منگل, جون 17, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

جامعہ تشدد: شرجیل امام ،صفورہ زرگر اور آصف اقبال کو جھٹکا

Rubina by Rubina
مارچ 29, 2023
in بھارت, تعلیم, سیاست
533 0
0
جامعہ تشدد: شرجیل امام ،صفورہ زرگر اور آصف اقبال کو جھٹکا
675
SHARES
365
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دہلی ہائی کورٹ نے جامعہ تشدد معاملہ میں طلبہ لیڈر شرجیل امام، صفورہ زرگر اورآصف اقبال تنہا سمیت ۹؍ دیگر ملزمین کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے ان سبھی کو جھٹکا دیا ہے ۔ دہلی ہائی کورٹ نے ان سبھی کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت الزامات طے کر دیئے ہیں۔ ہائی کورٹ نے ۲۰۱۹ء کے جامعہ تشدد کیس میں ۱۱؍ملزمین کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف پولیس کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا۔ جسٹس سورنا کانتا شرما نے ۲۳؍مارچ کو درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ انہوںنے منگل کو فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پرامن اجتماع کا حق معقول پابندیوں سے مشروط ہے اور تشدد کی کارروائیوں یا `پرتشدد تقریر کو تحفظ نہیں دیا جاسکتا۔ کچھ ملزمین کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ بادی النظر جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ملزمین ہجوم کی پہلی قطار میں تھے۔ وہ دہلی پولیس مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اور رکاوٹوں کو پرتشدد طریقے سے دھکیل رہے تھے۔ ایسے میں انہیں ڈسچارج کردینے کا فیصلہ درست معلوم نہیں ہوتا ۔ اس لئے الزامات طے کئے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ دسمبر ۲۰۱۹ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت ترمیمی قانون مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ گزشتہ سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسٹر جنرل سنجے جین دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہوئے جبکہ مختلف وکلاء نے شرجیل امام، آصف اقبال تنہا،صفورہ زرگر، ابوذر، عمیر احمد، محمد شعیب، محمود انور، محمد قاسم، محمد بلال ندیم، شاہزر رضا خان اور چندا یادو کی طرف سے نمائندگی کی۔ٹرائل کورٹ نے ۴؍ فروری کو تمام ۱۱؍ملزمین کو بری کر دیا تھا تاہم محمد الیاس کے خلاف غیر قانونی اجتماع اور ہنگامہ آرائی کے الزامات عائد کئے تھے۔ اس معاملے میں جسٹس شرما کی بنچ کے سامنے ایڈوکیٹ سنجے جین نے دلیل دی تھی کہ ٹرائل کورٹ (ساکیت عدالت) نے تحقیقاتی ایجنسی کے خلاف بہتان اور سنگین تعصب پر مبنی تبصرہ کیا ہے اور اپنے دائرہ اختیار کی خلاف ورزی کی اسے ریکارڈ سے حذف کر دیا جانا چاہئے۔عدالت نے مشاہدہ کیا کہ پولیس اصل مجرموں کو پکڑنے میں ناکام رہی اور ان ۱۱؍ افراد کو اس نے بلی کا بکرا بنادیا۔ اس تعلق سے ہائی کورٹ نے کوئی تبصرہ تو نہیں کیا لیکن اس نے ان ملزمین کو الزامات طے کرنے کی کارروائی شروع کردی۔ ادھر شرجیل امام ،صفورہ زرگر اور دیگر کی طرف سے ان کے وکلاء نے جرح کی لیکن وہ کام نہ آئی ۔ شرجیل کے وکیل طالب مصطفیٰ نے کہا کہ کسی بھی چارج شیٹ میں امام کیخلاف کوئی ویڈیو کلپ یا کسی گواہ کا ایک بھی بیان نہیں ہے۔ لیکن کورٹ نے اسے بھی تسلیم نہیں کیا۔

Previous Post

کانگریس کار کن سڑکوں پر اُترے، پولیس سے دودو ہاتھ

Next Post

عتیق احمد سمیت تین مجرمین کوعمر قید کی سزا، اشرف سمیت ۷؍ افراد بری

Next Post
عتیق احمد سمیت تین مجرمین کوعمر قید کی سزا، اشرف سمیت ۷؍ افراد بری

عتیق احمد سمیت تین مجرمین کوعمر قید کی سزا، اشرف سمیت ۷؍ افراد بری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist