ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

خواتین ریزرویشن بل راجیہ سبھا میں بھی منظور

Rubina by Rubina
ستمبر 22, 2023
in بھارت, سیاست
468 0
0
خواتین ریزرویشن بل راجیہ سبھا میں بھی منظور
768
SHARES
562
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایوان ِ زیریں لوک سبھا میں غیرمعمولی اکثریت کے ساتھ منظور ہونے کے بعد خواتین ریزرویشن بل حکومت نے راجیہ سبھا میں پیش کیا جہاں اسے سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑ ا لیکن یہ بل یہاں بھی اکثریتی ووٹوں سے منظور ہو گیا۔ ایوان بالا میں بل کے حق میں ۲۱۵؍ ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا ۔اب اس بل کو ریاستی اسمبلیوں میں پیش کیا جائے گا جہاں سے اسے کم از کم ۵۰؍ فیصد اسمبلیوں میں منظور کروانا ہو گا۔اس کے بعد یہ بل صدرجمہوریہ کی دستخط کے لئے بھیجا جائے گا۔ حالانکہ تب بھی اس بل کا نفاذ نہیں ہوگا کیوں کہ اس میں شق ہے کہ پہلے مردم شماری کروائی جائے اور پھر نئی حد بندی کے مطابق خواتین کیلئے سیٹیں مختص کی جائیں۔
اس سے قبل بل پر راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی نے الزام لگایا کہ حکومت ریزرویشن دینا ہی نہیں چاہتی ہے ۔ وہ صرف زبانی جمع خرچ کررہی ہے جبکہ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ ریزرویشن بل فوری طور پر نافذ ہونا چاہئے۔ کانگریس کی رکن پارلیمنٹ رنجیت رنجن نے بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اس ریزرویشن کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہی ہیں اور حکومت اسے نہیں دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔رنجیت رنجن نے کہا کہ حکومت خواتین ریزرویشن بل کے ذریعہ مہم چلا رہی ہے۔ اس کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی اور مردم شماری میں رکاوٹیں ڈال کر حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ یہ ایک انتخابی ہتھکنڈہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر ملکا رجن کھرگے اور اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں کے لیڈروںنے فوری طور پر خواتین ریزرویشن کو لاگو کرنے کا مطالبہ کیا۔کھرگے نے دلیل دی کہ جب پنچایتوں اور ضلع پنچایتوں میں خواتین کیلئے ریزرویشن لاگو ہے تو اس کو اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں لاگو کرنےکیلئے کوئی عذر نہیں ہونا چاہئے۔کھرگے نے زور دیا کہ حکومت بل میں ترمیم کرکے ۲۰۲۴ء میں ہی اس ریزرویشن کو لاگو کرے اور اس کو حدبندی اور نئی مردم شماری سے مشروط نہ کیا جائے۔ ان کے علاوہ کانگریس لیڈران ناصرحسین ،نیرج ڈھانگی،ایمی یاگنک، رجنی پٹیل،پھولو دیوی نیتم،راج منی پٹیل،جے بی ماتھراور ایل ہنومانتھیان نے راجیہ سبھا میں بل میں ترمیم پیش کرتے ہوئے اس میں اوبی سی کی خواتین کو شامل کرنے اورریزرویشن کو فوری طور پر لاگو کرنے کامطالبہ کیا۔کھرگے نےبھی راجیہ سبھا میں ترمیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بل میں ترمیم مشکل کام نہیں،حکومت یہ کرسکتی ہے کیوں کہ اسے ۲۰۳۱ء تک ملتوی کرنے کا کوئی مطلب نہیں۔اس دوران کھرگے نے کبیر کا دوہا بھی پڑھا اور اس کے ذریعے حکومت پر طنز کیا جس سے بی جے پی صدر جے پی نڈا برہم ہو گئے۔ انہوں نے اٹھ کر جواب دیا کہ ان کی پارٹی سیاسی فائدہ نہیں اٹھارہی بلکہ قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔
سماج وادی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن جیا بچن نے اوبی سی اور مسلم خواتین کیلئے ریزرویشن کی زبردست وکالت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کو براہ راست الیکشن کے ذریعہ قانون ساز اسمبلیوں میں بھیجا جانا چاہئے۔انہوںنے مزید کہا کہ بی جے پی تین طلاق پر پابندی کے ذریعہ مسلم خواتین کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے نہیں تھک رہی تھی اس لئے اگر اس کی نیت درست ہے تواسے مسلم خواتین کوبھی ریزرویشن دینا چاہئے۔ انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ سماج وادی پارٹی خواتین ریزرویشن بل کے خلاف نہیں ،لیکن اس کا موقف ہے کہ ۳۳؍فیصد ریزوریشن میں اوبی سی اورمسلم خواتین کو بھی ریزرویشن دیا جانا چاہئے۔
راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ ایوان میں اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ یہ ریزرویشن ۲۰۲۹ء میں لاگو ہوجائے گا۔ انہوں نے اس پر شک کا اظہار کیا کہ اس ریزرویشن کو ۲۰۲۹ء میں لاگو کیا جاسکتا ہے۔ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے ریزرویشن پر حکومت کے سامنےتین تجاویز رکھیں۔انہوںنے کہا کہ یا تو ۲۰۲۴ء میں ریزرویشن کو لاگو کیا جائے ،یا پھر حکومت راجیہ سبھا میں خواتین کو ریزرویشن فراہم کرے۔انہوںنے چیلنج کیا کہ اگر بی جے پی واقعی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سنجیدہ ہے تو اسے آئندہ الیکشن میں اپنے ایک تہائی ٹکٹخواتین کو دینا چاہئے۔
کانگریس لیڈر کے سی وینو گوپال نےحکومت پر الزام لگایا کہ اس ریزرویشن کوتیزی سے اور مکمل طور پر لاگو کیاجانا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ اس بل میں او بی سی ریزرویشن کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔ انہوںنے سوال کیا کہ اگر بل ۲۰۲۹ء تک ہی لاگو ہوگاتوپھر خصوصی اجلاس بلانے کا کیا مقصد ہے؟
بحث میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن کا مقصد خواتین کی شمولیت اور شرکت کو بڑھانا ہے کا ذریعہ ہے۔ نڈا نے اعتراف کیا کہ خواتین کے ریزرویشن کو نافذ کرنے کا عمل ہی واحد راستہ ہے جس پر حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔

 

Previous Post

موت اور میت:اسلامی تناظر میں

Next Post

عظمت ِصحابہ احادیث کی روشنی میں

Next Post
عظمت ِصحابہ احادیث کی روشنی میں

عظمت ِصحابہ احادیث کی روشنی میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist