اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بی ایم سی آخر کار وکھرولی کا اسپتال دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے تیار

Rubina by Rubina
اپریل 18, 2023
in بھارت, سیاست
675 0
0
بی ایم سی آخر کار وکھرولی کا اسپتال دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے تیار
768
SHARES
483
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (مہاڈا) کو وکھرولی مشرق کے کنموار نگر میں اسپتال کی زمین کیلئے بالآخر ۱۳؍ کروڑ روپےادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔شہری انتظامیہ نے ۱۰۰؍ بیڈ کے کرانتی ویر مہاتما جیوتی با پھلے اسپتال کو ۵۰۰؍بیڈ کے سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بارے میںایک میونسپل افسرنے اس نمائندے کو بتایا کہ ’’ہمیں مارچ میںمہاڈا کی طرف سے ایک خط موصول ہوا تھا۔ وہ۱۳ء۲۳؍ کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ اسپتال کےڈیولپمنٹ کی اجازت دینے کیلئے نوآبجیکشن سرٹیفکیٹ دیا جائے۔ اس میں زمین کی قیمت اور دیگر فیس شامل ہیں۔ ہم نے ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی کارروائی جلد مکمل کر لی جائے گی۔‘‘
ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنجیو کمار نے اس بارے میںکہاکہ ’’ہم نے اسپتال کو دوبارہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تعلق سے کارروائی جاری ہے۔‘‘دریں اثناءایک اور میونسپل افسر نے کہا کہ ’’ہم نےمہاڈا کی زمین کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کنموار نگر میں واقع اسپتال کی موجودہ عمارت سے متصل ہے۔‘‘
بی ایم سی نے۲۰۱۸ء میںوکھرولی کے ۱۰۰؍بیڈ کے اسپتال کی عمارت کوخستہ حال قراردیتے ہوئے اسےبند کردیا تھا اور یہاں مہیا کرائی جانے والی طبی سہولیات کو ٹیگور نگر کے ایک میٹرنٹی ہوم میں منتقل کردیا تھا۔ تاہم یہ اپنی پوری صلاحیت سے کام نہیں کر رہا تھاجس کی وجہ سے مقامی افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔اسی لئے ستمبر۲۰۲۲ء میں کنموار نگر کے مقامی افراد نے اسپتال کی کمی کیلئے بھوک ہڑتال کی تو اس وقت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بی ایم سی کو حکم دیا کہ وہ اسپتال کیلئے زمین کے تنازع کو حل کرے اور فوری طور پراس کی تعمیر شروع کرے۔ ابتداءمیں اس جگہ پر ۱۰۰؍بیڈ کا اسپتال بنایا جانا تھا لیکن بعد میں بی ایم سی نے اس کے بجائے ۵۰۰؍بیڈپر مشتمل سپر اسپیشلیٹی اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا۔ ایک میونسپل افسر نے بتایا کہ بی ایم سی کی جانب سے پلاٹ کیلئے مہاڈا کو ادائیگی کے بعد اگلا عمل شروع ہوگا۔ ہم منصوبہ تیار کریں گے اور پھر ٹینڈر کا عمل شروع کریں گے ۔
اسپتال کیلئے بھوک ہڑتال کرنے والے گروپ ’امہی وکھرولیکر ‘کے رکن ڈاکٹر یوگیش بھالے راؤنے کہا کہ ۵؍ برس میں اسپتال کو دوبارہ تیار نہیں کیا جا سکا۔ بی ایم سی کو تمام انتظامی کارروائی کو مکمل کرکےاسپتال کی دوبارہ تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کرنا چاہئے۔‘‘

Previous Post

کھارگھر : مہلوکین کی تعداد ۲۰؍ ہوگئی، زائد از ۳؍ سو زیر علاج

Next Post

ترقی یافتہ ممالک کو زمین کھسکنے کا ڈر

Next Post
ترقی یافتہ ممالک کو زمین کھسکنے کا ڈر

ترقی یافتہ ممالک کو زمین کھسکنے کا ڈر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist