منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کیپشن کا کھیل معمہ نہیں دیوانوں کا!

Rubina by Rubina
اگست 11, 2023
in بھارت, سیاست
456 0
0
کیپشن کا کھیل معمہ نہیں دیوانوں کا!
876
SHARES
667
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تصویروں کے کیپشن پر کئی لوگوں کی نگاہ نہیں جاتی، کئی لوگ اسے پڑھتے ہوئے زیادہ توجہ نہیں دیتے مگر کیپشن کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ کئی تصویروں پر تو صرف یہ لکھ دیا جاتا ہے کہ تصویر کہاں کی ہے یا تصویر کس کی ہے وغیرہ مگر کئی تصویروں پر کوئی طنز و مزاح کی لائن لکھ دی جاتی ہے یا اس سے متعلق کوئی اطلاع دے دی جاتی ہے۔ اس کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ تصویرکہاں کی اور کس موقع کی ہے مگر اصل کھیل تصویروں سے متعلق جو اطلاع دی جاتی ہے، اس میں ہوتا ہے،تصویروں کے مختصر تعارف میں نہیں۔ مثلاً : سیلاب کی وجہ سے کوئی سڑک متاثر ہو گئی ہے، اس کا کچھ حصہ ٹوٹ گیاہے۔ اس ٹوٹی ہوئی سڑک کے بارے میں اگر صرف یہ لکھا جاتا ہے کہ فلاں جگہ کی سیلاب سے متاثرہ ایک سڑک یا فلاں جگہ سیلاب نے سڑکوں کوبہت نقصان پہنچایا ہے تو اس میں ایسی کوئی بات نہیں مگر اسی تصویر کے بارے میں اگر یہ لکھ دیا جاتا ہے کہ حال ہی میں اس سڑک کا افتتاح فلاں لیڈر کے ہاتھوں ہوا تھا تو پھر بات الگ ہوجاتی ہے۔ اس کیپشن سے ضروری نہیں کہ یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہو، سیلاب اتنا تباہ کن آیا ہے کہ نئی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ممکن ہے کہ بتانے کا مقصد یہ ہو کہ سڑک اچھی نہیں بنی تھی، اسی وجہ سے سیلاب سے متاثر ہو گئی یا یہ کہ سڑک بنانے میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ یہ تصویر کس رسالے میں شائع ہوئی ہے اور اس کا جھکاؤ کس طرف ہے، یہ دیکھتے ہوئے بھی کیپشن کوسمجھنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ اگر رسالہ حکمراں جماعت کا حامی ہے توظاہر ہے، کیپشن لگانے کا مقصد یہی رہا ہوگا کہ سیلاب اتنا تباہ کن آیا ہے کہ نئی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے مگر رسالہ اگر حکمراں جماعت کا حامی نہ ہو تومقصد یہ ہوسکتا ہے کہ سڑک بنانے میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ عالمی سطح کے اخبار و رسائل میں تو کیپشن کا خوب کھیل ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں کسی ایک اخبار یا رسالے کا نام لینا مناسب نہیں ہے لیکن کسی رسالے یا اخبار کو مسلسل پڑھنے اورکیپشن میں مستعمل الفاظ پر توجہ دینے پر یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ اس کا جھکاؤ کس طرف ہے اوراس میں کیپشن میں کس طرح کھیل کھیلا جاتا ہے۔ اسے سمجھنے کے لیے مان لیجیے کہ ایک رسالے کے لوگ خاص ذہن سے کام کر رہے ہیں تو ایشیا کے ایک ملک میں اگر 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والی ایک میزائل کا ٹسٹ کیا جاتا ہے تووہ لکھتے ہیں، اس کی رینج فلاں ملک تک ہے اوراگر یہی میزائل یوروپ کا کوئی ملک ٹسٹ کرتا ہے تووہ لکھتے ہیں، اس کی رینج 2000 کلومیٹر تک ہے۔ پہلے کیپشن میں نشانہ بتاکر ایک ملک کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے اوردوسرے کیپشن میں توجہ میزائل کی رینج بتانے پر دی گئی ہے۔ ایک ہی اخبار یا رسالے میں اگر اس طرح دو ملکوں کے لیے دو طرح کا کیپشن لگتا ہے تو کیا اس سے وابستہ لوگوں کو یہ حق ہے کہ وہ یہ کہیں، ان کی صحافت کسی تعصب یا امتیاز پر مبنی نہیں؟ سچ تویہ ہے کہ کئی صحافی اس طرح تیزی دکھاتے ہیں جیسے ان کی تحریروں کو پڑھنے یا ان کے پروگرام دیکھنے والے تمام لوگ حالات حاضرہ سے بے خبر ہیں، ان کی مکاری کوسمجھ نہیں سکتے۔ یہی وہ بات ہے جو صحافت کے معیار کو دن بہ دن گرا رہی ہے اور عام لوگوں کا اعتبار صحافت پر سے ختم کر رہی ہے، اس لیے عام لوگ خود سچ دکھانے اور سچ بتانے کی کوشش کرتے ہیں، اس کے لیے وہ سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں مگر کئی بار سچ دکھانے کی فکر میں وہ نئے مسئلے پیدا کر دیتے ہیں۔ یہ بات طے سی نظر آتی ہے کہ صحافت کو اگر تعصبات سے پاک نہ کیا گیا توآنے والا وقت صحافت کے لیے بہت برا وقت ہوگا، البتہ سوشل میڈیا کی مقبولیت میںاضافہ ہوگا۔

 

Previous Post

موقع کی مناسبت سے الفاظ کا استعمال

Next Post

نفرت کی نفسیات کو پروان چڑھانے والے عوامل

Next Post
نفرت کی نفسیات کو پروان چڑھانے والے عوامل

نفرت کی نفسیات کو پروان چڑھانے والے عوامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist