پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ہمارے تہوارعبودیت اور اجتماعت سے عاری کیوں ؟

Rubina by Rubina
اپریل 15, 2023
in بھارت, تعلیم
0 0
0
ہمارے تہوارعبودیت اور اجتماعت سے عاری کیوں ؟
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام ایک عالمگیر اور اصلاحی مذہب ہے جو کسی خاص قوم یا علاقہ تک محدود نہیں بلکہ تمام دنیا کے انسانوں کو ایک خاص سانچے میں ڈھالنا چاہتا ہے اس کے تہواروں میں بھی یہی روح حاوی نظر آتی ہے جس کو نہ سمجھنے یا ماحول کا اثر قبول کرنے کی وجہ سے آج کی نسل میں اپنے تہوار مناتے وقت اکثریت کے تہواروں کی نقل کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جس سے اسلامی تہواروں کی شائستگی وپاکیزگی مجروح ہورہی ہے مسلمان بھی دوسروں کے تہواروں کی طرح زیب وزینت، روشنی وسجاوٹ اسراف وفضول خرچی کے عادی ہوتے جارہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ اس کے پس پردہ یہ جذبہ کارفرما ہو کہ اس طرح مسلمانوں کی شان بڑھے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ اعمال سے اسلام کی شان بڑھنا تو کجا اس کی شان گھٹ جاتی ہے لہذا عید صرف اچھے کپڑے پہن لینے یا شیر خرمہ سویاں کھالینے کا نام نہیں۔ اس جشن کی روح عبودیت ،اجتماعیت اور اتحاد ہے۔
پچھلی امتوں نے اس حقیقت کو فراموش کردیا تھا کہ دنیا کے سارے انسان اللہ کا کنبہ ہیں لہذا انسانیت کو رنگ ونسل اور علاقوں کے خانوں میںتقسیم کردیاگیا اسلام نے اس غلطی کو درست کرکے انسانوں کو مساوات، بھائی چارہ اور غمگساری کا سبق دیا سب سے پہلے نماز کے ذریعہ اس صداقت کا عملی اظہار کرایاگیا خاص طور سے عیدگاہ کے میدان میں صف بندی کے ذریعہ امیر کی بغل میں غریب اور غریب کی بغل میں امیر کو اس طرح کھڑا کردیاگیا کہ کسی کے دل میں دوسرے پر برتری کا ذرا بھی احساس نہ رہے، یہی اسپرٹ اور جذبہ اسلام مسلمانوں کی عام زندگی میں بھی جاری وساری دیکھنا چاہتا ہے لیکن افسوس کہ مسلمانوں کی عملی زندگی اس کے قطعی برعکس ہے انہوں نے اپنے درمیان مختلف دیواریں کھڑی کردی ہیں وہ ایک امت اور جماعت ہونے کے بجائے گروہوں اور مختلف فرقوں میںبٹے ہوئے نظر آتے ہیں ان کے مخالف ایک گروہ کو شہہ دے کر دوسروں سے لڑادینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور اس کا نتیجہ مسلمانوں کی بے وقعتی اور کمزوری کی صورت میں سامنے آرہا ہے کروڑوں کی تعداد میں ہونے اور ایک اعلیٰ افضل مذہب کے ماننے کے باوجود خود کو بے سہارا محسوس کرتے ہیں رمضان ہو یا عید یہ ہر سال بار بار لوٹ کر آتے ہیں اور مسلمانوں کو ان کا یہ بھولا ہوا سبق یاد دلاجاتے ہیں۔
اسلامی تہواروں کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ وہ چاند کے حساب سے منائے جاتے ہیں اس لئے کسی خاص موسم کے ساتھ مخصوص نہیں ہوتے اگر ان کا ایک ہی موسم مقرر ہوتو وہ بھی موسمی تہوار کہلانے لگیں گے۔ان کی یہ شان وہ کسی موسم کے پابند نہیں کبھی گرمیوں میںتو کبھی جاڑوں میں اور کبھی بارش میں آتے ہیں یعنی زمان ومکان کے پابند نہیں ہوتے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عادت، حسنِ سلوک اور اچھائیوں کو اختیار کرنے کا کوئی موسم نہیںہوتا۔
ہادی برحق ﷺ کا ارشاد ہے کہ جس نے روزے میں جھوٹ بولنے کی عادت کو ترک نہیں کیا تو خدا کو اس کے روزے کی کوئی پرواہ نہیں ایسا شخص فاقہ کرتا ہے اور مقصد سے دور ہوجاتا ہے۔ رسول پاک ﷺ کی یہ تعلیم ہر زماں ومکاں کے لئے ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جھوٹ کی عادت کسی خاص موسم میں نہیں بلکہ مطلق ترک کی جانا چاہئے مگر اس کے برعکس عام مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ رمضان المبارک میں کچھ احتیاط ضرور برت لیتے ہیں جو رمضان کے رخصت ہوتے ہی ان کی زندگیوں سے نکل جاتی ہے، خاص طور پر عید کے موقع پر نماز دوگانہ ادا کرنے کے بعد یہ معلوم ہی نہیںہوتا کہ مسلمانوں نے روزے رکھے اور اپنی تربیت کا کورس مکمل کرلیا ہے ان کی زندگی میںکوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آتی۔جھوٹ، فریب، خود غرضی، ایذا رسانی، جیسی معاشرتی برائیاں موجود رہتی ہیں، ہمدردی، غمگساری، اتحاد اور اتفاق سے وہ پہلے کی طرح دور رہتے ہیں۔
حالانکہ رمضان المبارک کے اختتام پر عیدالفطر کا تہوار مناتے وقت ہر مسلمان کو اس دن کی اصل روح اور اسلامی تہوار کے مزاج کو پیش نظر رکھنا چاہئے رمضان کے روزوں کا ایک مقصد یہ بیان کیاگیا ہے کہ عام مسلمانوں میں تقویٰ وپرہیزگاری پیدا ہو۔
یہ تقویٰ وپرہیزگاری مالک حقیقی کو صرف رمضان کے مہینے میں مطلوب نہیں، مسلمانوں کی زندگی کے ہر لمحہ میں اس کا اہتمام ہونا چاہے ایک مہینہ کی تربیت کا مقصد یہ ہے کہ مسلمان سال کے باقی گیارہ ماہ بھی اسی انداز میںبسر کریں رمضان کے روزے عبادات تلاوت، زکوٰۃ اوردیگر اعمالِ خیر ان کی زندگیوں میں توازن پیداکردیں اور مستقل تبدیلی کا باعث بن جائیں۔

 

Previous Post

مالونی:۱۵؍اپریل کو خاموش جلوس کیلئے ذمہ داران کو پولیس کا نوٹس

Next Post

لیلۃ القدر: نزول القرآن اور مکمل سلامتی کی رات

Next Post
لیلۃ القدر: نزول القرآن اور مکمل سلامتی کی رات

لیلۃ القدر: نزول القرآن اور مکمل سلامتی کی رات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist