پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

وزیر اعظم نریندر مودی کا آج دورہ ٔ مہاراشٹر

Rubina by Rubina
اگست 30, 2024
in بھارت, سیاست
546 0
0
وزیر اعظم نریندر مودی کا آج دورہ ٔ مہاراشٹر
657
SHARES
883
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم نریندر مودی آج( جمعہ کو) ممبئی اور پال گھر کا دورہ کریں گے اور پال گھر میں ۷۶؍ہزار کروڑ روپے کے وادھون بندرگاہ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے جمعرات کو بتایا کہ مودی جمعہ کی صبح ممبئی میں جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں گلوبل فنٹیک فیسٹ سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر میں وہ پال گھر کے سڈکو گراؤنڈ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مودی پال گھر میں وادھون بندرگاہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کی کل لاگت۷۶؍ ہزار کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس کا مقصد عالمی معیار کا ایک بحری راستہ قائم کرنا ہے جس کے ذریعہ بڑے کنٹینر والے جہازوں اور انتہائی بڑے کارگو جہازوں کو لایا جائے گا جس سے ملک کی تجارت کو فروغ ملےگا اور اقتصادی ترقی ہوگی۔
پال گھر ضلع کے دہانو شہر کے قریب واقع وادھون بندرگاہ ہندوستان کی سب سے گہری آبی بندرگاہوں میں سے ایک ہوگی جو وقت اور لاگت کو کم کرتے ہوئے بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں کو براہ راست رابطہ فراہم کرے گی۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سے آراستہ اس بندرگاہ میں گہری برتھ، کارگو ہینڈلنگ کی موثر سہولیات اور جدید بندرگاہ کے انتظام کے نظام شامل ہوں گے۔

توقع ہے کہ اس بندرگاہ سے روزگار کے اہم مواقع پیدا ہوں گے، مقامی کاروبار کو فروغ ملے گا اور خطے کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اس اہم رول ہوگا۔ ایک بار کام کرنے کے بعد یہ بندرگاہ ہندوستان کے سمندری رابطے کو بڑھا دے گی اور عالمی تجارتی مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی۔
وزیر اعظم ماہی گیری کے تقریباً ایک ہزار ۵۶۰؍کروڑ روپے کی مالیت کے۲۱۸؍منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جس کا مقصد ملک بھر میں اس شعبے کے بنیادی ڈھانچے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق ان اقدامات سے ماہی پروری کے شعبے میں ۵؍ لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔ وزیر اعظم تقریباً۳۶۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے’ نیشنل رول آؤٹ آف ویسل کمیونیکیشن اینڈ سپورٹ سسٹم‘ کا آغاز کریں گے۔
بعدازاں وزیر اعظم مودی ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کا اہتمام پیمنٹس کونسل آف انڈیا، نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا اور فنٹیک کنورجینس کونسل نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ تقریباً۸۰۰؍ مقررین کانفرنس میں ۳۵۰؍ سے زیادہ اجلاس سے خطاب کریں گےجن میں پالیسی ساز، ریگولیٹرز، سینئر بینکرز، صنعت کار نیز ہندوستان اور مختلف ممالک کے ماہرین تعلیم شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق وزیر اعظم مودی کا یہ دور ہ معاشی اعتبار سے انتہائی اہم ہے، کیونکہ حکومت کی جانب سے اس سے روزگار کے مواقع پید ا ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

Previous Post

عمران خان پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے، علیمہ خان

Next Post

ہندوستان میں 5/ ستمبر کو ٹیچرس ڈے کیوں منایا جاتا ہے.؟

Next Post
ہندوستان میں 5/ ستمبر کو ٹیچرس ڈے کیوں منایا جاتا ہے.؟

ہندوستان میں 5/ ستمبر کو ٹیچرس ڈے کیوں منایا جاتا ہے.؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist