منگل, مئی 13, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

نوجوان‘جو جیسا جہاں ہے کے عادی نہ بنیں

Rubina by Rubina
اگست 8, 2023
in بھارت, سیاست
547 0
0
نوجوان‘جو جیسا جہاں ہے کے عادی نہ بنیں
765
SHARES
665
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بہت کم نوجوان اب تحقیقی بنیادوں پر کچھ کرنے کی سکت رکھتے ہیں، اکثریت جو ، جیسا، جہاں ہے کی عادی ہو چکی ہے، جس کی بنا پر تحقیقی کام جان پر گراں گزرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ذہنی وسعتیں سکڑتی جا رہی ہیں اور علم کے وہ چشمے جو مطالعے کی بنیاد پر اُبلتے تھے، خشک ہوتے جا رہے ہیں۔گھمبیرصورتِ حال تب جنم لیتی ہے جب نوجوان اپنی ملکی نظریاتی اساس اور مذہبی تشخص سے ناواقف اور متعدد ملکوں کی ثقافتی و نظریاتی یلغار کے زیرِ عتاب ہوں۔اس میں دورائے نہیں کہ ہم ابھی بھی حالات ِجنگ میں ہیں۔قوموں کی ترقی نوجوانوں کے عمل سے جڑی ہوتی ہے ،ان کی سرگرمی مستقبل کا رخ متعین کرتی ہے۔ نوجوان طبقہ کسی بھی قوم کا نظریاتی اور عملی محافظ ہوتا ہے، اگر کسی قوم کے نوجوان نظریاتی انتشار کا شکار ہو جائیں تو یہ اس قوم کے لیے ذہنی غلامی کا دور ہوتا ہے۔ اکیسوی صدی اگرچہ اپنے ساتھ جدیدت کا سامان لائی لیکن اس کے ساتھ ساتھ معیارات اور ترجیحات میں بھی نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئیں ، اس تبدیلی کا سب سے زیادہ اثر نوجوان نسل پر ہی ہو ا ہے،جو نہ صرف اپنی روایات اور ثقافت کو فراموش کر چکے ہیں بلکہ یورپی اور مغربی روایت کا خوشدلی سے اثر قبول کر رہے ہیں۔ اپنی اقدار وتہذیب کو اپنے ہی ہاتھوں سے تباہ کررہے ہیں۔
زندہ اقوام کبھی اپنے ماضی سے رابطہ نہیں توڑتیں بلکہ مستقبل میں رہنمائی لیتی اور حال کابھی سبق حاصل کرتی ہیں۔ اُن کے اندر کچھ کر گزرنے کی خواہش بھی اسی سے پیدا ہوتی ہے لیکن آج نسل نو اپنے ماضی سے بے خبر ہے۔ مغربی تہذیب سے متاثر ہوکر اپنے اصل مقصد سے بے گانہ ہوچکی ہے۔ ہم جس تہذیب و ثقافت سے وابستہ ہیں، یہ چودہ سو سال سےمکمل دین کی صورت میں ہمارے پاس ہے۔لیکن جس دین اور کلچر نے ہمیں منفرد مقام عطا کیا تھا، نئی نسل اس سے بیگانہ ہوتی جا رہی ہے۔روشن خیالی کے نعرے نے معاشرتی بگاڑ میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ دیگر مسلم معاشروں کی طرح ہماری نوجوان نسل بھی مغربی سیلاب میں بہنے لگی ہے۔ جب تک والدین اولاد کی تر بیت پر توجہ نہیں دیں گے، انہیں تمیز و تہذیب نہیں سکھائیں گے، تب تک نسلِ نو اپنی تہذیب واقدار یا روایات کیسے سیکھیں گے۔ ہم اپنی اقدار و تہذیب کو کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہے ہیں۔یہ ایک تلخ حقیقت کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد خود سر، بد تمیز اور بد لحاظ ہے۔والدین کا کہنا تک نہیں مانتے ہیں، اگر وہ انہیں غلط کام سے منع کر رہے ہوتے ہیں تو بجائےاس کے کہ وہ ان کے حکم کی تعمیل کریں، ان سے، زبان درازی کرتے ہیں۔ ان میں برداشت کا مادہ بھی کم ہوتا جارہا ہے، وہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال کا صبر و تحمل سے سامنا کرنے کے بجائے فوراً طیش میں آجاتے ہیں اور شدید ردعمل کا اظہار کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہیں، ذرا پروا نہیں کرتے کہ اس کہ نتائج کتنے خطرناک ہوسکتے ہیں اور منفی اثرات کتنی دور تک پہنچ سکتے ہیں۔
”آج کا نوجوان کل کا مستقبل“ یہ جملہ اکثر سنتے اور پڑھتے ہیں، اس جملے کے پیش نظر اگر ہم چند لمحات کے لیے آج کے نوجوان کا جائزہ لیں اور کل کے مستقبل کے بارے سوچیں تو کافی خدشات دماغ میں گردش کرتے ہیں۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں استعمال نہیں کر رہے، بلکہ ان میں سے اکثر ایسی راہ پر چل نکلے ہیں جو نہ صرف اْن کے اپنے بلکہ معاشرہ کی بہتری کےلئے بھی کسی طور مناسب نہیں۔ یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ نوجوانوں کی بہتری میں والدین اور نہ ہی حکومت نے اپنی ذمے داریاں پوری کیں۔ملک میں سیاسی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیےاُن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی اشد ضرورت ہے۔نوجوانوں کو بھی چاہیے کے وہ اپنے ہم عمر ساتھیوں کے اثر میں آکر اپنی ترجیحات اور اپنے مقاصد میں تبدیلی نہ لائیں۔ اکثر نوجوان اپنے دوست احباب کی باتوں میں آکر اپنے مقاصد سے منحرف ہو جاتے ہیں، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ کچھ بھی نہیں کرپاتے۔
قومی ترقی میں نوجوانوں کا مثبت کردار ادا کرنے اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کی تیاری کے لیے ضروری ہے کہ وہ جدید دنیا اور نئے سماجی، سیاسی اور معاشی رجحانات کو سمجھنے اور ان کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تعلیمی میدان میں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھیں، وقت کی قدر کریں اور زندگی کا کوئی لمحہ بے مقصد نہ گزاریں۔ حق وصداقت کے علمبردار عدل وانصاف کے داعی، کردار کے غازی بنیں، صلہ رحمی، اخلاق ومروت کو شعار بنائیں۔ گزرے کل کو سمجھیں اورآج ہی سے آنے والے کل کے لیے کوشاں ہوجائیں۔ll

 

Previous Post

’نیشنل مینس میرٹ کم اسکالر شپ امتحان ـــ‘ مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کی ابتدائی منزل ہے

Next Post

کیا آپ نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں؟

Next Post
کیا آپ نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں؟

کیا آپ نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist