اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

راہل گاندھی امرتسر پہنچے، گولڈن ٹیمپل میں ماتھا ٹیکا

Rubina by Rubina
اکتوبر 3, 2023
in بھارت, سیاست
765 0
0
راہل گاندھی امرتسر پہنچے، گولڈن ٹیمپل میں ماتھا ٹیکا
768
SHARES
792
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی پیر کو ذاتی دورے پر امرتسر پہنچے اور گولڈن ٹیمپل میں ماتھا ٹیکا اور آشیرواد لیا۔ اس بار راہل گاندھی نے پگڑی کے بجائے اپنے سر پر نیلے رنگ کا پٹکا باندھا ہوا تھا۔ گولڈن ٹیمپل میں ماتھا ٹیکنے کے بعد انہوں نے لنگر ہال میں برتن سیوا کی۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر کے مطابق یہ راہل گاندھی کا امرتسر کا ذاتی دورہ ہے۔ ان کا پنجاب میں پارٹی لیڈروں سے ملاقات یا کوئی جلسہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر ریاست کی سیاسی صورتحال بالخصوص ریاست کی عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت کے ذریعہ سکھ پال سنگھ کھیرا کی گرفتاری کے بارے میں معلومات دینے کیلئے ان سے ملاقات کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر پارٹی لیڈروں کو موقع ملتا ہے تو وہ انہیں ان کارکنوں اور لیڈروں کے بارے میں بھی بتائیں گے جن کے خلاف ریاستی حکومت نے بدعنوانی کے معاملات میں تحقیقات شروع کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔
اس سے پہلے راہل گاندھی کے امرتسر ہوائی اڈے پر پہنچنے پر رانا کے پی سنگھ، ایم پی گرجیت سنگھ اوجلا، آئی این ٹی یو سی کے لیڈر سریندر شرما اور دیگر لیڈروںنے استقبال کیا۔ گولڈن ٹیمپل پہنچنے پر وہاں کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ راہل گاندھی کا دیگر مذہبی مقامات پر بھی ماتھا ٹیکنے کا پروگرام ہے۔ ان کے دورے کے پیش نظر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے ’ایکس‘ پر کہا کہ راہل گاندھی سورن صاحب پر ماتھا ٹیکنے کیلئے امرتسر آ رہے ہیں۔ یہ ان کا ذاتی اور روحانی سفر ہے، ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔تمام پارٹی کارکنوں سے گزارش ہے کہ اس دوران وہاں نہ پہنچیں۔ اگلی بار وہ ان سے مل سکتے ہیں۔پارٹی کے امرتسر یونٹ کے صدر اشونی کمار پپو نے کہا کہ راہل گاندھی گولڈن ٹیمپل آئیں گے۔ پارٹی کی طرف سے ہدایات ہیں کہ راہل گاندھی کے ذاتی پروگرام میں کوئی لیڈر نہ ہو۔ اسلئے پارٹی کا کوئی لیڈر ان کے ذاتی پروگرام میں شرکت نہیں کرے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی اپنی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران امرتسر آئے تھے اور پیلی پگڑی پہن کر گولڈن ٹیمپل میں ماتھا ٹیکا تھا۔
امرتسر کے بعد راہل گاندھی ہماچل پردیش کے سولن میں واقع رام لوک مندر پہنچے۔ اس دوران انہوں نے وہاں پوجا پاٹھ کی۔ بعد ازاںحال ہی میں بنائے گئے ناگلوک مندر کے بھی درشن کئے۔ وہ بغیر کسی اطلاع کے خاموشی سے وہاںمندر پہنچے تھے۔ اس کے بعد وہ دہلی کیلئے روانہ ہوگئے۔

 

Previous Post

یہ نتیش کا ماسٹر اسٹروک ہے!

Next Post

وزیراعظم مودی کا انتخابی دورہ، راجستھان سے مدھیہ پردیش پہنچے، کانگریس کو جم کر کوسا

Next Post
وزیراعظم مودی کا انتخابی دورہ، راجستھان سے مدھیہ پردیش پہنچے، کانگریس کو جم کر کوسا

وزیراعظم مودی کا انتخابی دورہ، راجستھان سے مدھیہ پردیش پہنچے، کانگریس کو جم کر کوسا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist