پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

سلمان اورعامر’انداز اپنا اپنا ‘ کے بعد ایک ساتھ کیوں نظر نہیں آئے؟

Rubina by Rubina
اپریل 5, 2023
in بھارت, سنیما
876 0
0
سلمان اورعامر’انداز اپنا اپنا ‘ کے بعد ایک ساتھ کیوں نظر نہیں آئے؟
564
SHARES
687
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بالی ووڈ کے دو معروف اداکار عامر خان اور سلمان خان گزشتہ۳۵؍ سال سے ناظرین کا دل جیتتے نظر آرہے ہیں۔ وہ فلموں میں مسلسل سرگرم رہتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ عامر اور سلمان ایک ساتھ کام کیوں نہیں کرتے؟ آئیے آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں۔۱۹۹۴ء میں فلم’ `انداز اپنا اپنا‘ آئی تھی ۔ یہ اس دور کی ایک شاندار اور زبردست کامیڈی فلم تھی لیکن اس فلم میں کام کرنے والے تمام اہم اداکار سلمان خان، عامر خان ، کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن نے پوری شوٹنگ آپسی رسہ کشی کے درمیان پوری کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تو سلمان خان اس فلم کے دوران کافی ٹینشن میں رہتے تھے اور اسی وجہ سے وہ شوٹنگ سیٹ پر گھنٹوں دیر سے آتے تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان کی وجہ سے عامر کو بھی کافی دیر انتظار کرنا پڑتا تھا جب کہ عامر وقت کے بہت پابند تھے۔ سلمان کے سیٹ پر دیر سے پہنچنے کی وجہ سے عامر کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
یہی وجہ تھی کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد عامر نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ سلمان خان کے آگے کام نہیں کریں گے اور ایسا ہی ہوا، اس فلم کے بعد سلمان اور عامر کبھی بھی اسکرین پر ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔ دوسری جانب فلم کی مرکزی اداکارہ کرشمہ اور روینہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کی وجہ سے وہ دونوں سیٹ پر ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کرتی تھیں۔
ایک بار ہندوستان ٹائمز کے ساتھ بات چیت میں روینہ ٹنڈن نے کہا تھا’’ `یہ مزیدار تھا، کیونکہ جب ہم شوٹنگ کر رہے تھے، ہم میں سے کوئی ایک دوسرے سے بات نہیں کر رہا تھا۔ سب کی لڑائیاں جاری تھیں۔ عامر اور سلمان ایک دوسرے سے بات نہیں کر رہے تھے، کرشمہ اور میں بات نہیں کر رہے تھے اور نہ ہی سلمان اور راج جی (فلم کے ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی)۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ فلم کیسے بنی۔ لیکن، یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم بہت اچھے اداکار ہیں۔‘‘
بتا دیں، عامر خان کو آخری بار اپنی فلم `لال سنگھ چڈھا میں دیکھا گیا تھا، جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور نظر آئی تھیں، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو سکی۔دوسری جانب سلمان خان ان دنوں اپنی سب سے زیادہ منتظر فلم `’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم اگلے ماہ کی۲۱؍ تاریخ کو ریلیز ہو رہی ہے۔

 

 

Previous Post

والد مدد کرتے تو آج انڈسٹری میں میرا بھی بڑا نام ہوتا:جان کمار سانو

Next Post

آج سے ویسٹرن ریلوے میں۱۱؍اضافی خدمات

Next Post
آج سے ویسٹرن ریلوے میں۱۱؍اضافی خدمات

آج سے ویسٹرن ریلوے میں۱۱؍اضافی خدمات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist