جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کرناٹک، بی جے پی اور کانگریس

Rubina by Rubina
اپریل 2, 2023
in بھارت, سیاست
768 0
0
کرناٹک، بی جے پی اور کانگریس
435
SHARES
377
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جس کا انتظار تھا اُس کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ اس سال ملک کی جن ریاستوں کو انتخابات کا مرحلہ طے کرنا ہے ان میں سے ایک ہے کرناٹک۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق اس اہم جنوبی ریاست میں ۱۰؍ مئی کو ایک مرحلہ میں الیکشن ہوگا جس کا نتیجہ۱۳؍ مئی کو ظاہر کیا جائیگا۔ اب تک اس ریاست سے ملنے والے اشارے بڑی خوشگوار تبدیلی کی نشاندہی کر رہے ہیں حتیٰ کہ اوپینین پول بھی اس کی توثیق کررہے ہیں، مگر کیا ایسا ہوگا؟ کیا ایسا نہیں ہوگا؟ ان سوالوں پر گھنٹوں گفتگو ہوسکتی ہے مگر جواب ملے گا اُسی تاریخ کو جس کا تعین الیکشن کمیشن نے کردیا ہے یعنی ۱۳؍ مئی۔ اس سے قبل جو بھی کہا سنا جائے گا وہ تجزیہ ہوگا، نتیجہ نہیں۔
بی جے پی کیلئے کرناٹک ’’دکشن کا دوار‘‘ ہے۔ دکشن (جنوبی ہند) وطن عزیز کا وہ حصہ ہے جہاں بی جے پی بہت زور لگانے کے باوجود اپنے قدم جمانے میں ہنوز ناکام ہے۔ کیرل اسے منہ نہیں لگاتا، تمل ناڈو چھٹکتا ہے جبکہ کرناٹک پنڈ چھڑانے کے درپے رہتا ہے۔ ۲۰۱۸ء کے اسمبلی الیکشن میں کرناٹک نے بی جے پی کو زیادہ اہمیت نہیں دی تھی۔ اسی لئے اس پارٹی کو ’’آپریشن لوٹس‘‘ کا سہارا لینا پڑا تھا۔ اس آپریشن کی کامیابی کے سبب اس کی حکومت تو بن گئی تھی مگر تقدیر نہیں بنی۔ تقدیر بن گئی ہوتی تو پارٹی کو اُن مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جن سے نبرد آزمائی میں اس کے پسینے چھوٹ رہے ہیں۔ ’’پے سی ایم‘‘ کہلانے والے بسو راج بومئی کی حکومت بدترین کرپشن کے الزام سے باہر نکل نہیں پارہی ہے، کرپشن ہی کے معاملے میں ایک ایم ایل اے کے بیٹے کا قصہ خوب سرخیوں میں رہا، اقتدار مخالف لہر (اینٹی اِن کمبینسی) مستحکم ہے، سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کی ناراضگی بھی ہنوز قائم ہے، عوام کے کئی طبقات پر خاصا اثر رکھنے والا ایسا لیڈر ناراض ہو تو سمجھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کو فائدہ ہوگا یا نقصان۔ مودی اور امیت شاہ کی پارٹی سے کسانوں کا رعیت سَنگھ بھی ناخوش ہے، راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو یہاں غیرمعمولی رسپانس ملا تھا یہ حقیقت بی جے پی کے اراکین بھی نہیں جھٹلا پاتے، اس کی وجہ سے جو فضا بندی ہوئی ہے اس سے بھی بی جے پی کو نقصان پہنچے گا۔ یاد رہنا چاہئے کہ بھارت جوڑو یاترا کو صرف رعیت سَنگھ نے نہیں بلکہ دلت سنگھرش سمیتی اور دیگر عوامی طبقات نے بھی بھرپور حمایت اور تعاون دیا تھا۔
ایک بات اور بہت اہم ہوئی ہے۔ کانگریس نے اپنے صدر کی حیثیت سے ملکارجن کھرگے کا انتخاب کیا ہے۔ کھرگے، جو ملک کے قابل احترام اور بزرگ لیڈر ہیں، نہ صرف یہ کہ دلت سماج سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ اُن کی آبائی ریاست کوئی اور نہیں، کرناٹک ہے۔ وہ دھرتی پُتر ہیں۔ اس کا قابل ذکر فائدہ کانگریس کو ملنے کی اُمید بے جا نہیں۔ بلاشبہ، کانگریس کے پاس وسائل کی کمی ہے مگر جس کے حق میں عوام کی آمادگی ہو ، کم وسائل اس کا کچھ نہیں بگاڑتے۔ راہل گاندھی کا لوک سبھا کی رُکنیت سے برخاست کیا جانا ملک بھر میں الگ نظریہ سے دیکھا گیا ہے۔ عوام نے اسے سیاسی رسہ کشی کا نتیجہ نہیں سمجھا بلکہ ایک رکن پارلیمان کے ساتھ زیادتی کے طور پر دیکھا ہے جسے سچ بولنے کی سزا ملی ہے۔ اگر کانگریس نے راہل کو دی گئی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل نہیں کی اور ایک ماہ پورا ہونے کے بعد اُنہیں گرفتار کرلیا گیا تو کانگریس کو کرناٹک کا نتیجہ سونے کی طشتری میں مل سکتا ہے۔

Previous Post

جمہوریت میں ہمارا اور یورپی اقوام کا طرزِ فکرو عمل

Next Post

اِفطار اور تضیع ِغذا

Next Post
اِفطار اور تضیع ِغذا

اِفطار اور تضیع ِغذا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist