پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ

Rubina by Rubina
ستمبر 12, 2023
in دنیا, سیاست
765 0
0
سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ
675
SHARES
678
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جی -۲۰؍ اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں اضافہ پر اتفاق کیا۔اس بیچ کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی ملاقات کی۔ سعودی عرب کے ساتھ کئی معاہدے
وزیراعظم مودی اور شہزادہ محمد بن سلمان  کی ملاقات میں توانائی کا تحفظ، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، صحت کی دیکھ بھال، خوراک کا تحفظ اوردیگرامور پر بات چیت کی گئی۔سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان جی ۲۰؍ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے نئی دہلی آئے تھے۔  انہوںنے جی ۲۰؍ اجلاس کے اختتام کے بعد  پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ہند-سعودی عرب اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کونسل کی پہلی لیڈرس میٹنگ میں شرکت پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ۲۰۱۹ء میں اس کونسل کا اعلان کیا گیا ،چار برسوں  میں کونسل نے دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مستحکم کرنے میں موثرکردار ادا کیا ہے۔ سعودی ، ہندوستان کا اہم معاون
وزیراعظم مودی نے سعودی عرب کو  ہندوستان کے سب سے اہم اسٹریٹیجک پارٹنرز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ  دنیا کی دو بڑی اور تیزی سے بڑھنے والی معیشت کے طور پر ہمارا باہمی تعاون پورے خطے کے امن اور استحکام  کیلئے ضروری ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس سلسلہ میں ٹویٹ بھی کیا اور لکھاکہ ولی عہد محمد بن سلمان سے ان کی نتیجہ خیز بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے اپنی قریبی شراکت داری کو اگلی سطح پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تجارتی روابطہ میں اضافہ کا فیصلہ
وزیراعظم مودی نےبتایا کہ ’’ہم نے اپنے تجارتی تعلقات کا جائزہ لیا اور ہمیں یقین ہے دونوں  ممالک کے درمیان تجارتی روابط آنے والے وقت میں مزید بڑھیں گے۔ گرڈ کنیکٹیویٹی، قابل تجدید توانائی، فوڈ سیکورٹی، سیمی کنڈکٹرز اور سپلائی چین میں تعاون کی گنجائش بہت زیادہ ہے۔ وزیر اعظم نے مزیدکہاکہ ہمارے تعلقات کو ایک نئی توانائی، ایک نئی سمت حاصل ہوگی اور ہمیں مل کر انسانیت کی بہبود کیلئے کام کرتے رہنے کا جذبہ ملے گا۔
انہوںنے ہندوستان،یورپ اور مشرق وسطیٰ  اقتصادی کوریڈور کا ذکر کرتےہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہاکہ یہ کوریڈور صرف دونوں ممالک کو ہی آپس میں نہیں جوڑے گا بلکہ ایشیا، مغربی ایشیا اور یوروپ کے درمیان اقتصادی تعاون ، توانائی کے فروغ اور ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی کو مضبوطی حاصل ہوگی۔۔محمد بن سلمان کاسرکاری اعزاز
اس سے قبل سعودی ولی عہدکا راشٹرپتی بھون میں سرکاری اعزاز کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم مودی اور دیگر وزراء نے ان کا استقبال کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے جی ۲۰؍ سربراہی اجلاس کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر ہندوستان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوںنے کہاکہ وہ ہندوستان آکر کافی خوشی محسوس کررہے ہیں، بہت سارے اعلانات کیے گئے ہیں جن سے جی ۲۰؍ ممالک اور دنیا کو فائدہ ہوگا۔قومی کرنسی میں تجارت پر غور
محمد بن سلمان نے کہا کہ ’’ ہم دونوں ممالک کیلئے  ایک بہترین مستقبل بنانے کے مقصد سے  مل کر کام کریں گے۔‘‘ اس کے بعد انہوںنے وفد کے ساتھ حیدرآباد ہاؤس میںوزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ دریں اثناء   ہندوستان اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت پر بات چیت شروع کردی ہے۔ یہ بات چیت صرف بحث کے مرحلے میں ہے۔
اردگان  اور ٹروڈو سے ملاقات
اس سے قبل اتوار کو وزیراعظم  نریندر مودی نے اتوار کو ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقاتیں  کیں۔  جسٹسن ٹروڈو سے ملاقات میں وزیراعظم  نے کنیڈا میں خالصتانیوں  کےمسئلے پر گفتگو کی۔  رجب طیب اردگان نے ہندوستان کو جنوبی ایشیاء میں  اپنا اہم تجارتی شراکت دار قراردیا۔ اردگان نے  ہندوستان میں ہی جی -۲۰؍ اجلاس کے دوران  میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا،ترکی اور آسٹریلیا کے اتحاد(مکتا) کے ایک اجلاس میں  اسلامو فوبیا کے تعلق سے سخت بیان دیا۔ انہوں نے  آزادی ٔ اظہار کے نام پر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ۔  انہوں  نے اسے نفرت پر مبنی جرم قراردیا۔  ا نہوں نے کہاکہ انسانیت کا احترام کرنے والے ہر شخص کو چاہئےکہ وہ  اس کے خلاف احتجاج کرے۔‘‘

Previous Post

منی پور: تشدد کی تازہ واردات میں ۳؍ افراد جاں بحق

Next Post

مسلم خواتین کو ان کے حقوق سے محروم نہ کیجئے

Next Post
مسلم خواتین کو ان کے حقوق سے محروم نہ کیجئے

مسلم خواتین کو ان کے حقوق سے محروم نہ کیجئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist