صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج صبح ہندوستانی بحریہ جدید اسٹیلتھ فریگیٹ لانچ کرنےکیلئے کولکاتا پہنچ چکی ہیں۔ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے ایئر پورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔ انتظامیہ نے مطلع کیا کہ وہ دریائے ہوگلی کے کنارے ’’ وِندھیاگیری‘‘ لانچ کریں گی جو پروجیکٹ ۱۷؍ الفاکا۶؍ بحری جہاز ہے ۔اس پروجیکٹ کے تحت ۵؍ بحری جہاز ۲۰۱۹ء سے ۲۰۲۲ء کے درمیان لانچ کئے جا چکے ہیں۔نیوی کیلئے اس پروجیکٹ کے تحت بنایا جانے والا یہ تیسرا اور آخری اسٹیلتھ فریگیٹ ہے جس کی تعمیر کیلئے کولکاتا کے جنگی جہاز بنانے والے ملازمین نے معاہدہ کیا تھا۔ نیو ی کےحوالے کرنے سے پہلے اس بحری جہاز کو جدید آلات سے لیز کیا جائے گا اور مختلف مراحل سے گزارا جائے گا۔
اپنے دورے کے درمیان دروپدی مرمو برہما کماری کے ذریعے شروع کئےجانےوالے نشہ مکت بھارت ابھیان کی ایک مہم ’’ مائے بنگال ، ایڈکشن فری بنگال‘‘کا بھی افتتاح کریں گی ۔
واضح رہے کہ پچھلے سال صدر جمہوریہ منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا مغربی بنگال کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے مارچ میں انہوںنے مغربی بنگا ل کا دورہ کیا تھا۔ ان کے دورہ کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر میں سیکوریٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیںاور متعدد سڑکوں پر ٹریفک نظام کو بھی منظم کیا گیا ہے ۔