پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

منی پور : تازہ تشدد کے بعد کرفیو دوبارہ نافذ ، افسپا میں توسیع

Rubina by Rubina
ستمبر 28, 2023
in بھارت, سیاست
456 0
0
منی پور : تازہ تشدد کے بعد کرفیو دوبارہ نافذ ، افسپا میں توسیع
768
SHARES
669
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شمال مشرقی ریاست منی پور میں حالات سنبھلنے کانام نہیں لے رہے ہیں۔ وہاں کچھ دنوں تک حالات پُرامن رہنے کے بعدمنگل کی شام سے دوبارہ بگڑنا شروع ہو گئے اور بدھ کی صبح تشدد پر آمادہ ہجوم کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کو جہاں طاقت کا استعمال کرنا پڑا وہیں مزید مظاہروں اور تشدد کو روکنے کے لئے ایک مرتبہ پھر کئی تھانہ علاقوں میں کرفیو نافذ کرنا پڑا ۔ریاست میں انٹر نیٹ بحال ہونے کے بعد ۲؍ میتئی طلبہ کی لاشوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد بدھ کوریاست کی راجدھانی امپھال میں ایک مرتبہ پھر زبردست مظاہرہ ہوا ۔ اس پر پولیس اور فورسیز نے سختی کے ذریعے قابو تو کرلیا لیکن مزید مظاہروں کے اندیشے کے سبب امپھال میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ بدھ کی صبح طلبہ کی ایک بڑی تعداد سڑکو ں پر اتر آئی اور وہ کوکی ۔زو قبیلے کے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جن دو نوجوان طلبہ کی موت ہوئی ہے اور ان کی تصاویر وائرل ہو ئی ہے انہیں کوکی ۔ زو قبیلے کے لڑاکوں نے ہی قتل کیا ہے۔ اس لئے فوری طور پر کارروائی کی جائے ورنہ تشدد دوبارہ بھڑک سکتا ہے۔ بہر حال پولیس اور انتظامیہ نے کرفیو نافذ کردیا ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کی اپیلیں کررہی ہے۔
دوسری طرف مرکز نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئےافواج کے خصوصی اختیارات والے قانون افسپا کے منی پور میں نفاذ میں مزید ۶؍ ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اس کے تحت ریاست کے ۱۹؍ تھانہ علاقوں کو چھوڑ کر پوری ریاست کو ’ڈسٹرب‘ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ منی پور میں افسپا ۲۰۰۴ء سے نافذ ہے لیکن ۲۰۲۲ء میں کچھ اضلاع سے یہ ہٹالیا گیا تھا جبکہ اس سال اپریل میں مزید علاقوں سے افسپا ہٹادیا گیا تھا لیکن اب حالات کو دیکھتے ہوئے اس میں یکم اکتوبر سے ۶؍ ماہ کی توسیع کردی گئی ہےلیکن ۱۹؍ تھانہ علاقوں کو اس سے باہر رکھا گیا ہے۔ یہ ۱۹؍ تھانہ علاقے امپھال ویلی کے علاقے ہیں جہاں میتئی آبادی اکثریت میں ہے۔ ریاستی حکومت نے افسپا برقرار رکھنے کی سفارش مرکز کو کی تھی جسے مودی حکومت نے منظور کرلیا اور اس کی توسیع کا اعلان کردیا۔ ریاستی حکومت نے ایک مرتبہ پھر تشدد زدہ علاقوں میں مرکزی فورسیز کوتعینات کردیا ہے۔
ادھر منی پور میں دوبارہ تشدد بھڑکنے اور پھر کرفیو نافذ ہوجانے پرکانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی حکومت پرشدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت ریاست منی پور بی جے پی کی وجہ سے میدان جنگ بن گئی ہے۔ کھرگے کے مطابق منی پور کے شہری ۱۴۷؍ دنوں سے تکلیف میں ہیں لیکن پی ایم مودی کے پاس ریاست کا دورہ کرنے کا وقت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تشدد میں طلبہ کو نشانہ بنائے جانے والی خوفناک تصویروں نے ایک بار پھر پورے ملک کو چونکا دیا ہے۔ اب یہ واضح ہے کہ اس تنازع میں خواتین اور بچوں کو تشددکا نشانہ بنایا گیا تھا ۔اب وقت آ گیا ہے کہ پی ایم مودی کو چا ہئے کہ وہ منی پور کے نااہل وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے برطرف کر دیں۔ کسی بھی ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کی سمت میں یہ پہلا قدم ہو گا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ جو وزیر اعلیٰ اتنے طویل عرصے تک اپنی ریا ست میں لاء اینڈ آرڈر کو قابو میں نہیں کر پارہاہے وہ ریاست میں حکمرانی کے لائق نہیں ہے۔ بی جے پی اور وزیر اعظم اسے اپنی اَنا کا مسئلہ نہ بنائیں بلکہ ریاست کے عوام کے بارے میں سوچیں جو طویل عرصے سے تشدد کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

Previous Post

میں بی جے پی میں ہوں اسلئے پریشان نہیں ہوں: پنکجا منڈے

Next Post

ہندوستان گزشتہ 75 سالوں میں جمہوریت کی جڑیں گہرا کرنے میں کامیاب ہوا:امت شاہ

Next Post
ہندوستان گزشتہ 75 سالوں میں جمہوریت کی جڑیں گہرا کرنے میں کامیاب ہوا:امت شاہ

ہندوستان گزشتہ 75 سالوں میں جمہوریت کی جڑیں گہرا کرنے میں کامیاب ہوا:امت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist