­
صفائی مہم کا جوش وخروش ،وزیر اعظم کی بہ نفس نفیس شرکت - مسلم ٹوڈے
جمعرات, جون 5, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

صفائی مہم کا جوش وخروش ،وزیر اعظم کی بہ نفس نفیس شرکت

Rubina by Rubina
اکتوبر 2, 2023
in بھارت
756 0
0
صفائی مہم کا جوش وخروش ،وزیر اعظم کی بہ نفس نفیس شرکت
567
SHARES
690
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مہاتما گاندھی کے ۱۵۴؍ ویں یوم پیدائش سے پہلے ملک بھر میں’سووَچھتا ہی سیوا مہم‘ کے تحت صاف صفائی کی جارہی ہے جسے’ شرم دان‘ کانام دیاگیا ہے۔ اس کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی نے جم ٹرینراورفٹ نیس ایکسپرٹ انکت بین پوریا کے ساتھ مل کرصفائی مہم میں شرکت کی جن کے سوشل میڈیا پر۵؍ ملین فالوورز ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر انکت بین پوریا سے گفتگو کرتے ہوئے۴؍ منٹ۴۱؍ سیکنڈ کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس میں وہ صاف اور صحت مند ہندوستان کا پیغام دے رہے ہیں۔ ستمبر کے من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ یکم اکتوبر کو صبح۱۰؍ بجے سے ایک گھنٹے کے لیے صفائی کیلئے اپنی خدمت پیش کریں۔ وزیر اعظم مودی نے اس خدمت کے لیے’ ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کا نعرہ دیا تھا۔ اس مہم کے لیے ملک بھر میں۶ء۴؍ لاکھ مقامات کا انتخاب کیا گیا۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت کئی بڑے لیڈروں نے مختلف ریاستوں میں جھاڑو لگا کر صفائی کا پیغام دیا۔
مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعہ کو کہا تھا کہ سوچھتا پکھواڑا کا تھیم کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان ہے۔ ملک بھر میں۶ء۴؍ لاکھ سے زیادہ مقامات کو اس خدمت کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں۳۵؍ ہزار آنگن واڑی،۲۲؍ ہزار بازار،۷؍ ہزار بس اسٹینڈ، ایک ہزارگئو شالائیں اور۳۰۰؍چڑیا گھر شامل ہیں۔
وندے بھارت ٹرینوں میں صفائی کا ہدف
’سوچھتا ہی سیوا ‘مہم کے تحت ملک بھر میں چلنے والی۲۹؍ وندے بھارت ٹرینوں کو۱۴؍منٹ میں صاف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کا آغاز بھی یکم اکتوبر سے ہوگا۔ وزیر ریلوے اشوینی ویشنو نے کہا کہ پہلے اس ٹرین کو تقریباً ۲۸؍ منٹ میں صاف کیا گیا اور پھر اسے ۱۸؍ منٹ میں یہ کام کیاگیا۔ اب اس میں کسی نئی ٹیکنالوجی کو شامل کیے بغیر صرف۱۴؍ منٹ لگیں گے۔ صفائی مہم میں بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امیت شاہ،یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈر وں نےبڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جے پی نڈا نے دہلی کی امبیڈکر بستی میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔ان کے ساتھ مرکزی وزیر میناکشی لیکھی بھی تھیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مہاتما گاندھی کی اس صفائی مہم کو اسی توانائی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ امیت شاہ احمد آباد میں اس مہم میں شامل ہوئےجبکہ یو گی آدتیہ ناتھ نے سیتا پور میں صاف صفائی کی۔وزیردفاع راجناتھ سنگھ دہلی میںاس مہم کا حصہ بنے۔اس کے علاوہ جن لیڈروںنے اس سوچھتا پکھواڑہ میں شرکت کی ان میں روی شنکر پرساد،یوپی بی جے پی چیف بھوپیندر سنگھ اور وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل قابل ذکر ہیں۔

Previous Post

بلوچستان میں مسجد کے قریب خودکش دھماکے، 34 افراد ہلاک ،100 سے زائد زخمی

Next Post

محبان و مخالفین کے درمیان گاندھی جی

Next Post
محبان و مخالفین کے درمیان گاندھی جی

محبان و مخالفین کے درمیان گاندھی جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -