پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

راہل اور نتیش کی تاریخی ملاقات ، اپوزیشن کو متحد رکھنے کا عزم

Rubina by Rubina
اپریل 13, 2023
in بھارت, سیاست
345 0
0
راہل اور نتیش کی تاریخی ملاقات ، اپوزیشن کو متحد رکھنے کا عزم
356
SHARES
577
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملک میں اپوزیشن کے اتحاد کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل پار کرتے ہوئے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارنےراہل گاندھی اور کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی۔ اس تاریخی ملاقات کی وجہ سے ملک میں اپوزیشن کو مضبوط اور متحد کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم بڑھایا گیا ہے۔ یہ ملاقات کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی۔ نتیش کمار نے اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تمام باتیں ہوگئی ہیں۔ ہم لوگوں نے دیر تک تبادلۂ خیال کیا۔ پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ پارٹیوں کو متحد کرنے کے لئے کوشش کرنی ہے۔ ہم لوگ آگے ایک ساتھ کام کریں گے۔ اس بار حتمی بات ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ راہل گاندھی اور نتیش کمار کے درمیان یہ ملاقات کافی پہلے سے طے تھی لیکن دونوں لیڈران اپنی اپنی مصروفیات کے سبب نہیں مل پارہے تھے مگر اس مرتبہ تیجسوی یادو اور ملکارجن کھرگے نے پہل کرتے ہوئے اس میٹنگ کو ممکن بنایا۔
تاریخی میٹنگ
اس سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ہم نے آج تاریخی میٹنگ کی ہے۔ آج بہت سےمسائل پر تبادلۂ خیال ہوا۔طے ہوا ہے کہ سبھی پارٹیوں کو متحد ہو کر اگلاالیکشن لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد کے سلسلے میں ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن بی جے پی کو ہٹانا چاہتے ہیں تاکہ وہ ملک کی جمہوریت کا مزید بیڑہ غرق نہ کرسکے۔
راہل گاندھی نے میٹنگ کو مثبت قراردیا
راہل گاندھی نے نتیش کمار اور تیجسوی یادو کے ساتھ کانگریس صدر کی رہائش پر ہوئی ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن کو متحد کرنےکے سلسلے میں یہ تاریخی قدم ہے، جتنی بھی اپوزیشن پارٹیاں ہمارے ساتھ آئیں گی انہیں ہم ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک اور جمہوریت پر جو حملے ہو رہے ہیں اس کے خلاف ہم ایک ساتھ کھڑے ہوں گے اور لڑتے رہیں گے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ یہ نظریات کی لڑائی ہے جسے یکساں نظریات والی پارٹیوں کو ایک ساتھ مل کر لڑنا ہوگا۔
جے ڈی یو کا ردعمل
اس دوران جے ڈی یو کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے فون پر ’انقلاب‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میٹنگ بہت اچھی ہوئی ہے۔ دوبارہ پھر ملنے کا طے ہوا ہے۔ جتنے زیادہ سے زیادہ لوگ جڑسکتے ہیں ، انہیں جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔ نتیش جی اس سلسلے میں سبھی علاقائی پارٹیوں کے لیڈروں سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحا د کے لئے سبھی کو لچک دکھانی پڑے گی۔اس میں علاقائی پارٹیوں کے ساتھ ہی مرکزی کردار ادا کرنے والی پارٹی کانگریس کو بھی یہی رویہ اپنانا پڑے گا۔ مدھیہ پردیش میں آپ سیٹ دو تو دہلی میں لو،راجستھا ن میں سیٹ دو تو گجرات میں لو، اتنا بڑا دل کروگے تو کام چلے گا۔
لیڈر کا نام ابھی طے نہیں
کے سی تیاگی نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کا لیڈر کون ہوگا،ابھی یہ طے نہیں ہوا ہےلیکن زیادہ تر رائے یہ بن رہی ہے کہ نتیش کمار کو علاقائی پارٹیوں سے بات کرنے کی ذمہ داری دی جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نہ تو نوین پٹنائک ، نہ کے سی آر، نہ وائی ایس آر، نہ عام آدمی پارٹی ، نہ اکالی دل، نہ اوم پرکاش چوٹالہ ، ان میں سے کوئی بھی کانگریس کے ساتھ آنے کے لئے تیار نہیں ہیں کیونکہ ان کے رشتے کانگریس سے خراب ہیں البتہ نتیش کے روابط ان سب کے ساتھ اچھے ہیں۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ نتیش کمار کو یو پی اے کا کنوینر بنایا جاسکتا ہے۔ا س تعلق سے انہوں نے ہامی بھری ہے۔
منوج جھا نے بھی اطمینان ظاہر کیا
اسی طرح میٹنگ میں موجودرہے آرجے ڈی کے قومی ترجمان پروفیسر منوج جھا نے بھی میٹنگ کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے ’انقلاب‘ کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ایک تاریخی ملاقات تھی ۔ملک کے عوام کو ترقی پسند متبادل فراہم کرنے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جائے گی۔
میٹنگ میں کو ن کون تھا
اس اہم میٹنگ میں نتیش کمار اور تیجسوی یادو کے علاوہ جے ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن عرف للن سنگھ ، بہار کے وزیراطلاعات وتعلقات عامہ سنجے جھا، آرجے ڈی کے قومی ترجمان پروفیسر منوج جھا اور کانگریس لیڈر سلمان خورشید بھی موجود تھے۔ نتیش کمار منگل کو پٹنہ سے دہلی پہنچے تھے اور اسی دن انہوں نےلالو پرساد یادو سے ملاقات کی تھی ۔

Previous Post

انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

Next Post

بی جے پی پہلے ہندوتوا کے نام پر فساد کرواتی ہے پھر سیکولر بننے کا ڈراما کرتی ہے

Next Post
بی جے پی پہلے ہندوتوا کے نام پر فساد کرواتی ہے پھر سیکولر بننے کا ڈراما کرتی ہے

بی جے پی پہلے ہندوتوا کے نام پر فساد کرواتی ہے پھر سیکولر بننے کا ڈراما کرتی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist