پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home تعلیم

سعودی عرب کی تاریخی مساجد کی تزئین،مرمت،تجدید اور توسیع کے دوسرے مرحلے کا آغاز

Rubina by Rubina
مارچ 31, 2023
in تعلیم, دنیا, سیاست
768 0
0
سعودی عرب کی تاریخی مساجد کی تزئین،مرمت،تجدید اور توسیع کے دوسرے مرحلے کا آغاز
657
SHARES
466
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب میں ملک کے مختلف حصوں کی قدیم اور تاریخی مسا جد کی تزئین و مرمت کے دوسرے مرحلے کا آغا ز ہوگیا ہے جس کے تحت جدہ کے علاقے البلد کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک مسجد الخضربھی ہے۔ یہ مسجد ۷۰۰ سال پرانی ہے۔ اسی طرح سعودی دارالحکومت ریاض کے منفوحہ محلے کی ۳؍سو برس پرانی تاریخی مسجد القبلی کی بھی مرمت ، تجدید اور تزئین کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں شامل یہ دونوں مساجد فن تعمیر کا خوبصورت نمونہ ہیں۔ ا سی طرح با حہ منطقہ کی مسجد الصفا کی دوسرے مرحلے میں تزئین کی جائے گی ۔ دوسرے مرحلے کی یہ سب قدیم اور تاریخ ہے۔ ۱۳۵۰؍ سال قبل تعمیر کی گئی تھی ۔ یہ مسجد اینٹ اور مٹی سے تعمیر کی گئی تھی۔ اس مسجد کی توسیع نہیں ہوگی ، صرف تجدید ہوگی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اپنے عربی ٹویٹراکا ؤنٹ سے دوسرے مرحلے کی توسیع اور مرمت میں شامل مساجد کی تفصیل ٹویٹ کی ہے ۔ یاد رہےکہ پہلے مرحلے کے تحت سعودی عرب کے ۱۰؍ منطقوں کی ۳۰ ؍مساجد کی تجدید، مرمت ، تعمیر نو،تزئین اورتوسیع کی گئی تھی۔ تاریخی مساجد کی ترمیم ، تزئین اور تعمیر نو سے متعلق سعودی وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان کے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ۳۰ ؍مساجد کو شامل کیا گیا ہے۔دوسرے مرحلے کی مساجد سعودی عرب کے ۱۳ ؍ منطقوں میں واقع ہیںجن میں سے ۶؍کا تعلق ریاض منطقہ، ۵ ؍کا مکہ مکرمہ منطقہ، ۴ ؍کا مدینہ منورہ منطقہ، ۳؍ کا عسیر منطقہ، ۲ ؍کا مشرقی منطقہ، ۲ ؍الجوف اور۲؍جازان منطقہ جبکہ ایک، ایک کا تعلق حدود شمالیہ، تبوک، باحہ، نجران،حائل اور قصیم منطقوں سے ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ہر مسجد کی تزئین ومرمت اس کے خطے کے طرز تعمیر کے مطابق کی جارہی ہے ۔ یاد رہےکہ ہر منطقہ کا طرز تعمیر منفر د ہوتا ہے اور اس کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ ساحلی علاقے کی مساجد کی عمارتوں کی تعمیر آب و ہوا کے اثرات کے مدنظر کی جاتی ہے۔ عام طور پر تاریخی مساجد علاقے کے فن تعمیر کا خوبصورت نمونہ ہوتی ہیں۔

مسجد الصفا کی تاریخی حیثیت
مسجد الصفا۱۳۵۰؍ برس قبل قائم کی گئی تھی۔ مسجد الصفا عرعر درخت کے دو منفرد ستونوں پر قائم ہے۔ سب سے پہلے مسجد الصفا صحابی سفیان بن عوف الغامدیؓ نے تعمیر کرائی تھی۔یہ مسجد ماضی میں سماجی مرکز کا کردار بھی ادا کرتی رہی ہے۔ا طراف کے لوگ یہاں جمع ہو تے اور اپنے سماجی مسائل پر بحث مباحثے کرتے تھے ۔ یہ کام مغرب اور عشاء کی نمازوں کے درمیان انجام دیا جاتا تھا۔مسجد الصفا باحہ کی بلجرشی کمشنری میں واقع ہے۔ اس میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔ اس کا رقبہ ۷۸؍ مربع میٹر ہے۔
ریاض کی تاریخی مسجد القبلی کے بارےمیں
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے منفوحہ محلے کے مرکز میںتاریخی مسجد القبلی واقع ہے۔ یہ ۳۰۰ ؍برس سے زیادہ پرانی ہے۔۱۱۰۰ھ میں تعمیر کی گئی تھی اور پھر سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز نے ۱۳۶۴ھ میں اسے ازسرنو تعمیر کرایا۔ مسجد القبلی کا طرز تعمیر منفرد ہے۔ توسیع سے قبل اس کا رقبہ تقریبا ً ۶۴۳ء۸۶؍ مربع میٹر ہے۔ توسیع کے بعداس کا رقبہ ۸۰۴ء۳۲ ؍ مربع میٹر ہوجائے گا۔ نجدی طرز تعمیر استعمال کیا جائے گا۔ مسجد القبلی میں توسیع کے بعد ۴۴۰ ؍افراد بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔
جدہ کی مسجد الخضر ۷۰۰؍سال قدیم ہے
جدہ میں واقع مسجد الخضر ۷۰۰؍سال پرانی ہے ۔ مکہ مکرمہ منطقہ کے جدہ میں واقع ہے ۔ یہ مسجد قدیم طر ز تعمیر کا بہترین نمو نہ ہے۔ اسے اینٹ ،مٹی اور لکڑی وغیرہ سے تعمیر کیا گیا ہے۔ تعمیر نو اور تجد ید کے بعد اس مسجد کا رقبہ کم ہوگا ہے۔ فی الحال اس کا رقبہ ۳۵۷ء۵۳؍ مربع میٹر ہے۔ تجد ید اور تزئین کے بعد اس کا رقبہ ۳۵۵ء۰۹؍ مربع میٹر ہوجائے گا۔۳۵۵ ؍ افراد بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔ یہ مسجد سعودی عرب کے مغربی علاقے کے طرز تعمیر کے مطابق بنائی جائے گی۔

 

Previous Post

اسرائیل میں عدالتی اصلاحات پر بائیڈن کو تشویش

Next Post

متحدہ چین کی خلاف ورزی پر امریکہ کو جنگ کی دھمکی

Next Post
متحدہ چین کی خلاف ورزی پر امریکہ کو جنگ کی دھمکی

متحدہ چین کی خلاف ورزی پر امریکہ کو جنگ کی دھمکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist