ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

عظمت ِصحابہ احادیث کی روشنی میں

Rubina by Rubina
ستمبر 22, 2023
in بھارت, سیاست
876 0
0
عظمت ِصحابہ احادیث کی روشنی میں
657
SHARES
626
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محمدتوحیدرضاعلیمی بنگلور

موجودہ دورمیں قسم قسم کے فتنے جنم لے رہے ہیں مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر صحابہء کرام اور اہل بیت کی محبت کی آڑمیں صحابہء کرام کی شان میں گستاخی کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔ حضور رحمت دوعالمؐ کے خلفائے راشدین اور صحابہ ء کرام کے مراتب و مرتبہ عظمت و بلندی کو گھٹانے بڑھانے میں لگے ہیں جب کہ سب صحابہ آپس میں بے انتہامحبت کرنے والے ہیں ۔
تفسیر خزائن العرفان میں ہے کہ صحابہ کرام ایک دوسرے پر محبت و مہربانی کرنے والے ایسے کہ جیسے باپ بیٹے میں ہو تی ہے اور یہ محبت اس حد تک پہنچ گئی کہ جب ایک مومن دوسرے مومن کو دیکھتے فرطِ محبت سے مصافحہ و معانقہ کرتے اور صحابہ سب کے سب صاحب ایمان و عمل صالح ہیں یہ مثال ابتدائے اسلام اور اس کی ترقی کی بیان فرمائی ہے کہ نبی کریم ؐ تنہا اٹھے پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو آپ کے مخلصین اصحاب سے تقویت دی ۔
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ سید عالم ؐ کے اصحاب کی مثال انجیل میں لکھی ہے کہ ایک قوم کھیتی کی طرح پیداہوگی وہ نیکیوں کا حکم کرے گی بدیوں سے منع کرے گی کہاگیاہے کہ کھیتی حضور ؐ ہیں اور اس کی شاخیں اصحاب اور مومنین ہیں( خزائن العرفان )
میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں:مشکو ۃ المصابیح کتاب المناقب میں ہے ہمارے نبی خاتم النبیین ؐ نے فرمایا کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں پس ان میں سے جس کی بھی اقتدا کروگے ہدایت پائوگے۔صحابہ کرام کی شان کے آگے ہماشماکی کیا حیثیت ہم لاکھ کوششوں کے باوجود بھی صحابی کا درجہ حاصل نہیں کرسکتے اوردنیا کے تمام اولیاء ابدال غوث اور قطب بھی جمع ہوجائیں توبھی کسی صحابی کے درجے کو نہیں پہنچ سکتے۔
رہی صحابہ کرام کی آپسی محبت تو جب صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کو مکہ مکرمہ میں ظلم و ستم سفاکی اور درندگی کی انتہا ہوگئی اور اپنے دین پر قائم رہتے ہوئے زندہ رہنا دشوار ہوگیا تو ان مسلمانوں نے دین کی حفاظت کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردینے کا ارادہ کیا اور اپنا وطن اہل و عیال مال ودولت زمین جائدا د صنعت و حرفت اور تجارتی کاروبار سب کچھ چھوڑکر اپنے دین و عقیدے کی حفاظت اور دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے مقصد سے مکہ مکرمہ سے خالی ہاتھ نکل پڑے اور ہجرت کرکے مدینہ منورہ تشریف لائے انہیں مہاجرین کہا جاتا ہے تو مہاجرین کو انصارِ مدینہ (مددگار ابتدائی مسلمان)نے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا انصار نے اُنکا والہانہ استقبال کیا اور تمام آنے والوں کو عزت و تکریم کے ساتھ جگہ دی بلکہ اپنے گھر سامان مویشی یہاں تک کہ اپنی جائیدادیں تک بانٹ لیں صحیح بخاری کی یہ حدیث ہے ابراہیم بن سعد اپنے والد سے اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیںکہ جب رسولُ اللہ ؐ مدینہ منورہ میں تشریف فرما ہوئے تو آپ نے حضرت عبد الرحمان اور حضرت سعد بن ربیع کے درمیان اخوت قائم فرمادی حضرت سعد بن ربیع نے حضرت عبد الرحمان بن عوف سے کہا کہ انصار اس بات سے واقف ہیں کہ ان میں سب سے زیادہ مال میرے پاس ہے پس میں اپنے مال کو اپنے اور آپ کے درمیان آدھا آدھا تقسیم کرلیتا ہوں اور میری دوبیویاں ہیں ان میں سے جو آپ کو پسند آئے میں اس کو طلاق دیتا ہوں اور عدد گزرنے کے بعد یعنی جب وہ حلال ہوجائے تو آپ اس سے نکاح کرلینا حضرت عبدالرحمان بن عوف نے جواب دیا اللہ تعالیٰ آپ کے اہل و عیال میں برکت فرمائے۔ یہ صحابہ کرام کی آپسی محبت کا عالم ہے یہ ان صحابہ کرام کی کھلی محبت کی مثالیں ہیں۔
ہیں مثل ستاروں کے میری بزم کے ساتھی
اصحاب کے بارے میں یہ فرمایا نبی نے
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ نے الاصابہ کے دیباجہ میں امام ابوزرعہ رازی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول نقل کیا ہے ،جب تم کسی کو دیکھو کہ وہ رسول کریم ؐ کے صحابہ میں سے کسی کی تنقیص کرتا ہے تو سمجھ لو کہ وہ زندیق ہے۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی رحمت ؐ نے فرمایا ،اللہ تعالیٰ میری امت کے جس شخص سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے دل میں میرے صحابہ کی محبت ڈال دیتا ہے(ترمذی)
حضور ؐ کا فرمان عالی شان ہے جب میرے صحابہ کا ذکر ہورہا ہو تو خاموش رہا کرو یعنی ان کے متعلق اچھی بات کہو ورنہ خاموش رہو۔پس حضور کی آل، ازواج اولاد و اصحاب رضی اللہ عنھم اجمعین سے محبت انکی تعظیم اور انکی تعلیمات پر عمل ایمان کی علامات میں سے ہے اور ان سے بغض وعناد ایمان و عافیت کی تباہی کا سبب ہے۔سہل بن عبد اللہ رحمہ اللہ کا ارشاد ہے ،وہ شخص ایمان ہی نہیں لایا جس نے آپ کے اصحاب کی تعظیم نہیں کی ۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ؐ نے فرمایا میرے کسی صحابی کو برانہ کہو کیوںکہ تم میں سے اگر کوئی احد پہاڑ کے برابر سونا خرچ کرے تواُن کے ایک مُد یا اس کے نصف کے ثواب کو بھی نہیں پہنچے گا ۔(بخاری شریف)
حدیث پاک کا مفہوم یہ ہوا کہ غیرصحابی کتنا ہی نیک ہو اور راہِ خدا میں اگر اُحد پہاڑ کے برابر سونا خیرات کرے تو بھی ثواب و درجہ میں کسی صحابی کے خیرات کئے ہوئے ایک سیر دو چھتانک بلکہ اسکے نصف کے ثواب کو بھی نہیں پاسکتا۔ جب صحابہ کرام کی خیرات کا بلند رُتبہ ہے تو ان کی نمازوں روزوں زکوٰۃ وجہاد اور دیگر عبادات کا کس قدر اعلیٰ مقام ہوگا۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غیب بتانے والے نبی ؐ نے فرمایا ۔اُس مسلمان کو آگ نہیں چھوئے گی جس نے مجھے دیکھا یا میرے دیکھنے والے کو دیکھا (ترمذی)اس حدیث پاک سے ثابت ہوا کہ صحابہ کرام و تابعین عظام کو جہنم کی آگ نہیں چھوسکتی کیوںکہ وہ رب کریم کی خاص رحمت سے جنت کے مستحق ہوتے ہیں یہ بات ذہن نشین رہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ؐ کے جلیل القدر صحابی اور امام اعظم ابوحنیفہؒ عظیم المرتبت تابعی ہیں ان کی گستاخی و بے ادبی سخت جرم اور رحمت الٰہی سے محرومی کا باعث ہے۔
حضرت عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ؐ نے فرمایا ،میرے صحابہ کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنا ،میرے صحابہ کے متعلق اللہ سے ڈرنا، میرے بعد انہیں نشانہ نہ بنالینا ،جو اُن سے محبت کرتاہے تو وہ مجھ سے محبت کرنے کی وجہ سے اُ ن سے محبت کرتا ہے اور اُن سے عداوت رکھتا ہے تو وہ مجھ سے عداوت رکھنے کی وجہ سے اُن سے عداوت رکھتا ہے ۔جس نے انہیں تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی اور جس نے مجھے تکلیف دی اس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف دی اور جس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف دی تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے پکڑے(ترمذی، مشکوٰۃ)۔
معلوم ہوا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین سے بغض و کینہ رکھنا اور اُن پر تنقید کرنا درحقیقت حبیب کبریا ؐ سے عداوت رکھنا اور انہیں اذیت دینا ہے اور آقاو مولیٰ ؐ کواذیت دینا دراصل اللہ تعالیٰ کو اذیت دینا ہے اور ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کے قہر و غضب کے مستحق ہیں۔

 

 

Previous Post

خواتین ریزرویشن بل راجیہ سبھا میں بھی منظور

Next Post

ٹرو ڈو پر ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے اورمعاملہ بڑھانے کا الزام

Next Post
ٹرو ڈو پر ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے اورمعاملہ بڑھانے کا الزام

ٹرو ڈو پر ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے اورمعاملہ بڑھانے کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist