پیر, مارچ 9, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

خواتین کے ریزرویشن کے لیے 128ویں آئینی ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش

Rubina by Rubina
ستمبر 20, 2023
in بھارت, سیاست
768 0
0
خواتین کے ریزرویشن کے لیے 128ویں آئینی ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش
756
SHARES
585
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کو ریزرویشن دینے والے ناری شکتی وندن ایکٹ کو کابینہ کی منظوری اور اسے لوک سبھا میں پیش کرنے کے اعلان کے بعد یہ آئینی ترمیمی بل آج ایوان میں پیش کیا گیا۔
مسٹر مودی نے ایوان سے اپیل کی کہ تمام پارٹیاں اس بل کو متفقہ طور پر منظور کروا کر مزید مضبوط بنائیں۔
مسٹر مودی نے یہ اعلان دوپہر 1:15 بجے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا کے نئے ایوان میں اپنی افتتاحی تقریر میں کیا۔
قانون اور انصاف کے وزیر ارجن رام میگھوال نے بعد میں اس سلسلے میں آئین (128 ویں ترمیم) بل پیش کیا۔ ناری شکتی وندن بل کے نام سے پیش کیے گئے اس بل میں پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کا انتظام ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر ملک کی ترقی کے سفر میں ایسے سنگ میل آتے ہیں جنہیں نسلیں یاد رکھتی ہیں۔ آج ہم سب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج گنیش چترتھی کا دن تاریخ میں درج ہونے والا لمحہ ہے۔ خواتین کے ریزرویشن کے حوالہ سے کئی برسوں سے بحث و مباحثہ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل بھی یہ بل پہلی بار 1996 میں پیش کیا گیا تھا۔ بعد میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور میں اس بل کو لانے کی کئی کوششیں کی گئیں۔ لیکن اسے پاس کرنے کے لیے ضروری تعداد جمع نہیں کر سکے۔
مسٹر مودی نے کہا، ”بھگوان نے مجھے ایسے بہت سے کام کرنے کے لیے چنا ہے۔ ایک بار پھر ان کی حکومت نے کل ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں خواتین کے ریزرویشن بل کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 19 ستمبر کی تاریخ امر ہونے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ہر میدان میں ترقی کر رہی ہیں۔ ایسے میں یہ بہت ضروری ہے کہ پالیسی سازی میں خواتین کی طاقت کا زیادہ کردار ہو۔ آج کے تاریخی موقع پر ایوان کی پہلی کارروائی میں ملک میں تبدیلی کی اپیل کرتا ہوں۔ تمام اراکین پارلیمنٹ ناری شکتی کے لیے نئے دروازے کھول دیں۔ ایک اہم فیصلے میں، خواتین کی زیر قیادت ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہماری حکومت لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کی شرکت بڑھانے کے لیے آئین میں ترمیم کرنے جا رہی ہے۔ ’’ناری شکتی وندن ایکٹ کی منظوری سے ہماری جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس بل کے لیے پورے ملک کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس بل کو قانون بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں تمام ساتھیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ یہ ایک مقدس آغاز ہے۔ اگر یہ بل متفقہ طور پر قانون بن جاتا ہے تو اس کی طاقت کئی گنا بڑھ جائے گی۔ دونوں ایوانوں کے معزز ممبران پارلیمنٹ سے اپیل ہے کہ وہ اس بل کو متفقہ طور پر منظور کرائیں۔

Previous Post

اظہار رائے کی آزادی نفرت انگیز تقاریر کی اجازت نہیں دیتی

Next Post

حکومت کا ارادہ کچھ اور ہے، انتخابات کے سبب خواتین ریزرویشن بل کی تشہیر کی گئی ہے

Next Post
حکومت کا ارادہ کچھ اور ہے، انتخابات کے سبب خواتین ریزرویشن بل کی تشہیر کی گئی ہے

حکومت کا ارادہ کچھ اور ہے، انتخابات کے سبب خواتین ریزرویشن بل کی تشہیر کی گئی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist