پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

’غیروں پہ کرم اپنوں پہ ستم‘ سپریہ سلے کی جانب سے بی جے پی پر طنز

Rubina by Rubina
ستمبر 27, 2023
in بھارت, سیاست
886 0
0
’غیروں پہ کرم اپنوں پہ ستم‘ سپریہ سلے کی جانب سے بی جے پی پر طنز
567
SHARES
895
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک روز قبل بی جے پی لیڈر پنکجا منڈے کے شکر کارخانے کو جی ایس ٹی کونسل نے سیل کر دیا اور وہاں سے تقریباً ۱۹؍ کروڑ روپے کا مال ومتاع ضبط کر لیا۔ اب تک بی جے پی پر اپوزیشن لیڈروںکے خلاف جانچ ایجنسیوں کا استعمال کرکے دبائو بنانے کا الزام لگتارہا ہے لیکن اب بی جے پی خود اپنے ہی لیڈروں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ پنکجا کے تعلق سے کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی سے ناراض ہیں۔ اپنی طاقت دکھانے کیلئے انہوں نے گزشتہ دنوں شیو شکتی یاترا بھی نکالی تھی جسے زبر دست عوامی حمایت حاصل ہوئی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ اس ریلی کے سبب ہی ویدھ ناتھ کو آپریٹیو شوگر مل کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اب اس معاملے پر سیاسی حلقوں میں بھی رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔
این سی پی لیڈر سپریہ سلے نے منگل کو ایک ٹویٹ کیا’غیروں پہ کرم اپنوں پہ ستم‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’ایک پرانا نغمہ یاد آ رہا ہے’ غیروں پہ کرم، اپنوں پہ ستم‘ بی جے پی میں کچھ ایسی ہی صورتحال ہے۔ بی جے پی میں وفا داروں پر کس قدر ظلم ہو رہا ہے، اس کی مثال دینی ہو تو پنکجا تائی منڈے کے خلاف ہو رہی کارروائیوں کو بیان کیا جا سکتا ہے۔‘‘سپریہ سلے نے کہا ’’بی جے پی میں شامل ہونے والے نئے لوگوں کے کارخانوں کی مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا گیا لیکن پنکجا تائی کےکارخانے کو نظر انداز کر دیا گیا۔ کروڑوں روپے کے بقایا ٹیکس کو معاف کرنے کی اسکیم میں پنکجا منڈے کے کار خانے کا نام شامل نہیں ہے۔ نیا قرض لینے کی ان کی درخواست کو بھی منظوری نہیں دی گئی۔‘‘ سپریہ سلے نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ’’مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے وقت شرد پوار صاحب نے پنکجا منڈے کی مدد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا ۔ مختصراً یہ کہ بی جےپی میں وفاداروں پر ستم جاری ہے اور باہر سے آئے ہوئے لوگوں کی پانچوں اگلیاں گھی میں ہیں۔ ‘‘
ادھر این سی پی کے ایک اور سینئر لیڈر انل دیشمکھ نے کہا ہے کہ پنکجا منڈے کے ساتھ ان کی پارٹی نا انصافی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’’آنجہانی گوپی ناتھ منڈے نے بی جے پی کو بڑھانے میںاہم کردار ادا کیا ہے۔ لیکن افسوس ناک طریقے سے آج ان کی بیٹی پر ظلم ہو رہا ہے۔‘‘دیشمکھ نے پنکجا کو مشورہ دیا کہ اب پنکجا کو چاہئے کہ وہ غور وفکر کریں اور مناسب قدم اٹھائیں۔‘‘ ان کا اشارہ بی جے پی چھوڑنے کی طرف تھا۔ انل دیشمکھ نے کہا ’’میں جیل میں تھا تو مجھ پر بھی ای ڈی نے دبائو ڈالا تھا کہ میں بی جے پی کا ساتھ دوں۔ اگر میں نے ان کی بات مان لی ہوتی تو مجھے اتنے دنوں تک جیل میں نہیں رہنا پڑتا۔‘‘یاد رہے کہ ایک روز قبل ویدھ ناتھ شوگر مل پر چھاپے کے وقت رکن اسمبلی بچو کڑو نے کہاتھا کہ پنکجا منڈے نے حال ہی میں شیو شکتی یاترا نکالی تھی جسکی کامیابی کو دیکھ کر بی جے پی خوفزدہ ہے۔ ممکن ہے اسی وجہ سے ان کے کار خانے کو سیل کیا گیا ہو۔
یاد رہے کہ پنکجا منڈے کے والد گوپی ناتھ منڈے کا شمار بی جے پی کے ان کارکنان میں ہوتا ہے جنہوں نے مہاراشٹر میں پارٹی کو گائوں گائوں تک پہنچایا۔ جب ۱۹۹۵ء میں پہلی بار ریاست میں شیوسینا اور بی جے پی کی حکومت آئی تو انہیں نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔ اس سے ان کے سیاسی قد کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Previous Post

دہلی میں سنسنی خیز واردات ،۲۵؍ کروڑ روپے کے زیورات چوری

Next Post

لمبے قد کے لڑکے سے شادی کروں گی: سحر خان

Next Post
لمبے قد کے لڑکے سے شادی کروں گی: سحر خان

لمبے قد کے لڑکے سے شادی کروں گی: سحر خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist