جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کہاں ہے لاء اینڈ آرڈر؟

Rubina by Rubina
اپریل 20, 2023
in بھارت, سیاست
575 0
0
کہاں ہے لاء اینڈ آرڈر؟
875
SHARES
671
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کم از کم اُترپردیش میں تو نہیں ہے جس کے بارے میں وہاں کے وزیر اعلیٰ خم ٹھونک کر بلند بانگ دعوے کرتے ہیں۔ پولیس کی موجودگی میں عتیق اور اشرف کے بہیمانہ قتل کے بعد اُس جگہ کی مٹی خشک بھی نہیں ہوئی تھی جہاں اُن کا قتل ہوا تھا اور ابھی یوپی کے کئی علاقوں میں الرٹ جاری ہی تھا کہ محض چند دنوں میں مزید دو لرزہ خیز وارداتیں اسی اُترپردیش میں رونما ہوئی ہیں جسے اُتم پردیش بھی کہا جارہا تھا۔ عتیق او ر اشرف کے قتل اور بعد کی دو وارداتوں کے پیش نظر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ نظم و نسق کی اپنی آئینی ذمہ داری کا احساس رکھنے والی حکومت ہوتی تو مستعفی ہوجانا پسند کرتی، ہزیمت اور ذلت اُٹھانا گوارا نہ کرتی۔ مگر یوگی حکومت تو پھر یوگی حکومت ہے۔ اس کے زیر اقتدار وہ سب کچھ ہورہا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔
قارئین کی یاد دہانی کیلئے عرض کردیں کہ عتیق اور اشرف کے قتل کے بعد پچاس گھنٹے بھی مشکل سے گزرے ہوں گے کہ جالون میں، کالج کا امتحان دے کر لوٹنے والی ایک طالبہ کو بیچ چوراہے پر گولی مار دی گئی۔ حملہ کرنے والے دو بائیک سواروں نے یہ کلیجہ چیردینے والی واردات انجام دی۔ جس پستول سے فائرنگ کی گئی تھی اُنہوں نے اُسے موقع پر ہی پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واردات ایسی جگہ رونما ہوئی جہاں سے پولیس تھانہ صرف ۲۰۰؍ میٹر کی دوری پر تھا۔ اب بتائیے کیا جواب ہے نظم و نسق کے دعوے کرنے والی حکومت کے پاس؟ کیا وہ اسے مسترد کرنا چاہے گی کہ دن دہاڑے، بیچ چوراہے پر کسی طالبہ کو گولی ماردینا کوئی ایسی بات نہیں ہے جس کی بناء پر حکومت سے سوال کیا جائے؟
دوسرا واقعہ اُناؤ کا ہے۔ یہ وہی اُناؤ ہے جہاں کی ایک وحشتناک واردات نے فروری ۲۰۲۲ء میں ملک کے ہر امن و انصاف پسند شہری کا سر شرم سے جھکا دیا تھا۔ اب جو واردات انجام دی گئی ہے یہ اُناؤ کے اُسی گھر اور اُسی مظلومہ سے متعلق ہے۔ فروری ۲۰۲۲ء کی واردات آبروریزی کا دلخراش سانحہ تھا۔ آبروریزی کی وجہ سے متاثرہ اور مظلوم بچی (جس کی عمر اُس وقت صرف بارہ سال تھی) حاملہ ہوگئی تھی۔ اب اُس بچی کی بچی کم و بیش چار ماہ کی ہے۔ آبروریزی کے کیس میں گرفتار شدہ تین لوگوں میں سے دو کو ضمانت پر رِہائی ملی تو وہ دیگر افراد کے ساتھ مظلومہ کے گھر پہنچے۔ اطلاعات کے مطابق اُنہوں نے افراد خانہ پر سمجھوتہ کرلینے کیلئے دباؤ ڈالا۔ ظاہر ہے کہ اتنے بڑے اور سنگین کیس میں سمجھوتہ کیسے ممکن تھا۔ اہل خانہ نے انکار کیا تو ضمانت پر چھو‘ٹے ہوئے بدمعاشوں نے مظلوم لڑکی اور اُس کی ماں کو مارا پیٹا اور اُن کے گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دو بچے جھلس گئے جن کا علاج جاری ہے۔
کیا یہی لاء اینڈ آرڈر ہے؟ یو پی کی پولیس کی واہ واہی گاہے بہ گاہے ہوتی رہتی ہے۔ زیادہ دن نہیں ہوئے جب گزشتہ ماہ مارچ میں وزیر اعلیٰ یوگی نے بڑے فخریہ انداز میں کہا تھا کہ یوپی پولیس نے، پولیس کے بارے میں عوام کے تصور کو بدل دیا ہے۔ اگر یہ درست ہے تو ممکن ہے ہم غلطی پر ہوں اور جالون یا اُناؤ کو یوپی کا حصہ سمجھ رہے ہوں!مگر ہم ہی نہیں ہر خاص و عام گواہ ہے کہ جالون بھی یوپی میں ہے اور اُناؤ بھی یوپی کا حصہ ہے۔ ہر خاص و عام اس بات کا بھی گواہ ہے کہ نظم و نسق کے تعلق سے یوپی سرکار کے چاہے جو دعوے ہوں، زمینی حقیقت کچھ اور ہے جسے تشویشناک کہنا بھی صورت حال کی سنگینی کو واضح کرنے کیلئے کافی نہیں ۔

Previous Post

عید اللہ کی عظمت اور اس کی اطاعت کا اعلان ہے

Next Post

تیری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں

Next Post
تیری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں

تیری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist