اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

فوجی بغاوتوں سے مغرب کے پیٹ میں مروڑ

Rubina by Rubina
ستمبر 2, 2023
in بھارت, سیاست
345 0
0
فوجی بغاوتوں سے مغرب کے پیٹ میں مروڑ
768
SHARES
582
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گیبون میں حالیہ تختہ پلٹ کے واقعہ نے قرب وجوار کے ملکوں میں بے چینی پیدا کردی ہے، ماہرین گیبون اقتدار کی تبدیلی پرتشویش ظاہر کررہے ہیں۔ یہ پورا خطہ یعنی افریقہ کے مغربی سینٹرل اور ساحل کے ملکوں میں بغاوتوں کا غیرمعمولی سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
تیس سال میں مالے، برکینافاسو اور نائیجر میں تبدیلیوں نے فوجی ماہرین کے کان کھڑے کردیے ہیں۔ گیبون تیل کی دولت سے مالامال ہے، مگر اس کے حکمراں دولت مند ہیں گیبون کے حالات نائیجر، برکینافاسو، مالے وغیرہ سے قطعی مختلف میں کئی ماہرین ان ملکوں میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کو ان بغاوتوں سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ افریقہ کے مغربی خطہ کے عرب ملکوں میں ان بغاوتوں پرتشویش ظاہر کی جارہی ہے۔ 2011میں بھی اس حصے میں جمہوری تحریک کی آڑ میں کئی ملکوں میں بدترین خانہ جنگی کے بعد سے آج تک حالات قابو میں نہیں آسکے ہیں۔ یوروپی ممالک کے درمیان اس بات پربھی تشویش ہے کہ اگر ایک بار پھر سمندر پارملکوں میں سیاسی عدم استحکام ہوجاتا ہے تو مہاجرین کا سیلاب ان کی طرف آجائے گا۔ اٹلی، فرانس، بلجیم، اٹلی ابھی بھی 2011کے سیاسی بحران کے بعد سے ابھی تک مہاجر کے سیلاب سے سنبھلے ہی نہیں ہیں۔
اٹلی کے وزیرخارجہ انٹوینوبٹانی نے یوروپی ملکوں کے وزراء خارجہ کی میٹنگ میں خطرے سے آگاہ کیا۔ اٹلی کو لگتاہے کہ اگر اس مرتبہ کوئی ہنگامی صورت حال پیدا ہوئی تو ان کا ملک مہاجرین کے سیلاب سے بچ نہیں پائے گا۔ فرانس نے ایکوائس(Ecowais)ملکوں کی طرف سے نائیجر میں فوجی کارروائی کی حمایت کرنے کا فیصلہ پہلے ہی صادر کردیاہے۔ اس گروپ کے تیرہ ممالک نے نائیجر میں فوجی مداخلت کے امکانات کو خارج ازامکان قرارنہیں دیا ہے۔ الجیریا نے اس صورت حال پر تشویش ظاہر کی ہے کہ اگر کوئی فوجی مداخلت ہوئی تو وہ بھی خاموش نہیں بیٹھے گا اور نائیجر کی مدد کرے گا اور برکینافاسو، مالے کے ساتھ مل کر نائیجر کے فوجی حکمرانوں کا ساتھ دے گا، جنھوںنے علی بینگو کی حکومت کو ختم کرکے عبوری حکومت قائم کردی ہے۔
خیال رہے کہ الجیریا اور فرانس کے درمیان زبردست کشیدگی ہے۔2011میں فرانس نے ناٹو کے ساتھ مل کر جب لیبیا پر حملہ کیاتھا تو اس کا براہ راست اثر مغربی اورساحلی ملکوں پر پڑا تھا اور لیبیا کے قومی لیڈر ایل این اے کے فیلڈمارشل خلیفہ حفتر نے لیبیا میں پڑوسی ملک چاڈ پر فوجی کارروائی کی تھی۔ چاڈ کی فوجیں لیبیا میں گھس کر وہاں کے امور میں مداخلت کررہی ہیں۔ خلیفہ حفتر نے پچھلے دنوں روس کے نائب وزیرخارجہ سے بن غازی میں ملاقات کی تھی۔ یہ وہاں کے حالات کی طرف ایک بڑی پیش قدمی تھی حالانکہ ویگنر گروپ کے سی ای او پرنگوزن کی موت کے بعد اس دورہ کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔

 

Previous Post

طب یونانی کی شاندار تاریخ کے ابواب

Next Post

گیبون کی بغاوت :کان کھڑے کرنے والی ہے

Next Post
گیبون کی بغاوت :کان کھڑے کرنے والی ہے

گیبون کی بغاوت :کان کھڑے کرنے والی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist