منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پارلیمنٹ کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ، دونوں ایوانوں میں تقریباً ۵۰؍ فیصد کام ہوا

Rubina by Rubina
اگست 12, 2023
in بھارت, سیاست
680 0
0
پارلیمنٹ کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ، دونوں ایوانوں میں تقریباً ۵۰؍ فیصد کام ہوا
778
SHARES
574
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کی تکمیل کے ساتھ ہی دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئےملتوی کردی گئی ۔ جمعہ کو لوک سبھا کی کارروائی دو بار ملتوی ہونے کے بعد جب دوپہر ڈیڑھ بجے بجےاراکین پارلیمنٹ ایوان میں پہنچے تو اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ۱۷؍ویں لوک سبھا کا ۱۲؍واں اجلاس۲۰؍جولائی سے ۱۱؍جولائی تک جاری رہا۔ مانسون اجلاس کے دوران ۱۷؍ نشستوں میں ۴۴ء۱۵؍گھنٹے کام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مانسون اجلاس میں ایوان میں ۴۵؍ فیصد کام کاج ہوا۔برلا نے بتایا کہ کانگریس کے گورو گوگوئی نے مانسون اجلاس کے دوران حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔ اس پر ۱۹؍گھنٹے۵۹؍منٹ تک بحث ہوئی جس میں ۶۰؍اراکین نے حصہ لیا۔ تحریک مسترد کر دی گئی۔ اسپیکر نے کہا کہ اجلاس میں ۲۰؍بل پیش کئے گئے اور ۲۲؍بل منظور کئے گئے۔ ۵۰؍سوالات کے جوابات دئیے گئے جبکہ کچھ کےجوابات زبانی دئیے گئے۔ ایوان میں حکومت کی طرف سے پچاس بیانات بھی دئیے گئے۔ برلا نے ایوان کی کارروائی میں تعاون کے لئے وزیر اعظم، تمام جماعتوں کے لیڈروں اوراراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی عملے کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری طرف منی پور میں جاری پرتشدد واقعات پر ضابطہ ۲۶۷؍کے تحت بحث کے مطالبہ پر اپوزیشن کے احتجاج اور عام آدمی پارٹی کے اراکین سنجے سنگھ اور راگھو چڈھا کے خلاف کارروائی کے ساتھ ہی راجیہ سبھا کی کارروائی جمعہ کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ایوان کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے سی جی ایس ٹی ترمیمی بل اور آئی جی ایس ٹی ترمیمی بل اپوزیشن اراکین کی غیرموجودگی میں منظور کرانے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ لنچ کے وقفے کے بعد اس بل کو بغیر بحث کے صوتی ووٹ سے پاس کرادیا گیا اور اسے لوک سبھا میں بھیج دیا گیا۔ اس دوران اپوزیشن ار اکین نے منی پور کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ایوان کے قائد پیوش گوئل نے ایوان کے اراکین کے مبینہ جعلی دستخطوں کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن راگھو چڈھا کو استحقاق کمیٹی کی رپورٹ تک معطل کرنے کی تجویز پیش کی ۔ استحقاق کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ان کی معطلی میں توسیع کی تجویز بھی پیش کی گئی جسے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ اس کے بعدچیئر مین دھنکڑ نے کہا کہ ملک کی ۱۳۰؍کروڑ کی آبادی اس ایوان بالا میں اراکین کے برتاؤ کو دیکھتی ہے۔ ہمیں نرم اور بہتر رویہ اختیار کرنا چا ہئے۔

Previous Post

حکمراں پارٹی کی ’بے معنی سیاست‘: محمد حنیف خان

Next Post

نفرت انگیز بیان بازی روکنے کیلئے مرکز کو خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت

Next Post
نفرت انگیز بیان بازی روکنے کیلئے مرکز کو خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت

نفرت انگیز بیان بازی روکنے کیلئے مرکز کو خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist