پیر, مارچ 9, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

استاد کی حیثیت ایک رہنما و معمار کی ہے

Rubina by Rubina
ستمبر 8, 2023
in بھارت, سیاست
764 0
0
استاد کی حیثیت ایک رہنما و معمار کی ہے
667
SHARES
677
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

للہ تبارک و تعالیٰ نے استاد کو یہ صلاحیت عطا فرمائی ہے کہ وہ قوم کا‌ مستقبل تعمیر کرتا ہے ، ملک و ملت کے سرمایہ کی حفاظت کرتا ہے ، استاد ایک چراغ ہے جو تاریک راہوں میں روشنی کا سامان فراہم کرتا ہے ، استاد ایک ایسا رہنما ہے جو آدمی کو زندگی کی گمراہیوں سے نکال کر راہ راست کی رہنمائی کرتا ہے ، استاد طالب علموں کی رہنمائی و رہبری کرکے ان میں شعور و تجسس پیدا کرتا ہے ، استاد طالب علم کی محض تعلمی تربیت ہی نہیں کرتا بلکہ جینے کا سلیقہ بھی سکھاتا ہے ، استاد شاگرد کی روحانی اور اخلاقی تربیت کرکے اسے زمین کی پستیوں سے اٹھا کر اسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے، استاد کے ہاتھوں میں افراد کی زندگیاں ہوتی ہیں، استاد کی حیثیت ایک رہنما و معمار کی ہے ، استاد‌ ہی قوم و ملت کی تعلیم و تربیت کا ضامن ہوتا ہے۔
رہبر بھی، یہ ہمدم بھی، یہ غم خوار ہمارے
استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے
اسلام میں استاد کا مقام و مرتبہ نہایت بلند و بالا ہے۔ چنانچہ اللہ تبارک تعالیٰ نے قرآن پاک میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلم کی حیثیت سے متعارف کرایا ہے اور خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک کہ:اِنَّمَابُعِثتُ معلماً۔(سنن دارمی) یعنی ’’مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے‘‘ سے استاد کے مقام و مرتبہ کا خوب خوب پتہ چلتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ نے استاد کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: وتَواضَعوا لِمَن تَعَلَّمونَ۔ (بیہقی ) یعنی ”جس سے علم حاصل کرتے ہو اس سے تواضع اختیار کرو“۔
حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا گیا کہ اتنی بڑی اسلامی مملکت کے خلیفہ ہونے کے باوجود آپ کے دل میں کوئی حسرت ہے؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ ’’کاش میں ایک معلم ہوتا‘‘۔ حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس شخص کا غلام ہوں جو مجھے ایک حرف بھی سکھادے ،اگر وہ چاہے تو مجھے بیچ دے اور اگر چاہے تو مجھے آزاد کردے۔ (تعلیم المتعلم)
حدیث پاک میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ اور اس کے فرشتے آسمان و زمین کی تمام مخلوقات، بلوں میں رہنے والی چیونٹیاں، پانی میں رہنے والی مچھلیاں اس شخص کے لیے دعائے خیر کرتی ہیں جو لوگوں کو علم (بھلائی) سیکھاتا ہے۔ (ترمذی)
حضرت امام شافعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: حضرت امام مالک رضی اللہ عنہ کی مجلس درس بڑی باوقار ہوا کرتی تھی، ہم تمام طلبہ ان کے درس میں ادب سے بیٹھتے تھے حتیٰ کہ ہم لوگ اپنی کتابوں کا ورق بھی آہستہ الٹتے تھے تاکہ کھڑکھڑاہٹ کی آواز بلند نہ ہو۔ لہذا ہر طالب علم کو چاہیے کہ وہ اپنے اساتذہ کے ادب واحترام کو اپنے اوپر لازم سمجھیں،ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ان کے سامنے زیادہ بولنے کے بجائے ان کی باتوں کو بغور سماعت فرمائیں۔ ان کو کبھی برائی نہ کریں ورنہ کل آپ کے تلامذہ بھی آپ کی برائی کریں گے۔ ان کو کبھی ناراض نہ ہونے دیں اگر ان کی شان میں کبھی کوئی بے ادبی ہو بھی جائے تو فورا انتہائی عاجزی کے ساتھ معافی مانگ لیں۔
کسی نے کیا ہی خوب بات کہی ہے کہ: ”میرے والدین بھی بڑی عظمت والے ہیں اور میرے اساتذہ بھی، لیکن میں تو یہ دیکھتا ہوں کہ میرے ماں باپ مجھے آسمان سے لے کر زمین پر آئے اور میرے استاد نے مجھے زمین سے آسمان تک پہنچا دیا“۔
سنگ بے قیمت تراشا اور جوہر کردیا
شمع علم و آگہی سے دل منور کردیا
چشم فیض اور دست وہ پارس صفت جب چھو گئے
مجھ کو مٹی سے اٹھایا اور فلک پر کر دیا
حق تعالیٰ جل مجدہ ہم سبھی کو اپنے اساتذہ کے جملہ حقوق ادا کرنے اور ان کے کردار و عمل کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہمارے اساتذہ کا سایہ ہم خدام کے سروں پر تادیر صحت و سلامتی کے ساتھ دراز فرمائے اور میرے وہ اساتذہ جو اس دار فانی سے رخصت ہوچکے ہیں ان کی قبروں کو نور سے منور فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم

دھامی گچھ، سوناپور، ضلع اتردیناج پور، مغربی بنگال ، الہند

Previous Post

ترقی اور خوشحالی کے لیے جی-20 کی مشترکہ کوشش

Next Post

مردم شماری نہ کرنا مودی حکومت کی بڑی ناکامی ہے: جے رام رمیش

Next Post
مردم شماری نہ کرنا مودی حکومت کی بڑی ناکامی ہے: جے رام رمیش

مردم شماری نہ کرنا مودی حکومت کی بڑی ناکامی ہے: جے رام رمیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist