پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بنکروں کے قرض معافی اور سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو ساڑیاں

Rubina by Rubina
ستمبر 10, 2024
in بھارت, سیاست
356 0
0
بنکروں کے قرض معافی اور سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو ساڑیاں
653
SHARES
366
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد۔ حکومت تلنگانہ ریاست میں بنکروں کے بھی قرض معافی کے اقدامات کرے گی اور تلنگانہ میں موجود خواتین کی سیلف ہیلپ گروپس کے ساتھ کام کرنے والی63 لاکھ خواتین کو سال میں 2 معیاری ساڑیاں دی جائیں گی۔ چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے آج للت کلا تھورانم میں منعقدہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹکنالوجی کے پروگرام سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔ انہو ںنے اس موقع پر آئی آئی ایچ ٹی کو کونڈا لکشمن باپوجی کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کونڈا لکشمن باپوجی کی تحریک تلنگانہ کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا لیکن سابقہ حکومت نے کسی بھی تحریک کے قائد کی خدمات کو خراج پیش کرنے کے اقدامات نہیں کئے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ 10 سالہ بی آر ایس دور اقتدار میں بتکماں تہوار کے دوران خواتین میں ساڑیاں تقسیم کی گئیں لیکن ان ساڑیوں کے بل اب تک جاری نہیں کئے گئے ۔ انہو ںنے ریاست میں دستکاری کے فروغ کے لئے اقدامات کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت مرکزی حکومت سے تعاون حاصل کرتے ہوئے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی کو عالمی معیار کے ادارہ میں تبدیل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہو ںنے بتایا کہ ریاستی حکومت انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہینڈ لوم ٹیکنالوجی کے طلبہ کو ماہانہ 2500 روپئے وظیفہ کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے اقدامات کر رہی ہے اور اس کیلئے حکومت کی جانب سے اسکل یونیورسٹی کے قیام کو منظوری دیتے ہوئے اس کی تعمیر کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ مسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ 10 سال کے دوران تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کسی بھی طرح کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے تعلیمیافتہ نوجوانوں کے پاس سند ہونے کے باوجود ان کے پاس کوئی ہنر نہ ہونے کے سبب انہیں ملازمتوں کے حصول میں پیش آرہی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ریاست کے نوجوانوں کے پاس تعلیمی اسناد موجود ہیں لیکن ہنر نہیں ہے اسی لئے حکومت نے اسکل انڈیا یونیورسٹی کے ذریعہ انہیں ہنرمند بنانے اور عالمی بازار میں ہنرمند افراد کی تعداد میں اضافہ کے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ چیف منسٹر نے پیشرو حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے معاملہ میں محض اعلانات کئے ہیں اور عملی اقدامات کے معاملہ میں حکومت کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا جائے تو محض عوام کو گمراہ کیاگیا ہے۔ مسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ آئی آئی ایچ ٹی کو عالمی سطح پر معروف ادارہ بنانے کیلئے ان کی حکومت کی جانب سے کوشش کی جائیگی ۔ انہو ںنے بنکروں کے قرض معافی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرسلہ کے بنکروں کو راحت پہنچانے کیلئے اقدامات کرے گی اور ممکنہ حد تک جلد سے جلد اس فیصلہ پر عمل آوری کے سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط کی اجرائی عمل میں لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی اپیل پر مرکزی حکومت کی جانب سے ہینڈلوم ٹکنالوجی کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔انہو ںنے کہا کہ آئندہ سال ریاستی حکومت اس ادارہ کی عمارت کی تعمیر کے سلسلہ میں اقدامات کو یقینی بنائیگی۔ انہوں نے بنکروںکیلئے 290 کروڑ کے بقایا جات کی اجرائی کا اعلان کیا ۔

Previous Post

شالیمار باغ میں واقع شیش محل کی تجدید اور مرمت کا آغاز، سیاحوں کو متوجہ کرنے کی کوشش

Next Post

‘میں راہول گاندھی کو عدالت میں گھسیٹوں گا’، بی جے پی لیڈر آر پی سنگھ ہندوستان میں سکھوں کے لیے پگڑی بیان پر برہم

Next Post
‘میں راہول گاندھی کو عدالت میں گھسیٹوں گا’، بی جے پی لیڈر آر پی سنگھ ہندوستان میں سکھوں کے لیے پگڑی بیان پر برہم

‘میں راہول گاندھی کو عدالت میں گھسیٹوں گا’، بی جے پی لیڈر آر پی سنگھ ہندوستان میں سکھوں کے لیے پگڑی بیان پر برہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist