موجود تھے ۔ جس میں کئی سرکاری ادارے بھی شامل تھے ۔شاہ نے کہا کہ I4C کا قیام 2015 میں وزیر اعظم کی پہل پر سیکیور سائبر اسپیس مہم کے تحت عمل میں آیا تھا، تب سے یہ مسلسل سائبر سیکیور انڈیا کا ایک مضبوط ستون بننے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نو سال کے سفر میں یہ آئیڈیا ایک پہل اور پھر ایک ادارے میں تبدیل ہو گیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان جیسے بڑے ملک میں ہر ریاست کیلئے الگ سائبر مشکوک رجسٹری رکھنے سے کوئی مقصد حل نہیں ہوگا کیونکہ ریاستوں کی اپنی حدود ہوتی ہیں لیکن سائبر مجرموں کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ قومی سطح پر ایک سسپیکٹ رجسٹری بنائی جائے اور ریاستوں کو اس سے جوڑ کر سائبر کرائم سے لڑنے کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنایا جائے ۔ اس اقدام سے آنے والے دنوں میں سائبر کرائمز کو روکنے میں ہمیں بہت مدد ملے گی۔
شاہ نے کہا کہ آج سے I4C عوامی بیداری مہم بھی شروع کر رہا ہے ۔ ملک میں 72 سے زائد ٹی وی چینلز، 190 ریڈیو ایف ایم چینلز، سنیما ہالز اور دیگر کئی پلیٹ فارمز کے ذریعے اس مہم کو تیز کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک متاثرین سائبر کرائم سے بچنے کا طریقہ نہیں جانتے ۔ شاہ نے کہا کہ سائبر کرائم ہیلپ لائن 1930 اور I4C کے دیگر پلیٹ فارمز کے بارے میں بیداری پھیلانے سے اس کی افادیت بڑھے گی اور جرائم کو روکنے میں مدد ملے گی۔ وزیر داخلہ نے تمام ریاستی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ اس مہم میں شامل ہوں اور گاؤں اور شہروں میں بیداری پھیلائیں۔

Previous Post

غازی آباد کے بڑے ہوٹلوں، ریستورانوں اور مالز پر بند ہونے کا خطرہ، تین ماہ کی مہلت!

Next Post

کہاں شروع کہاں ختم‘ کا نیا گانا ’’سہرا‘‘ ریلیز

Next Post
کہاں شروع کہاں ختم‘ کا نیا گانا ’’سہرا‘‘ ریلیز

کہاں شروع کہاں ختم‘ کا نیا گانا ’’سہرا‘‘ ریلیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist