جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے ہالی ووڈ کا رخ کرنے کے فیصلے پر پہلی بار اپنی خاموشی توڑی ہے۔

Rubina by Rubina
مارچ 31, 2023
in بھارت, سنیما, سیاست
787 0
0
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے ہالی ووڈ کا رخ کرنے کے فیصلے پر پہلی بار اپنی خاموشی توڑی ہے۔
674
SHARES
454
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے ہالی ووڈ کا رخ کرنے کے فیصلے پر پہلی بار اپنی خاموشی توڑی ہے۔ حال ہی میں ڈیکس شیفرڈ کے پوڈ کاسٹ شو’ آرم چیئر ایکسپرٹ‘ میں پرینکا چو پڑہ نے کہا کہ اپنے کرئیر کے عروج پر انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری چھوڑ کر گلوکاری شروع کردی اور امریکہ میں کام تلاش کرنے لگیں۔پرینکا کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ میں وہ کام نہیں مل رہا تھا جووہ چاہتی تھیں اور انڈسٹری کی سیاست سے پریشان تھیں۔
بالی ووڈ میں مجھے جو کام مل رہا تھا، میں اس سے خوش نہیں تھی
پرینکا نے مزید کہا’’ میوزک لیبل’ دیسی ہٹس‘ کی انجلی اچاریہ نے ایک بار مجھے ایک میوزک ویڈیو میں دیکھا اور انہوں نے مجھے بلایا۔ اس وقت میں ’سات خون معاف‘ کی شوٹنگ کر رہی تھی ۔انجلی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اپنا میوزک کریئر امریکہ میں بنانا چاہوں گی؟ میں اس وقت بالی ووڈ سے فرار کی تلاش میں تھی۔‘‘پرینکا نے کہا’’ میں یہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ تلاش کر رہی تھی۔ مجھے انڈسٹری میں حاشیہ پر کیا جا رہا تھا۔ لوگ مجھے کاسٹ نہیں کر رہے تھے۔ مجھے لوگوں سے شکایات تھیں۔ میں اس قسم کے کھیل کیلئے موزوں نہیں ہوں۔ میں سیاست سے تھک چکی تھی اور مجھے وقفے کی ضرورت تھی۔‘‘
امریکہ جا کر میوزک انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا
پرینکا نے کہاکہ موسیقی کی وجہ سے مجھے دنیا کے دوسرے حصے کو دیکھنے کا موقع ملا۔ مجھے بالی ووڈ میں جس قسم کی فلمیں مل رہی تھیں، میں ایسی فلمیں کبھی نہیں چاہتی تھی ۔ میں نےاس وقت تک انڈسٹری میں کافی کام کر لیا تھا ۔اب ایسے کام میں مزید نہیں کرنا چاہتی، اس لیے جب موسیقی اور گلوکاری کی پیشکش کی گئی تو میں نے کہا ’’ بھاڑ میں جاؤ، میں تو چلی امریکہ ۔‘‘پرینکا نے اپنے میوزک کریئر کا آغاز۲۰۱۲ء میں کیا تھا۔ ان کا پہلا گانا `’اِن مائی سٹی تھا، اس کے علاوہ انہوں نے’ایگزوٹک‘ اور ’آئی کانٹ میک یو لو می ‘ جیسے گانے گائے۔ اس نے اپنا پہلا بالی ووڈ گانا ۲۰۱۵ءکی فلم میری کوم میں گایا تھا۔
پرینکا کی شناخت اداکاری سے ہے
پرینکا چوپڑہ نے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس نے پٹبل فیرل ولیمز اور جے زیڈ جیسے بین الاقوامی گلوکاروں کے ساتھ کام کیا۔ تاہم موسیقی میں ان کا کریئر شروع نہیں ہو سکا۔ اس دوران پرینکا کو احساس ہوا کہ ان کی اداکاری اچھی ہے۔ اس کے بعد کسی نے پرینکا چوپڑہ کو مشورہ دیا کہ وہ امریکہ میں اداکاری میں بھی ہاتھ آزما سکتی ہیں۔
پرینکا۲۰۱۵ء سے بالی ووڈ میں زیادہ سرگرم نہیں ہیں
پرینکا چوپڑہ نے تقریباً۵۳؍ بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ ان میں برفی، باجی راؤ مستانی، دوستانہ، کرش اور ڈان۲؍ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ ان کی آخری بالی ووڈ فلم۲۰۱۹ء میں ’دی اسکائی اِز پنک‘ تھی جو باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ تاہم۲۰۱۵ء سے پرینکا بالی ووڈ میں زیادہ فعال نہیں ہیں۔ اب وہ ہالی ووڈ فلموں اور بین الاقوامی شوز میں اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔پرینکا نے۲۰۱۵ء میں شو ’کوانٹیکو‘ سے ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ۲۰۱۷ء میں بے واچ میں کام کیا،۲۰۱۸ءمیں وہ فلم ’اے کڈ لائک جیک‘ اور۲۰۱۹ء میں ان کی فلم’ از اٹ رومانٹک ‘ آئی تھی ۔۲۰۲۳ء میں پرینکا’ سیٹاڈیل‘ اور’ لو اَگین ‘میں نظر آئیں گی۔

Previous Post

فردین خان ۱۲؍سال بعد پھر فلموں میں نظر آئیں گے

Next Post

رمضان کریم خدائی واشنگ مشین

Next Post
رمضان کریم خدائی واشنگ مشین

رمضان کریم خدائی واشنگ مشین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist