پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بگھیل کا بڑا اعلان، 38 ہزار سرکاری ملازمین کو تحفہ

Rubina by Rubina
ستمبر 4, 2023
in بھارت, سیاست
567 0
0
بگھیل کا بڑا اعلان، 38 ہزار سرکاری ملازمین کو تحفہ
879
SHARES
668
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چھتیس گڑھ حکومت نے وظیفہ یعنی اسٹائپنڈ کی فراہمی کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے تحت براہ راست بھرتی کے عمل کے ذریعے تعینات سرکاری ملازمین کو تقرری کے چوتھے سال سے پوری تنخواہ ملتی تھی۔ ایک افسر نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔

محکمہ تعلقات عامہ کے اہلکار نے بتایا کہ اس قدم سے تقریباً 38000 سرکاری افسران اور ملازمین مستفید ہوں گے۔چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت کا یہ قدم اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے سامنے آیا ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ ہفتہ کو راجیو یووا متان کانفرنس کے دوران وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے وظیفہ کی فراہمی کو ختم کرنے کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں ایک فیصلے کو ریاستی کابینہ نے بعد میں شام کو منظوری دے دی۔
سال 2020 میں نافذ کردہ وظیفہ کے اصول کے تحت، براہ راست بھرتی کے عمل کے ذریعے تعینات ہونے والے سرکاری افسران اور ملازمین کو پروبیشن مدت کے پہلے، دوسرے اور تیسرے سال میں بالترتیب 70 فیصد، 80 فیصد اور بنیادی پے سکیل کا 90 فیصد وظیفہ ملے گا۔
افسر نے کہا کہ قواعد کے مطابق تقرری کے چوتھے سال سے پوری تنخواہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پروبیشن کا دورانیہ دو سال کا تھا لیکن ملازمین کو تقرری کے پہلے مہینے سے پوری تنخواہ ملتی تھی۔
اہلکار نے مطلع کیا کہ ریاستی حکومت نے جولائی 2020 میں بھرتی کے قوانین میں وبا کووڈ کی مدت کے دوران ترمیم کی تاکہ وبائی مرض پر قابو پانے کی کوششوں میں مزید مالی وسائل مختص کیے جا سکیں اور موثر مالیاتی انتظام اور انتظامی نقطہ نظر کے ذریعے مستقبل کی تقرریوں میں تنخواہ کی لاگت کو کم کیا جا سکے۔
اس کے بعد حکومت نے ملازمین کا پروبیشن پیریڈ دو سال سے بڑھا کر تین سال کر دیا اور انہیں چوتھے سال سے پوری تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا۔براہ راست بھرتی کے عمل کے ذریعے تعینات ہونے والے افسران اور ملازمین کو پہلے سال بنیادی پے سکیل کا 70 فیصد وظیفہ ملتا تھا جو دوسرے سال بڑھ کر 80 فیصد اور تیسرے سال 90 فیصد ہو گیا۔

Previous Post

دعوت ملنے پر بھی یاترا کا حصہ نہیں بنوں گی: اوما بھارتی

Next Post

ہماچل میں آتشزدگی سے 9 گھر جل کر خاکستر، 21 کنبے بے گھر

Next Post
ہماچل میں آتشزدگی سے 9 گھر جل کر خاکستر، 21 کنبے بے گھر

ہماچل میں آتشزدگی سے 9 گھر جل کر خاکستر، 21 کنبے بے گھر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist