نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی کے محروس رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی ای ڈی تحویل میں مزید تین دن کی توسیع کردی ۔ اسپیشل جج وشال گوگن نے مرکزی تحقیقاتی ادارے کی درخواست پر یہ حکم جاری کیا ۔ ای ڈی نے عدالت سے امانت اللہ کی 10 روزہ تحویل کی درخواست کی تھی ۔ جج نے کہا کہ رکن اسمبلی کو /9 ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے ۔ ای ڈی نے عدالت کو قبل ازیں بتایا تھا کہ تلاشی کے دوران رکن اسمبلی سے کچھ سوالات پوچھیں گے لیکن وہ جواب دینے سے گریز کرتے رہیں ۔