منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

آیوشمان بھارت کی کامیابی کوفروغ دینے کا عزم

Rubina by Rubina
ستمبر 18, 2023
in بھارت, سیاست
876 0
0
آیوشمان بھارت کی کامیابی کوفروغ دینے کا عزم
768
SHARES
565
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کی اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 2017 کی قومی صحت پالیسی کے مطابق 2018 میں آیوشمان بھارت پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ہر کسی کے لئے جامع صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے خواہ لوگ کہیں بھی رہتے ہوں یا ان کی معاشی حیثیت جیسی بھی ہو۔ آیوشمان بھارت طبقاتی صحت کی دیکھ بھال کی طرف سے مکمل اور ضرورت پر مبنی نقطہ نظر کی طرف منتقل ہو رہا ہے ۔ یہ صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز(ایچ ڈبلیو سیز) اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا( پی ایم- جے ) کے ذریعے بنیادی، ثانوی اور تیسری سطحوں پر روک تھام، فروغ، اور دیکھ بھال کا احاطہ کرتا ہے ۔ بہر حال یہ صرف صحت کی دیکھ بھال کا پروگرام بنانے کے بارے میں نہیں ہے۔ مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہندوستان میں ہر کوئی اس سے فائدہ اٹھائے ۔ نئی مہم’ آیوشمان بھوو‘ ہے۔ آیوشمان بھوو کا آغاز ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے 13 ستمبر 2023 کو کیا تھا، جس میں پی ایم-جے کے بارے میں بیداری کے ساتھ مجموعی کوریج پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ ان میں آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ آئی ڈی بنانا اور مختلف صحت کی خدمات فراہم کرنا، بشمول بیماریوں کی جانچ اور متعدد بیماریوں جیسے تپ دق، ہائی بلڈ پریشر، اسکل سیل کی بیماری، ذیابیطس وغیرہ کا ہمارے دیہاتوں کے ساتھ ساتھ شہری وارڈوں میں انتظام کرنا شامل ہیں۔ آیوشمان بھووکا بنیادی مشن ملک بھر میں 6.45 لاکھ گاؤں اور 2.55 لاکھ گرام پنچایتوں تک پہنچنا ہے ۔ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لوگ صحت کی دیکھ بھال کو سمجھ سکیں اور ان تک رسائی حاصل کر سکیں۔اسے ’انتیودیا‘کے اصول کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی تلاش میں کسی کو پیچھے نہ چھوڑا جا سکے۔ مجموعی صحت کی دیکھ بھال کی کوریج کو آسان بنانے کے لیے مہم میں سیوا پکھواڑا جیسی سرگرمیاں شامل ہوں گی، جس میں اعضاء کے عطیہ کی مہم، صفائی مہم(سوچھتا ابھیان)، خون کے عطیہ کی پہل، اور بہت کچھ شامل ہے ۔ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی مجموعی فراہمی کی بنیادوں کو مضبوط کرتے ہوئے یہ مہم تین بنیادی ستونوں کا استعمال کرتے ہوئے آیوشمان بھارت کی رسائی کو وسیع کرتی ہے : آیوشمان آپ کے دوار سوئم، آیوشمان سبھا، اور آیوشمان میلہ۔یہ ستون جامع کوریج، باہمی تعاون سے آگاہی پیدا کرنے اور کمیونٹی پر مبنی کوششوں پر توجہ مرکوز کرکے خدمات کی فراہمی کو آگے بڑھاتے ہیں۔آیوشمان آپ کے دوار سوئم آیوشمان بھارت کے بہتر استعمال کے ساتھ آیوشمان کارڈ کی تقسیم کو آگے بڑھا کر اپنے پہلے ورژن(اول اور دوئم)کی کامیابی پر آگے بڑھے گا اورخدمات کی وسیع کوریج کو یقینی بنائے گا۔ آیوشمان سبھا کا مقصد ہندوستان میں دستیاب صحت کی دیکھ بھال کی مختلف اسکیموں اور خدمات کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے ۔ اس کی قیادت ولیج ہیلتھ، سینی ٹیشن اور نیوٹریشن کمیٹی کرے گی۔ آیوشمان بھوو پہل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آیوشمان میلے صحت کے خدشات کے وسیع میدان سے نمٹنے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گے ۔ اس طرح مؤثر طریقے سے ایک بڑے سامعین تک پہنچنے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
’آیوشمان – آپ کے دوار‘ پہل، 17 ستمبر کو ایک وسیع ملک گیر مہم کے ساتھ شروع ہوگی اور 31 دسمبر تک چلے گی۔ اس سے پی ایم جے اسکیم کے تحت تقریباً 60 کروڑ مستفیدین کو آیوشمان کارڈ کی اعلیٰ فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
آیوشمان آپ کے دوار کے ذریعے ، ملک کے ہر اہل خاندان کو آیوشمان کارڈ کے لیے رجسٹر کیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے اے بی- پی ایم جے اسکیم کے تحت انہیں ہیلتھ کارڈ جاری کیے جاتے ہیں۔ اس ستون کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر اہل استفادہ کنندہ کو اپنا آیوشمان کارڈ ملے اور ہر کسی کو سستی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔
آیوشمان سبھا کا 2 اکتوبر 2023 کو اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے بعد کا ایک راؤنڈ 31 دسمبر 2023 سے پہلے ہوگا، جو پورے ملک میں دیہاتوں اور شہری وارڈوں میں پھیلے گا۔آیوشمان سبھا شہریوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی کہ وہ متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور ساتھ ہی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کریں، صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے سماجی جوابدہی کو فروغ دیں اور ’’جن بھاگداری سے جن کلیان‘‘کی مثال بنیں۔ ان اجتماعات میں پی ایم-جے کارڈز کی تقسیم، فہرست میں شامل اسپتالوں کی نمائش، آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ آئی ڈی بنانے ، اسکریننگ کی خدمات اور صحت سے متعلق بات چیت جیسی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ اس کا مقصد استفادہ کنندگان، اور تپ دق کے چیمپئنز اور مزید کمیونٹی کو حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایم پیز/ایم ایل اے ، پی ایم-جے اے وائی سے مستفید ہونے والوں، آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی کے مراکز کی شراکت سے مختلف بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
آیوشمان میلے گاؤں میں صحت او ر تندرستی کے 1.6 لاکھ مراکز میں لگاتار ہر ہفتے لگیں گے اور یہ میلے بلاک کی سطح پر میڈیکل کالجوں کے زیر اہتمام کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ز میں بھی منعقد کرائے جائیں گے ۔ کمزور اور غریب آبادی کے مابین صحت نگہداشت خدمات کے تئیں بیداری پھیلائی جائے گی۔ ان میلوں میں خصوصی خدمات مثلاً ای این ٹی، آنکھ اور نفسیاتی نگہداشت تک رسائی کو بڑھانا، نگہداشت میں تسلسل لانا، کمیونٹی ااور طبی نظام کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرنا، صحت کی جانب توجہ دلانا اور ہر بیمار شخص تک طبی خدمات کو پہنچانا خاص مقصد ہے ۔
ان اقدامات سے جن نتائج کی توقع کی جا رہی ہے ، وہ یہ ہے کہ ہر دیہی اور شہری وارڈ کو ایک آیوشمان گرام پنچایت یا آیوشمان اربن وارڈ میں تبدیل کر دیا جائے اور بنیادی سطح پر اہم تبدیلیاں اور اصلاحات لائی جائیں۔ ان گاؤوں کو مستند گاؤں کا درجہ دیا جائے گا، جو ہر زمرے کے تحت منتخبہ اسکیموں پر 100 فیصد عمل کریں گے ، جن میں آیوشمان کارڈ، آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ آئی ڈی بنانا، آبادی پر مبنی متعدی اور غیر متعدی بیماریوں (این سی ڈی) کی اسکریننگ وغیرہ شامل ہیں۔
طبی نگہداشت کی زیادہ سے زیادہ فراہم کے ویژن کے تحت سیچوریٹیڈ ہیلتھ کیئر کوریج صرف ایک مقصد نہیں ہے ، بلکہ یہ پردھان سیوک یعنی وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا ایک وعدہ ہے ، جو کہ ہماری قدیم دانائی میں پنہاں ہے اور برہدارنیکا اپنشد میں تحریر ہے ۔ ’’سروے بھونتو سُکھِن، سروے سنتو نِرامیا، سروے بھدرانی پشینتو، ما کشی چَددو کھبھاگ بھویت ‘‘(سب خوش رہیں، سب بیماریوں سے پاک رہیں ، سب مبارک چیزیں دیکھیں کوئی بھی کسی قسم کی مصیبت میں گرفتار نہ ہو۔ آیوشمان بھو بہترین طبی نگہداشت کے اس وعدے کا ہی مظہر ہے اور اس میں ہر شہری کے لئے اور پوری قوم کے لئے طویل زندگی اور قابل رشک صحت شامل ہے ۔

Previous Post

معاہدۂ اوسلو کے 30 برس اور مسئلہ فلسطین

Next Post

کل جماعتی میٹنگ میں خواتین ریزرویشن بل پر زور

Next Post
کل جماعتی میٹنگ میں خواتین ریزرویشن بل پر زور

کل جماعتی میٹنگ میں خواتین ریزرویشن بل پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist