اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اتر پردیش: میں مبینہ طور پر بریانی لانے پر تیسری جماعت کے طالبعلم کو اسکول سے نکالا گیا

Rubina by Rubina
ستمبر 8, 2024
in Uncategorized, بھارت, سیاست
584 0
0
اتر پردیش:  میں مبینہ طور پر بریانی لانے پر تیسری جماعت کے طالبعلم کو اسکول سے نکالا گیا
563
SHARES
241
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: یو پی اے کے امروہہ ضلع کے ایک اسکول کے سات سالہ طالبعلم کو جمعرات کوٹفن میں مبینہ طور پرنان ویجیٹیرین کھانا – بریانی – لانے کی وجہ سے اسکول سے نکال دیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، طالبعلم کی ماں اور اسکول پرنسپل کے درمیان کہا سنی کا ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ا ہے۔ تقریباً 4.30 منٹ کے کلپ میں پرنسپل اونیش کمار شرما کومبینہ طور پرتیسری جماعت  کے طالبعلم کے مسلمان ہونے کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اس بحث میں پرنسپل نے اسکول میں نان ویج کھانا لانے والے طالبعلم  کو نہیں پڑھانے کی بات  بھی کہی۔ انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ ‘ایسے بچوں کو نہیں پڑھائیں گے جو بڑے ہو کر مندر توڑیں گے۔’ اس کے بعد انہوں نے ‘ایسے کھا نوں سےدوسروں کا مذہب تبدیل کرنے’ کا الزام بھی لگایا۔ویڈیو میں پرنسپل کے ساتھ ‘زبانی بدسلوکی’ اور ‘بچے کو کمرے میں بند کرنے’ کے سلسلے میں  بحث کرتے ہوئےطالبعلم کی ماں کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اس کا بچہ ‘اس طرح کی زبان نہیں جانتا اور وہ معصوم ہے۔’ وہ ٹفن میں نان ویج دینے  کی بات سے بھی انکار کرتی ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا  کہ گھر واپس آنے کے بعد ان کے بیٹے نے بتایا کہ کس طرح اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور کھانے کے لیے اس کوسزا دی گئی۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ بحث کے اختتام پر پرنسپل نے آخرکار دھمکی دی کہ ‘اگر وہ احاطے سے باہر نہیں نکلی تو’ وہ سکیورٹی کوبلائیں گے۔امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ ہلٹن کانونٹ اسکول میں پیش آیا۔ اہل خانہ نے طالبعلم کو یرغمال بنانے کا الزام بھی لگایا ہے۔

تاہم، پرنسپل اونیش کمار شرما نے کہا کہ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید  ہے۔ بچے کو یرغمال نہیں بنایا گیا بلکہ اسے ٹیچر کے ساتھ دوسرے کمرے میں بٹھایا گیا تھا۔

عوامی احتجاج کے بعد امروہہ کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ سدھیر کمار نے کہا کہ بیسک ایجوکیشن آفیسر (بی ایس اے) اور ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر کو معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کمار نے کہا، ‘الزامات کی مکمل جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ تحقیقات کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔‘امروہہ بی ایس اے مونیکا نے کہا کہ تین رکنی کمیٹی معاملے سے متعلق تمام حقائق کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘تفتیش مکمل ہونے کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔’

دریں اثنا، امروہہ مسلم کمیٹی نے لڑکے کو نکالے جانے کی مذمت کی اور جمعرات کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ کمیٹی نے مرکزی وزیر تعلیم کو ایک میمورنڈم بھی بھیجا، جس میں پرنسپل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین خورشید انور نے حساس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Previous Post

بھارت جوڑو یاترا کی دوسری سالگرہ، راہل گاندھی نے محبت اور امید کا پیغام دہرایا

Next Post

کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے نو امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔

Next Post
کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے نو امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔

کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے نو امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist